احتیاط علاج سے بہتر ہے

 تحریر:ڈاکٹر محمد اکرام

دنیا کے دوسرے گرم ممالک کے ساتھ پاکستان بھر میں گرمی شدت اختیار چکی ہے ۔گرمی کی شدت خاص کر دوپہر کے وقت چلنے والی گرم ہوائیں(لو) تمام مخلوقات کو ٹھنڈی اور سایہ دار جگہ پر پناہ لینے پر مجبور کردیتی ہیں ۔لیکن میرے وطن کے غریب مزدور اور خاص طور پر کھیتوں میں کام کرنے والے کسان مزدورکو ہر موسم میں مزدوری کرنا پڑتی ہے ۔اگر شدید گرمی میں کام اور سفرکرنے والے کچھ احتیاتی تدابیراپنالیں تو کافی حد تک بچاؤ ممکن ہے۔گرمی کے شدید موسم میں’’ لو‘‘ سے بچاؤکیلئے پانی کازیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ شدید گرمی کے موسم میں چلنے والی تیز ہوا کے تھپیڑوں سے لوْ لگنے یا عرف عام میں ہیٹ سٹروک کا خدشہ ہوتا ہے۔ہیٹ سٹروک گرمیوں کے موسم میں دھوپ میں ننگے سر مسلسل کام کرنے سے ہوجاتاہے۔اس کا حملہ دماغ پر شدت سے ہوتاہے جو کہ انسانی دماغ کو مفلوج کردیتاہے جس سے مریض کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔گرمیوں کے موسم میں ڈائیریاdiarroheaیعنی ہیضہ کاخطرہ بھی عروج پر ہوتاہے ۔گردہ کے امراض گرمیوں کے موسم میں خوب زوروں پر ہوتے ہیں جس کی وجہ پانی کے استعمال میں کمی ہے۔ تاہم چند احتیاطی تدابیر اختیار کر کے موسم کی شدت کے اثرات سے بچا ؤ ممکن ہے۔ شدید گرمی میں پانی کا زیادہ استعمال سب سے زیادہ مجرب نسخہ ہے کیونکہ درجہ حرارت بڑھنے سے انسانی جسم میں موجود پانی پسینہ کی صورت میں خارج ہو جاتا ہے اور ایسے وقت میں انسانی جسم کو پانی کی زیادہ مقدار کی طلب ہوتی ہے ۔ گرمیوں میں ہر فرد کو اوسطاً روزانہ کم از کم 6سے7لیٹر پانی کا استعمال کرنا چاہیے ۔اس کے علاوہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کیا جانا چاہیے جبکہ دھوپ میں نکلتے وقت چہرے اور سر کو ڈھانپ لینا چاہیے۔ گرم موسم میں مرچ مصالحے دار اور تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کیا جائے اور ستو ،گوند کتیرا ،لیمن ،نمک یا شکر ملی سکجبین،اور دیگر ٹھنڈے مشروبات جو زیادہ ترش نہ ہوں کا استعمال بھی مفید ہوتا ہے ۔پان ،سیگریٹ گٹکا،چائے ،کافی اوردیگر گرم اشیاء کا استعمال کم سے کم کرتے ہوئے تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعما ل زیادہ کیا جانا چاہیے۔گرمی کی شدت سے کم سن بچے اور بزگ زیادہ متاثر ہوتے ہیں اس لیے سکول جانے والے طلباء و طالبات کے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا پابند بنائیں ۔سکول انتظامیہ ظالب علموں کیلئے پنکھوکے ساتھ ٹھنڈے اور صاف پانی انتظام کریں ۔گھر کے بڑے بزگوں کا بھی خاص خیال رکھا کریں ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بار بار پنکھے بند ہوجاتے ہیں اگر ہاتھ والے پنکھے کا استعمال ممکن بنا لیا جائے تو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچنے کے ساتھ اچھی ورزش بھی ہوجاتی اور اس طرح بجلی کی بچت بھی کی جاسکتی ہے ۔ گھر سے نکلتے وقت پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اوراگر ممکن ہوتو چھتری کا استعمال کریں۔جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے وہاں کی انتظامیہ فوری طور پر پینے کے صاٖف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اگر ہوسکے تو گھر اوردفتر کے کسی سایہ دار مقام پر پرندوں کیلئے کسی برتن میں ٹھنڈا پانی رکھ دیا کریں ۔ بغیر کسی کام ہرگزدھوپ میں نہ نکلیں یہ آپ کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہوگا-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 7 Articles with 33959 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.

Ehtiyat Ilaaj se Behtar - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Ehtiyat Ilaaj se Behtar and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Ehtiyat Ilaaj se Behtar.