انجنئیر عمیر صدیقی
¸دہشت گردوں نے ایک بار پھر کھلبلی مچا دی عوام ، خفیہ ایجنسیاں اور حکومت
سب ہی ہل کررہ گئے ASFکی وردیاں پہنے 10 دہشت گردوں نے کراچی ائرپورٹ پر
حملہ کردیا وہ بزدلوں کی طرح عقبی راستے سے آئے اندھا دھند گولیاں برسا کر
دو درجن کے قریب اہلکاروں کو شہید کردیا وہ تمام جہاز تباہ کرنے کیلئے آئل
ٹرمینل تک جانا چاہتے تھے لیکن ہماری مسلح افواج اور رینجر جوانوں نے ان کے
دانت کھٹے کردئیے بلاشبہ قوم کو اپنی سیکورٹی فورسز پر فخرہے جنہوں نے
ہمیشہ ہر مشکل وقت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کی حفاظت کی
ہے دہشت گردوں کے مذموم عزائم نا کام بنانے والے غازیوں اور شہیدوں کو پوری
قوم خراج ِ تحسین پیش کرتی ہے کراچی واقعہ کی ذمہ داری تحریک ِ طالبان نے
قبول کرتے ہوئے اسے شروعات قرار دیا ہے یہ بات طے ہے کہ پاکستانی عوام دہشت
گردوں اور انتہا پسندوں سے ڈرنے والی نہیں۔ جامع ا طلاعات کے مطابق کراچی
ائرپورٹ پر حملہ آوروں سے بھارتی ساخت کا جدید اسلحہ ملاہے اس لئے یہ منطقی
بات ہے کہ اس حملے میں بھارت کسی نہ کسی اندازمیں ملوث ہو سکتاہے ’’ را‘‘
کے ایجنٹ بھی حملہ آوروں کی تکنیکی معاونت کرسکتے ہیں لگتا ہے بھارتی جاسوس
براہ ِ راست طالبان کی صفوں میں شامل بھی ہو گئے ہیں جو سیدھے سادے
مسلمانوں کو گمراہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال بھی کر رہے ہیں
کراچی ائرپورٹ پر حملہ دہشت گردوں کی منظم کارروائی تھی جو انہوں نے
انتہائی منصوبہ بندی سے تیار کی اور جس انداز میں جناح ٹرمینل پر اٹیک کیا
گیا یہ تربیت یافتہ طالبان اور ان کے ساتھیوں کا شاخسانہ ہے خدشہ ہے ان میں
بھارتی اور اسرائیلی کمانڈوز بھی شامل ہو سکتے ہیں حکومت مارے جانے والے
تمام دہشت گردوں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائے۔ ماضی میں جب بھی بھارت میں دہشت
گردی کا کوئی بھی واقعہ پیش آیا انہوں نے فوری طورپر پاکستان کو اس کا ذمہ
دار قراردیدیا اور اس کی آڑ میں بھارتی میڈیا نے زہریلا پروپیگنڈا شروع
کردیا اور اس تواترسے جھوٹ پر جھوٹ بولا کہ جھوٹ بھی شرمندہ ہوگیا لیکن
بھارتی سرکار اور ان کے نیتاؤں کو شرم نہ آئی کمال ہے دو درجن کے قریب
اہلکاروں کی شہادت، طیاروں کی تباہی اور کھربوں کے نقصان کے باوجود ہماری
پاکستانی حکومت ابھی تک خاموش ہے ۔ کیا حملہ آوروں سے بھارتی ساخت کا جدید
اسلحہ ملنا خطرے کی گھنٹی نہیں؟ ۔ کیا بھارت سے دوستی کی خواہش میں ہم
گونگے ہو جائیں ، پاکستان پر حملہ ہوا ہے اس کیلئے احتجاج بھی نہ کریں
پاکستانی حکومت کو اس واقعہ کا بھارتی سرکار سے شدید احتجاج کرنا چاہیے اس
واقعہ کو معمولی نہ سمجھا جائے۔
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں سزا چاہتاہوں |