فرعون٬ موسیٰ ٬ اور بنی اسرائیل

الله تعالیٰ نے جب موسیٰ علیہ سلام کو فرعون کے پاس بھیجا تو موسیٰ علیہ سلام سے صرف ایک ہی مطالبہ کرنے کو فرمایا کہ " بنی اسرائیل کو میرے ساتھ چھوڑ دے " جبکہ آگے چل کر وہی بنی اسرائیل لعنت کیے گئے

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا الله تعالیٰ ایک ایسی قوم کو آزادی دلوانا چاہتے تھے جسے بعد میں لعنت کیا جانا تھا یا میرے مونہہ میں خاک الله تعالیٰ کے علم میں یہ بات نہ ہوگی کہ آگے چل کر بنی اسرائیل کیا گل کھللائینگے یا الله تعالیٰ بنی اسرائیل کو زندہ رہنے کہ پورا پورا حق دلوانا چاہتے تھے جو کہ فرعون نے غصب کر رکھا تھا

ایک ایسی قوم جو دبا لی گئی تھی جس کی آزادی کی خاطر پورا فروں کا لشکر دریا برد کر دیا گیا پھر بنی اسرائیل جن کو اس وقت میں زمانے بھر میں فضیلت دی گئی لعنت کر دی جاتی ہے  دیکھنا یہ ہے کہ ہم بھی کہیں بنی اسرائیل یا فرعون جیسی غلطی نہ کر بیٹھیں آج جو قوم دبا لی گئی ہے اسے زندگی کہ حق ملنا ہی چاہئیے بعد میں چاہے الله تعالیٰ انھیں لعنت کرے  سوچنے کی بات یہ ہے کے جو قوم آج دبا لی گئی ہے کہیں ایسا نہ ہو کل اس قوم کو ہی الله تعالیٰ اس وقت کے تمام لوگوں پر فضیلت کر دے اور الله جو چاہے کر سکتا ہے ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہئیے

آج کون موسیٰ کا اور کون فرعون کا اور کون بنی اسرائیل کا کردار ادا کر رہا ہے ہمیں تمیز کرنی ہی چاہئیے
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 114411 views nothing special .. View More