دنیا کی چند عجیب و غریب عمارات

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات دکھائی دیں گی- لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے- یہ عمارات عجیب و غریب اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں- ان عمارات کو دیکھ کر ان کو تعمیر کرنے والے ماہر تعمیرات کے فن کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے-
 

image
فن تعمیر کا یہ عجیب و غریب شاہکار اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں واقع ہے- اس عمارت کو “ مائنڈ ہاؤس کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ منفرد گھر پرتگال کے دیہی علاقے میں واقع ہے جو کہ دو دیوقامت پتھروں کے درمیان تعمیر کیا گیا ہے- انتہائی کم وسائل کے ساتھ اسے تعمیر کیا گیا ہے اور یہی وجہ اس کی دنیا بھر میں مقبولیت کا باعث بھی بنی-
 
image
بریسیلیا کا یہ گرجا گھر برازیل میں واقع ہے جو کہ 1970 میں تعمیر کیا گیا- اس عمارت کو Oscar Niemeyer نے ڈیزائن کیا تھا-
 
image
یہ حیرت انگیز عمارت بھی اسپین کے دارالحکومت بارسلونا میں واقع ہے اور اسے La Pedrera کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
بیلجیم کے شہر Brussels میں تعمیر کی گئی یہ Atomium نامی عمارت Expo '58 کے لیے بنائی گئی ہے- اس عمارت کی لمبائی 102 میٹر ہے-
 
image
یہ میوزیم برازیل میں واقع ہے اور یہ ایک انتہائی منفرد مقام ہے- اس عمارت کا سمندر کنارے تعمیر ہونا اسے پرکشش بناتا ہے-
 
image
یہ ایک اور گھر ہے جو انتہائی کم وسائل کے ساتھ تعمیر کیا گیا- یہ ماحول دوست اور خوبصورت گھر برطانیہ کے علاقے ویلز میں تعمیر کیا گیا ہے-
 
image
یہ عجیب و غریب عمارت درحقیقت ایک میوزیم ہے جو کہ اسپین کے شہر Bilbao میں واقع ہے-
 
image
یہ منفرد ڈیزائن کی حامل عمارت پرتگال کے شہر پورٹو میں واقع ہے اور اسے Casa da musica کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ اولمپک اسٹیڈیم کی عمارت ہے جو کہ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں تعمیر کیا گیا-
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

This post shows a collection of 32 world’s strangest buildings Pictures. Worth to visit some of these places to see some buildings that are real works of art. Some times you will look a picture several times if you like weird stuff ..