....جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی یا عوام سے نیا دھوکہ

ایک نجی ٹیلیویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد حملے کا الزام آئی ایس آئی کے سربراہ میجر جنرل ظہیرالاسلام پر لگانے اور قومی سلامتی کے ادارے کیخلاف مسلسل نازیبا مہم چلانے کے علاوہ جیو ٹی وی سے صبح کے اوقات میں شائستہ لودھی کی میزبانی میں نشر ہونے والے مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “ میںاخلاق باختگی کے حوالے سے بدنا م اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کی ”ڈیکور “شادی کی رسم کی شوٹنگ کیلئے اہلبیت کی شان میں لکھے اور پڑھے جانے والے کلام کے انتخاب اور پھر دوران کلام حضرت علی علیہ السلام کے ذکر پر اسدخٹک پر کیمرہ فوکس جبکہ حضرت فاطمة الزہرا ؓ کے ذکر پر وینا ملک کو دکھایا جانے اور دوران کلام غیر اسلامی لباس میں ملبوس شائستہ واحدی و دیگر خواتین کا رقص اور جوتیاں لہرانا پاکستانی عوام کیلئے صدمے اور اشتعال کا باعث بنا جس کیخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے اور دو طبقات میں بٹ جانے والی مذہبی قیادت کے ایک طبقے نے جیو ٹی وی دیکھنے اور اس کیلئے کام کرنے کو حرام قرار دے دیا ہے جبکہ عوام کی جانب سے جیو کی بندش کا اصرار بڑھتا ہی چلا جارہا ہے اسلئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کے 5 پرائیوٹ ارکان نے پیمرا قوانین کی خلاف ورزی پر جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس فوری طور پر معطل کردیئے ہیںاور جیو ٹی وی کے دفاتر ”سیل “ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق پیمرا کی 97ویں شیڈول کی میٹنگ میں صوبہ سندھ سے زیبا حسین، پنجاب سے میاں شمس الرحمان، بلوچستان سے شمع پروین مگسی، خیبر پختونخوا سے فریحہ افتخار اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان سے اسرار عباسی نے شرکت کی لیکن اجلاس سرکاری ممبران کی شرکت سے محروم رہا جس پر میاں شمس الرحمان کہا کہنا تھا کہ اسرار عباسی کے 3 رکنی کمیٹی سے مستعفی ہونے کے بعد کمیٹی غیر فعال ہوچکی ہے جس کے بعد پیمرا رولز کے تحت اس وقت تمام اختیارات اتھارٹی کے پاس ہیں اور آج سرکاری ممبران کی عدم حاضری کے باوجود کورم پورا تھااور اجلاس میں تمام اراکین نے متفقہ فیصلہ کیا کہ جیو نیوز، جیو انٹرٹینمنٹ اور جیو تیز کے لائسنس فوری طور پر معطل کئے جائیں اور ان کے دفاتر سیل کردیئے جائیںجبکہ 28 مئی کو اتھارٹی کا دوبارہ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں جیو کے لائسنس کی منسوخی کا حتمی اور متفقہ فیصلہ کیا جائے گا جبکہ اطلاعات ہیں کہ جیو کے لائسنس کی منسوخی کا فیصلہ عوامی رد عمل کے تحت جیو انتظامیہ اور حکومت میں مشاورت کے بعد کیا گیا ہے جس کیلئے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے دبئی میں میر شکیل الرحمن سے ملاقات کرکے انہیں حالات سے آگاہ کیا اور اعتماد میں لینے کے بعد پیمرا نے جیو لائسنس کی معطلی کا عبوری فیصلہ کیا ہے جبکہ تجزیہ نگاروں کی رائے ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوامی اشتعال کا رخ حکمراں طبقے کی جانب مڑنے سے بچانا ہے جبکہ حکمران جیو کیخلاف تادیبی کاروائی سے بھی گریزاں ہیں جس کا درمیانی راستہ یہ نکا لا گیا ہے وقتی طور پر عوامی مطالبے کے تحت جیو کو معطل کردیا جائے اور بعد ازاں جیو کی جانب سے معافی نامہ کی فراہمی کے بعد حکومتی حلقہ میں موجود علماءکے سہارے جیو کی معافی کو جواز بناکر عوامی اشتعال کم کرکے جیو پر بندش کا عبوری حکم واپس لیکر اس کی نشریات بحال کردی جائیں گی جو یقینا قوم کے ساتھ جیو نیوز اور حکمران ٹولے کا ایک نیا دھوکہ ‘ مذاق اور ان کے جذبات سے کھیلنے کی سازش ہوگی !
Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130905 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More