قران میں غلطی ڈھونڈنے چلا تھا․․․․․․ کیا ملا؟؟

مشہور مستشرق ڈاکٹر گیری ملیر Dr.Gary millerاستاذ ریاضیات ومنطق جامعہ ٹورنٹو دعوت الی النصرانیۃ میں بہت ہی سرگرم اورفعال مستشرقین میں سے ہے ، کتاب مقدس اناجیل کے علم میں یدطولی اور علم غزیر رکھتا ہے جسے علم ریاضیات سے ایک خاص دلچسپی ہے ۔ہر ایک چیز میں فلسفہ اور منطق کے ناحیہ سے کام کرنے والے ہیں ، ایک دن اس نے قران کریم کو اس نیت سے پڑھنا شروع کیا کہ اس میں کوئی خامی نکالی جائے اور مسلمانوں کو بتلایا جائے کہ دیکھو جس کتاب کو تم دین کی بنیاد مانتے ہو اس میں تو کئی خامیاں ہیں تو کیوں نہ نصرانی مذہب کی طرف آجاؤ اور نصرانیت قبول کرلو ۔

اسے امید تھی کہ قران تو 14 صدی پہلے لکھی گئی ہے اور اس اعتبارسے وہ بہت ہی پرانی کتاب ہے، اس میں صرف صحراء و بیابان کا تذکرہ ہوگا ، لیکن قران کریم پڑھنے کے بعد وہ ہکا بکا رہ گیا کیونکہ اسے اپنی سوچ کے بالکل برخلاف پایا ، اور اسے یہ انکشاف ہوتا چلاگیا کہ اس کتاب مقدس میں ایسی ایسی چیزیں موجود ہیں جو دنیا کی کسی دوسری کتاب میں نہیں پائی جاتی ہے ۔ قران مجید کے پڑھنے سے پہلے وہ اس بات کی بھی توقع کررہاتھا کہ اس کتاب مقدس میں بعض المناک واقعات ہوں گے جو نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے حیات مبارکہ میں پیش آئے تھے جیسے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی زوجہ محتر مہ حضرت خدیجہ رضی اﷲ تعالی عنہا کی وفات کا واقعہ یا اولاد نرینہ کے بچپن میں ہی فوت ہوجانے کے واقعہ کوقرآن نے بیان کیا ہوگا ، لیکن اس طرح کے واقعات اس کو قران مجید میں نہیں مل سکے ۔ بلکہ وہ مزید تعجب اور حیرت میں پڑ گیا کہ قران مجید میں حضرت مریم علیہا السلام کے نام سے مستقل ایک سورۃ ہے ، جس میں مریم علیہا السلام کی تعظیم وتکریم کی گئی ہے جس کی مثال نصاری کی کتابوں اور اناجیل مقدس میں ہرگز نہیں ملتی ہے ۔ وہیں دوسری جانب اسے قران کریم میں کوئی بھی سورۃ حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہا یا حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا کے نام سے نہیں ملی۔ سی طرح اس نے قران مجید میں پایا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا اسم گرامی 25 مرتبہ آیا ہے ،وہیں نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام کا اسم گرامی صرف4 دفعہ آیا ہے ،یہ سب دیکھ کر اس کی حیرانگی اوربڑھ گئی۔
 

image

ڈاکٹر ملیر قران کریم کو مزید غور وفکر سے پڑھنے لگا تاکہ اسے اس میں اپنے مطلب کی چیز مل جائے لیکن سورۃ النساء کی آیت نمبر 82 پر پہونچا تو ایک جھٹکا سا لگا :’’کیا وہ قران میں غور وفکر نہیں کرتے اگر یہ قران غیر اﷲ کی طرف سے ہوتا تو یقینااس میں بہت زیادہ اختلافات پاتے‘‘۔

