صدر امریکا بارک اوباما کو امن کا نوبل
انعام دیا گیا۔
ویسے عراق سے فوجوں کا انخلا تو انہوں نے کروا دیا لیکن ایران کے جوہری
ہتھیار کا خاتمہ اتنا اہم ہے کہ ان صاحب کو اس کی تجاویز سے ہی نوبل انعام
مل گیا؟
ویسے اس معاملے میں اوباما صاحب سے زیادہ ایران کی حکومت نے کام کیا جنہوں
نے جوہری ہتھیار کو بنانا بند نہیں کیا اگر ایران کی حکومت جوہری ہتھیار
بند کردیتی تو کیا آج اوباما صاحب کو انعام ملتا؟ یقیناً نہیں لہٰذا اوباما
صاحب کو ایران کا شکر گزار ہونا چاہئے۔
ہم پاکستانی تو ہر کام میں اچھا پہلو دیکھتے ہیں اسی لیے اوباما صاحب کو
مبارکباد دیتے ہیں اور انگریزی میں مبارک باد یہاں ہے:
https://www.flixya.com/post/JanetCra/1744202/Barack_Obama_Win_Noble_Prize_of_Peace
کاش کہ آپ کو انڈیا اور اسرائیل کے جوہری ہتھیار بھی نظر آئیں لیکن اب تو
اس کی امید اور کم ہے، لہٰذا ہم بے چارے (بے چارے یوں کہ چارا نہیں روٹی
کھاتے ہیں جو جلد ہی بند ہونے والی ہے) تو ہم بے چارے آپ کو مبارک باد دیتے
ہیں ۔۔۔۔۔۔
ویل ڈن
ویل ڈن
ویل ڈن ایران
نہ تم جوہری ہتھیار بناتے نہ اس کو ختم کرنے کی دھمکی سے اوباما کو نوبل
پرائز ملتا۔۔۔۔۔۔
(ویسے اس آرٹیکل کو لطیفوں میں ہونا چاہئے تھا لیکن پاکستانی سیاست تو خود
ایک گندا لطیفہ ہے) |