یہودی یا قادیانی جرم کس کا بڑا ہے

تو ان کی کیسی بد عہدیوں کے سبب ہم نے ان پر لعنت کی اور اس لئیے کہ وہ آیات الہی کے منکر ہوئے اور انبیاء کو ناحق شہید کرتے اور ان کے اس کہنے پر کہ ہمارے دلوں پر غلاف ہیں بلکہ الله نے انکے کفر کے سبب انکے دلوں پر مہر لگا دی ہے تو ایمان نہیں لاتے مگر تھوڑے - اور اس لئیے کہ انہوں نے کفر کیا اور مریم پر بڑا بہتان اٹھایا - اور انکے اس کہنے پر کہ ہم نے مسیح عیسیٰ بن مریم الله کے رسول کو شہید کیا اور ہے یہ کہ انہوں نے اسے قتل نہ کیا اور نہ اسے سولی دی بلکہ ان کے لئیے انکی شبیہہ کا ایک بنا دیا گیا اور وہ جو اس کے بارے میں اختلاف کر رہے ہیں ضرور اس کی طرف سے شبہہ میں میں پڑے ہوئے ہیں انہیں اس کی کچھ خبر نہیں مگر یہی گمان کی پیروی - اور بیشک انہوں نے اسکو قتل نہ کیا بلکہ الله نے اسے اپنی طرف اٹھا لیا اور الله غالب حکمت والا ہے - کوئی کتابی ایسا نہیں جو اس کی موت سے پہلے اس پر ایمان نہ لائے اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا - تو یہودیوں کے بڑے ظلم کے سبب ہم نے وہ بعض ستھری چیزیں کہ ان کے لیے حلال تھیں ان پر حرام فرما دیں اور اس لیے کہ انہوں نے بہتوں کو الله کی راہ سے روکا۔
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113784 views nothing special .. View More