سلو پوائزن(slow poison) !
(Shaikh Khalid Zahid, Karachi)
آج، کل ، پرسوں ہمارے ملک کا ہر
دن مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔۔۔کوئی غیر مرئی طاقت ہمیں بانٹنے میں
لگی ہوئی ہے۔۔۔ہم تو پہلے ہی علاقوں، زبانوں، فرقوں،برادریوں میں بٹے ہوئے
لوگ ہیں۔۔۔ عدالتی نظام کہ ساتھ کچھ اسی طرح کا حربہ استعمال کیا
گیا۔۔۔ایسا ہی کچھ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی بورڈ کے ساتھ ہو چکا
ہے (اس سال پاکستان، جس کا قومی کھیل ہاکی ہے، ہاکی کہ ورلڈ کپ سے باہر ہے)۔۔۔ایساہی
کچھ پاکستان اسٹیل کہ ساتھ ہوا۔۔۔پاکستان ریلوے کہ ساتھ بھی اس سے کچھ
مختلف نہیں ہوا۔۔۔پاکستان کی بین الاقوامی ہوائی جہاز کمپنی کا حال بھی
ایسا ہی ہے۔۔۔اب ہمارے ملک کہ ایک اور اہم ستون میں دراڑڈالی جا رہی
ہے۔۔۔اب وہ ستون بھی جلد ہی ٹکڑوں میں بٹنے والا ہے۔۔۔جی ہاں میرا اشارہ
صحافت کی جانب ہے۔۔۔اب صحافت جیسا معتبرو مستحکم ستون کمزور ہو کر مختلف
قبائل میں بٹنے جا رہا ہے ۔۔۔
ہماری صنعتوں کو کمزور کیا جا رہا ہے۔۔۔ہماری معیشت کو کمزور سے کمزور کئے
جارہا ہے۔۔۔پھر یہ منافع بخش ادارے آہستہ آہستہ کمزور ہوجاتے ہیں۔۔۔نوبت
یہاں تک آتی ہے کہ یہ منافع بخش ادارے حکومتی سبسڈی کہ محتاج ہو جاتے ہیں
۔۔۔پھر انہیں اس قابل کر دیا جاتا ہے کہ انکی نجکاری کردی جائے۔۔۔۔۔۔اب کون
تقسیم کر رہاہے اور کون کون تقسیم ہو رہا ہے۔۔۔یہاں صرف ادارے ہی نہیں
سیاسی و مذہبی جماعتوں کہ بھی حصے بخئے ایک منظم سازش کہ تحت کئے جاتے
ہیں۔۔۔مثلاً پاکستان مسلم لیگ پاکستان بنتے وقت واحد سیاسی جماعت تھی۔۔۔آج
مسلم لیگ نامی سیاسی جماعتیں شائد ہم اپنی انگلیوں پر شمارنا
کرسکیں۔۔۔پاکستان مسلم لیگ کمزور ترین ہوگئی ۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کہ
ساتھ بھی کچھ اس سے مختلف نہیں ہوا ۔۔۔اور نہ جانے ابھی کیا کیا دیکھنا
باقی ہے۔۔۔
ہمارے ملک میں کبھی لسانیت کو بنیاد بنا کر شب خون مارا جاتا ہے۔۔۔تو کبھی
ہم لوگ مذہبی فرقہ واریت کی زد میں آجاتے ہیں۔۔۔سچ جانئے ہم پر مصیبت شکل
بدل بدل کر حملہ آور ہوتی ہی رہتی ہے۔۔۔ ان تمام باتوں پر زرہ غور کرنے سے
پتہ یہ چلتا ہے کہ کوئی ہمیں (slow poison) دے رہا ہے ۔۔۔اور ہم سب اپنے
نام اپنے منصب اپنی سیاست اور اپنے ممبر بچانے کہ چکر میں قطرہ قطرہ زہر
پئے جا رہے ہیں اور پلائے جا رہے ہیں۔۔۔یوں تو ہمارے ملک کہ بڑے بڑے نامی
گرامی ادارے اس زہر کی تاب نا لاتے ہوئے تاریخ کا حصہ بننے جارہے ہیں اور
کچھ پہلے ہی بن چکے ہیں۔۔۔
میں نہیں جانتا کہ میرا یہ مضمون کہاں تک جائے گا ۔۔۔مگر اتنا ضرور کہنا
چاہونگا کہ کوئی سپاہ گری کا گر دیکھائے اور اس آہستہ آہستہ زہر دینے والے
کہ دستانے اتار پھینکے ۔۔۔ان مکروہ چہروں کو بے نقاب کرے۔۔۔ہماری حکومت کیا
کچھ نہیں کرنا چاہتی ۔۔۔بجلی کہ بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات
کئے جارہے ہیں۔۔۔طالبان سے مذاکرات کئے جارہے ہیں۔۔۔بلوچستان کیلئے خصوصی
مراعات کا اعلان کیا جا رہا ہے۔۔۔ملک کہ دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کیلئے
دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔اس طرح کہ بے شمار کاموں پر توجہ مرکوز
ہے۔۔۔کسی بھی طرح ملک میں خوشحالی لے آئیں۔۔۔مختلف ذہین لوگوں پر مبنی
کمیٹیاں ان کاموں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔۔۔مگر ایک ایسی خصوصی کمیٹی تشکیل
دی جائے جو مذکورہ عوامل پر توجہ دیں ۔۔۔اور نشاندہی کریں کہ کون ہے جو زہر
اور دیمک بن کر ہمارے پیارے وطن پاکستان کی جڑوں کو کمزور کر رہا ہے۔۔۔ہمیں
بھی اپنی صفوں میں خلاء نہیں آنے دینی چاہئے۔۔۔پاکستان کے دشمنوں کو بے
نقاب کرنے میں پاکستان کی مدد کریں۔۔۔اﷲ پاکستان اور پاکستانیوں کی رہتی
دنیا تک حفاظت فرمائے (آمین یا رب العلمین)۔۔۔ |
|