شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کام جاری ہیں، جیٹ طیاروں کے
ذریعے زمین کو لیول کیا جارہا ہے۔ بہت جلد اس زمین پر ترقیاتی منصوبے شروع
کردئے جائیں گے۔ جن میں عسکری پروجیکٹس 1 سے 100 تک، عسکری کالجز، آرمی
پبلک اسکولز، عسکری پیٹرول پمپس، عسکری شادی ہالز اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔
عوام سے درخواست ہے کہ ان منصوبوں سے دور رہیں کیونکہ یہ منصوبے صرف "وقار"
کے لئے ہیں۔ البتہ کچھ زمین مختص کی گئی ہے جس کا لیول کرنے کا کام آئندہ
چند دنوں میں شروع کیا جائے گا اور یہ زمین "وفاداروں" کو دی جائے گی۔ جس
پر یہ "وفادار" کچھ بھی قائم کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر 90 کی کوئی شاخ،
منہاج القران کا دفتر یا تبدیلی آنے کا اعلان کرنے کے لئے کوئی کمرہ بنا
سکتے ہیں۔
مقامی رہائشیوں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ شرافت سے اطراف کے علاقوں کی
جانب ہجرت کرجائیں اور اپنی بقیہ زندگی بطور مہاجرین سزا کے طور پر گزاریں
بالکل ایسے ہی جیسے مشرقی پاکستان کے مہاجرین آج تک "وقار" کی حمایت کی سزا
بھگت رہے ہیں۔ |