ڈاکٹر ملیر اس آیت کے بارے میں کہتا ہے کہ موجود ہ دور کے ثابت شدہ علمی نظریات میں ہے آپ کسی علمی نظریہ میں غلطی تلاش کریں اور غلطی ثابت کرنے کے بعد لوگوں کو غلط نظریہ کے بارے میں بتائیں تاکہ لوگ اس نظریہ کو نہ مانیں اور اس سے دور رہیں لیکن قران کریم کا عجب ہی معاملہ ہے وہ تو براہ راست مسلمانوں اور غیر مسلم کو چیلنج کرتا ہے کہ قران میں غلطی ڈھونڈ نکالیں پھر قران کریم خود کہتا ہے کہ تم غلطی نہیں نکال سکتے ۔

مزید ڈاکٹر ملیر کا کہنا ہے کہ دنیا کے اندر ایسا کوئی مؤلف یا مصنف نہیں ہے جو اس جرأت اور بیباکی سے کہہ سکے کہ میری کتاب میں کوئی غلطی نہیں ہے ، اس کے برعکس قران کریم اس بات کا کھلے عام چیلنج کرتا ہے :’’اگر انسان اور جنات اس بات پر جمع ہوجائیں کہ اس قران کے مثل لے آئیں ، ہرگز نہیں لاسکتے ہیں گرچہ دونوں اآپس میں ایک دوسر ے کی اس بات پر مدد بھی کرلیں‘‘ ۔

ڈاکٹر ملیر نے سورہ انبیاء کی آیت نمبر30کوبھی خوب غورسے پڑھا اور اس کی گہرائیوں میں اترتا چلا گیا کہ:’’ کیا کافر یہ نہیں دیکھتے کہ زمین وآ سمان ایک دوسرے سے جڑا ہوا تھا پھر ہم نے دونوں کو ایک دوسرے سے الگ کردیا اور ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ کیا ، کافر اب بھی ایمان نہیں لائیں گے ‘‘۔

ڈاکٹر ملیر نے کہا کہ بالضبط یہی آیت کریمہ سائنسی تحقیق کا موضوع تھا جس میں نوبل انعام جیتا تھا یہ واقعہ 1973 کا ہے ۔ وہ نظریہ یہ ہے کہ کائنات کا وجود ایک بڑے دھماکے کے نتیجہ میں ہوا جس میں آسمان وزمین ا ورکواکب سب ایک دوسرے سے الگ الگ ہوگئے کیونکہ رتق کہتے ہیں چیزوں کا آپس میں جڑنا اور پرونا اور فتق کہتے ہیں جڑی ہوئی چیز کا الگ الگ ہونا۔آیۃ کریمہ کے آخری حصہ میں کہا گیا ہے پانی اس دنیائے رنگ وبو میں سرچشمۂ حیات ہے ۔

ڈاکٹر ملیر کا کہنا ہے کہ یہ بات بہت تعجب خیز ہے کہ جدید سائنس نے اخیر میں یہ بات ثابت کردی ہے زندہ خلیہ Cytoplasm سے مرکب ہے جو بنیادی طور پر پانی کے اجزاء میں 80 فی صد پایا جاتا ہے ،پھر کیسے ایک امی انسان 1400 سال قبل زندہ رہا ہو اور یہ سب باتیں آسمانی وحی کے بغیر جانتا ہو ۔

ڈاکٹر گیری ملیر نے بعد میں اسلام قبول کرلیا اور اپنا نام عبدالاحد عمر رکھا ، اﷲ نے ان کو ہدایت دی ،جو پہلے دعوت الی النصرانیۃ میں مشغول رہا کرتا تھا اب دعوت الی اﷲ میں اپنی زندگی کو وقف کردیاہے، پوری دنیا میں جگہ جگہ محاضرات ولیکچرس دیتے رہتے ہیں خاص طورسے نصاری مذہب کے علماء سے انہوں نے کئی مناظرہ کئے ہیں حالانکہ پہلے خود نصرانیوں کے ایک بڑے عالم تھے ۔
Ghufran Sajid Qasmi
About the Author: Ghufran Sajid Qasmi Read More Articles by Ghufran Sajid Qasmi: 61 Articles with 50653 views I am Ghufran Sajid Qasmi from Madhubani Bihar, India and I am freelance Journalist, writing on various topic of Society, Culture and Politics... View More