ہمارے ہاں ہر قسم کے احتجاج کا سامان کر ایہ پر د ستیاب
ہے۔اگرکوئی بچہ گٹر میں گر کر اس دارے فانی سے کوچ کر گیا ہے تو 12سے 25سال
کے لڑکے ،40سے 60سال تک کی خواتین احتجاج کے لیے د ستیاب ہیں ۔نیز بسوں پر
پتھراؤ کر نے کے لیے اعلیٰ اور مضبوط اینٹ پتھر بھی دستیاب ہے ،کار وغیرہ
کو جلا نے کے لیے پٹرول نہائیت سستے ریٹ پر دستیاب ہے۔قرآ ن پاک کی بے حر
متی ہو یا رسول اﷲ ﷺ کی شان میں گستاخی ،جلاؤ گھیراؤ کر نے کے لیے باریش
اور فر بہ افراد کر ایہ پر د ستیاب ہیں ،روڈ ڈلیوری فر ی پیکج کے ساتھ ۔حج
،عمرہ کر پشن کے احتجاج کے لیے بھی باریش افراد کی ورائٹی موجود ہے۔اگر کسی
بیٹی ،بہن کی عزت داغدارکر دی گئی ہے تو NGO'sکے لیے اپنا نام روشن کر نے
کا سنہرا مو قعہ ،میک اپڈ خواتین بینر فری سروس کے ساتھ دستیاب ہیں۔بجلی
بحران کے احتجاج کے لیے ڈنڈا بردار نو جوان منا سب کر ایہ پر دستیاب ہیں،
جو کہ قومی املاک کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کا تجر بہ ر کھتے ہیں ۔سیاسی
احتجاج ،لانگ و شارٹ مارچ کے لیے تھوک و پر چون ر یٹ پر افراد د ستیاب ہیں
ذلیل و خوار ہو نے کے 20سالہ تجر بے کے ساتھ۔اشتعال و شر انگیز تقاریر ،منافرت
و فرقہ وارانہ فساد پیدا کر نے کے لیے جید علماء کرام کی ہر طر ح کی ورائٹی
د ستیاب ہے۔ لا پتہ افراد کی باز یابی کے لیے احتجاج کر نے کے لیے لگژری
گاڑیاں ،اور اعلیٰ سو سا ئٹی کے مرد و خواتین بچے فری سروس کے ساتھ دستیاب
ہیں ۔جیو دھماکہ آفر ، سیاسی پارٹیوں کے لیے خصو صی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ احتجاج
کار ’’بائے ون گٹ ون‘‘ فری سروس کے ساتھ مو جو د ہیں ۔اپنا آڈر ا بھی بک کر
وائیں سٹاک محدود ہے۔امریکہ کے خلاف احتجاج کی مکمل ورائٹی مو جود
ہے۔پاکستانی بسوں کی توڑ پھوڑ کے لیے پتھر،مسافروں ،راہ گیروں کو پر یشان و
ذلیل کر نے کی مکمل ورائٹی مو جود ہے نیز سٹرک بلاک کر نے ،اور ما حول میں
زہر یلا دھواں بھر نے کے لیے انتہا ئی نا قص ٹا ئر مو جود ہیں ۔عمران و طا
ہر فارمو لا کو کا میاب بنا نے کے لیے فریش مقامی و غیر مقا می افراد د
ستیاب ہیں ۔عمران و ڈاکٹر طاہر القادری کی آنکھ کا تارا بننے کا سنہر ی مو
قعہ ، کہیں دیر نہ ہو جائے ؟ تنو مند اور ویل ڈریس پر سن مناسب کر ایہ پر د
ستیاب ہیں۔یاد ر کھیں پاکستان کے علاوہ ہماری اور کو ئی برانچ نہیں ۔نقالوں
سے ہو شیار ،ــ’’بے وقوف عوام ‘‘نام لے کر طلب کر یں ۔ آپکی صرف ایک کال پر’’
و ہلی و بے عمل ‘‘ قوم حاضر خد مت ہے۔
شعبہ ہیلتھ کے خلاف احتجاج کے لیے ہر عمر کے ڈنگر ڈاکٹرو ڈاکٹر دستیاب ہیں
نیز ہر عمر کی نرسیں بھی دستیاب ہیں ۔وکلاء احتجاج کے لیے بلیک کوٹ فری
سروس دستیاب ہے۔تاجر برادری کے احتجاج کے لیے فربہ و سفید پوش احتجاج کار
فی گھنٹہ کے حساب سے میسر ہیں ۔کمپنی کی مشہوری کے لیے کچھ نعرے فری ٹرائل
کے ساتھ حاضر ہیں ۔
ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا ئیں گے
اپنی پارٹی ہر صورت بچائیں گے
عوام مر تی ہے تو مر نے دو
امر یکہ کو اپنا کام کر نے دو
عقل و ہنر سے ہرگز کام نہ فر مانا
سکالر شپ،انکم سپورٹ اور امداد کھانا
مانگ کے کھاؤ ،چوری کا کھاؤ
مگر جناب یہ کیا؟ کما کر تو نہ کھاؤ
نوٹ : ہمارے اس اشتہار کے خلاف تمام ملک سے احتجاج کار درکار ہیں ،نیز
دھمکیوں اور گالیوں کے لیے میرا E-mailہر وقت فری سروس کے ساتھ کھلا ہے ۔
مجھے آپ کی تنقید کا شدت سے انتظار ر ہے گا۔اب آپ کی خدمت بہتر انداز میں
آپ کا مخلص
اے۔آر ۔ اخلاص |