41سال ہوگئے- آئین کی اسلامی دفعات پر عمل کیوں نہیں ہؤا
(ظفر عمر خاں فانی, کراچی)
راقم کو یقینِ کامل ہے کہ اللہ
تعالٰی پاکستان کو امّتِ مسلمہ کی عظمتِ رفتہ بحال کرنے کے لئے وجود میں
لایا ہے۔ اسلئے “امّتِ شیطان“ کی پہاڑوں کو ہلا دینے والی چالوں کے باوجود
یہ جلد ہی ہوکر رہے گا۔ ہمیں “امّتِ شیطان“ کو ہر قیمت پر ناکام بنانا ہے۔
پہلا سوال ہمیں اپنے برسرِاقتدار “منافقین“ سے یہ کرنا ہے کہ آئین کو وجود
میں آئے ہوئے ٤١ سال ہو گئے ہیں اب تک آئین کی اسلامی دفعات پر عمل کیوں
نہیں ہوا ہے (خصوصاً سود اور بے حیائی کا خاتمہ کیوں نہیں ہوا ہے)۔ اس
سلسلے میں ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہونا چاہئے کہ ایک اعلٰی اختیاراتی(High
Power) کمیشن قائم کیا جائے جو آئین کی اسلامی دفعات پر ٤١ سال تک عملدرآمد
نہ ہونے کی وجوہات کا پتہ چلائے، انہیں بلا مزید تاخیر دور کرنے کا لائحہ
عمل تیار کرے، جو لوگ اس تاخیر کے ذمہ دار ہیں ان کے لئے سزائیں تجویز کرے
اور ہنگامی بنیادوں پر قوم کو شیطان کے راستے سے ہٹاکر دینِ اسلام کی پٹری
پر چلانے کا پروگرام بھی تجویز کرے۔ پھر عوامی تائید کے ساتھ اس پروگرام کو
رو بہ عمل لایا جائے۔ پاکستان کے تمام خیر خواہ اسکے لئے حتمی کوشش کریں۔
بدکردار بہادر نہیں ہوتے، جلد ہی ہتھیار ڈال دیں گے۔ انشاءاللہ۔
|
|