ظالم قوم

اﷲ پاک تمام حالات و واقعات کا بہتر جاننے والا ہے اور سب سے بہتر اور اچھا کارساز ہے اﷲ پاک سے دعا ہے کہ اﷲ پاک ہم سب پر بھی آقاءِ کونومکاں کے تصدق سے کرم فرمائے(آمین)

دعا توپاکستانی کے لب پر ہوتی ہوگی اگر میں غلط نہیں تو کیوں کہ میرے ملک کے حالات ایسے چل رہے ہیں کہ اب شائد یہ دعاؤ ں کی ہی ٹیک لگا کر چل رہا ہے اس ملک کی مائیں بہنیں بیٹیاں بزرگ ہر لمحہ دعا کرتے ہیں کہ اﷲ پاک ہمارے ملک کو سلامت رکھنا ، ہم اقرار کرتے ہیں کہ ہم گنہگار ہیں ہم سے غلطی ہوئی اے ہمارے مالک ہماری جان آزاد فرما ان بدتر اور نااہل حکمرانوں سے جنہوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

دل بہت دکھتا ہے جب میں اپنے ملک کے نام نہاد حکمرانوں اور ان کے وزیروں اور ان کے ساتھ اتحاد کر کے بیٹھنے والے کالوں کے گھسے پھٹے جملے اس لوہلی لنگڑی بے یارو مددگار اک طوائف کے کردار والی جمہوریت کی حمائت میں سنتا ہوں اس لئے نہیں کہ جملے پرانے ہو گئے ہیں جسے سن سن کر کان پک جائیں ویسے کان تو پک ہی جانے چاہیئں تھے بلکہ اس لئے کہ مجھے سمجھا دیں کہ یہ کیسی جمہوریت ہے بڑی ہی معذرت کے ساتھ میں نے جو تعریف سن رکھی ہے کہ
عوام کی حکومت ،عوام کے ذریعے اور عوام کے لئے

اس بات کا انداز تو پیارا ہے مگر اس گھی شکر کے رس گلے کے اند ر جو زہر ہوتا ہے وہ یہ ظالم قوم ہر دفعہ کھاتی ہے اور پھر اس زہر کی تکلیف بھول جاتی ہے میں اک بات واضع کر دوں میں جمہوریت کے خلاف نہیں ہوں مگر اس منافق جمہوریت سے نفرت ہے مجھے یہ میری رائے ہے آپ کو اختلاف کا حق ہے مگر خدا راء مجھے بتائیں اگر بھیڑئیے پر شیر یا چیتے کی کھال چڑھا دی جائے تو کیا اس میں شیر یا چیتے کی خصلتیں آجاتی ہیں ؟ ہرگز نہیں ممکن بھی نہیں یہی حال ہماری اس جمہوریت اور اس کے ٹھیکے داروں کا ہے اور اس میں قصور ان نام نہاد المبردار اور جمہوریت کے ٹھیکے داروں کا نہیں ہے یہ سارا قصور عوام کا ہے-

جو ظالم ظلم تو سہتے ہیں ، بغاوت نہیں کرتے
بغاوت کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ آپ روڈز پر آجائیں اور حکومتِ وقت سے کہیں کے حکومت چھوڑ دیں حلانکہ حالات تو یہی تقاضہ کرتے ہیں کہ ان سے کہا جائے ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کا ساتھ دیا جائے مگر چاہتا ہوں کہ جو ظلم تم کر چکے ہو اس کا مزہ چکھو قادری جھوٹا ہی سہی لیکن میرے خیال میں اگر مجھے کوئی کہے کہ کتا تمھارا کان کاٹ کے لے گیا ہے تو بجائے اس کے کہ کہنے والے کے سچا یا جھوٹا ہونے کی دلیل مانگوں بہتر ہے اپنا کان ہاتھ لگا کر اس کی بات کو سچ یا جھوٹ کی دلیل بناؤں -

اسی طرح بھائی وہ بندہ لاکھ غلط سہی ملکِ پاکستان کا آئین ہاتھ میں لیئے سب کو للکار کر کہ رہا ہے کہ آئین یہ کہتا ہے اور یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے عوام کو جگا رہے ہیں کہ تمھارے ملک کا آئین تو یہ کہتا ہے اور تمھارے ساتھ یہ ہو رہا ہے اس کے باوجود عوام ان کی مانے جو بے دلیل اور اک بکواسات کا ہنگامہ کرتے ہیں تو ڈاکٹر صاحب آپ سے گزارش ہے کہ آپ صرف دینِ اسلام کی ہی خدمت کریں وہی امت ِ محمدی ﷺ کے لئے کیا گیا کام آپ کے لئے کارِ نجات اور بخشش کا ساماں ہو گا انشااﷲ۔ یہ قوم اک ایسی غفلت میں سوئی ہے جیسے مردار جسے کوے اور چیلیں نوچ رہی ہوں ایسی قوم کو جگانے کے لئے چیلوں کی چونچ سے بھی زیادہ نوکیلی اور تکلیف دہ چیز چاہیے اس قوم نے مسلمان ہونے کے ناطے نہ تو کوئی دینِ اسلام کے ذریعے اﷲ کا قرب حاصل کیا اور نہ ہی دنیاوی لحاظ سے ترقی جیسے اس عوام کے آزاد ہونے کے کئی سالوں بعد آزاد ہونے والی عوامیں اب اک منظم اقوامیں بن چکی ہیں مگر ہماری عوام ابی تک اپنے محلے کی گلی پکی ہونے اور قلیل متاعِ ذلیل و حرام کے عوض اپنا ووٹ دے دیتے ہیں یا برادری بردری بن کر چاہے وہی ان کا برادر ملکی سطح پر ملک کی جڑوں میں بیٹھا ہو اور ہمارے ملکِ پاکستان کو اقوامِ عالم میں منگتا بنا کے رکھا ہوا ہو۔

ہرسال یہ منافق امرا ء عوام کو رس گلے میں مرچیں ڈال کے دیتی ہے اور اک برائے نام اور ملی بھگت سے بنائے ہوئے نظام سے گزرکر دوبارہ آجاتے ہیں اور یہ وہ نظامِ انتخاب ہے جس سے صرف بدمعاش یا ان کا ساتھ دینے والا ہی گزر سکتا ہے جب تک یہ سارا سسٹم آئین کے تابع نہیں ہوتا تب تک کوئی فرق نہیں پڑنے والا چاہے صدیاں گزر جائیں
خدارا جاگ جاؤ اے عوام میں آپ کو صرف دعوتِ فکر دے رہا ہوں
شائد کہ اتر جائے تیرے دل میں میری بات
شائد کہ تیری حالت کچھ بہتر ہوجائے
اﷲ پاک بھی ایسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جو اپنے حالات کو بدلنے کی جستجو نہیں کرتی ۔
کبھی اس غلام کو آزادی نہیں ملتی جو آزاد ہونے کی جستجو نہیں کرتا۔
جب کسی چیز کی جستجو پیدا ہوتی ہے تو اس کو حاصل کرنے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے سو جستجو کریں اور پھر محنت کریں گے تب ہمارا ملک اس مصیبت اور مرضِ کہن سے آزاد اور صحت یاب ہو گا۔

Fayyaz Hussain
About the Author: Fayyaz Hussain Read More Articles by Fayyaz Hussain: 23 Articles with 17014 views Khak-e-paa aal-e-rasool (a.s) wa ashaab-e-rasool (r.a).. View More