انڈونیشیا کے جزیرے بالی کے سرسبز جنگلات میں منفرد طرزِ
تعمیر کے حامل 18 گھروں پر مشتمل ایک گاؤں موجود ہے- یہ گاؤں بالی کے قصبے
Ubud کے اطراف میں واقع ہے- ان گھروں کی خاصیت یہ ہے کہ یہ تمام گھر مکمل
طور پر تقریباً بانسوں کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں- یہ گھر دور سے دیکھنے
پر جنگل میں موجود جھونپڑیوں کی مانند نظر آتے ہیں- یہ منفرد گھر ایک جدید
گھر میں میسر آنے والی آرام و سکون کے حوالے سے تمام سہولیات اس جنگل میں
مہیا کرتے ہیں-
|
|
یہ گرین ویلج اعلیٰ ڈیزائن اور پائیدار فنِ تعمیرات کی ایک بہترین مثال ہے-
|
|
گھروں کی اندرونی دیواروں کے لیے Banana paper کا استعمال کیا گیا ہے اور
بعض چھتیں المونیم سے جبکہ باقی مقامی طور پر اگائے جانے والے بانسوں کی
مدد سے تیار کی گئی ہیں-
|
|
بانسوں سے تیار کردہ یہ چھتیں ایک ایسے خاص ڈیزائن کی حامل ہیں جو کہ
طوفانی بارشوں سے بچاؤ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے-
|
|
جنگل میں موجود ہر گھر میں بجلی کی سہولت اور کچن سے متعلق تمام معیاری
اشیا موجود ہیں-
|
|
بانسوں سے بنی سیڑھیاں اور گزر گاہیں پورے گاؤں سے گزرتی ہیں-
|
|
ہر گھر اپنا ایک باغ رکھتا ہے اور یہ باغ یہاں وقت گزارنے والے سیاحوں کو
پرائیوسی مہیا کرتا ہے-
|
|
گھروں کی تعمیرات کے لیے استعمال کیے جانے والے بانسوں میں پانی اور بورک
ایسڈ کا ایک مکچسر بھی داخل کیا گیا ہے تاکہ ان بانسوں کو کیڑے یا پھپھوندی
کوئی نقصان نہ پہنچا سکے-
|
|
یہاں آنے والے زیادہ تر سیاح ایسے کمروں کا یا پھر ایسے آرام دہ جھولوں کا
انتخاب کرتے ہیں جس میں بیٹھ کر وہ جنگل کا خوبصورت نظارہ کر سکیں-
|
|
ان گھروں کی قیمت 5 لاکھ ڈالر سے لے کر 2 ملین ڈالر کے درمیان ہے٬ البتہ
اگر کوئی انہیں خریدنا نہیں چاہتا تو وہ انہیں کرائے پر بھی حاصل کرسکتا ہے-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|