صرف پاکستان ہی کیوں؟

مصر اور شام کی سرحدیں اسرائیل کے ساتھ ملتی ہیں.مصر کے پاس 4867 ٹینک ہیں اور شام کے پاس 5020 جب کہ پاکستان کے پاس 3125. مصر کے پاس جنگی طیارے 1100 ہیں اور شام کے پاس 500 جب کہ پاکستان کے پاس 850،مصر مشرق وسطیٰ کے ساتھ ساتھ افریقہ کا بھی سب سے طاقت ور ملک ہے اور افریقہ کی سب سے بڑی آرمی بھی مصر کی ہے،ایران دنیا کا سب بہترین میزائل سسٹم رکھتا ہے جو کہ یورپ،ایشیا اور افریقہ کے کسی بھی ملک میں باآسانی میزائل گرا سکتا ہے.ترکی دنیا کے 10 طاقت ور ترین ملکوں میں سے ایک ہے،ترکی اسلامی ممالک میں سب سے جدید دفاعی نظام رکھتا ہے.اسلامی ممالک میں خود اسلح بنانے والا سب سے بڑا ملک ہے.اسکے علاوہ سعودی عرب،ملیشیا،انڈونیشیا کا دنیا کے 20 طاقت ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے، اور لیبیا،بنگلہ دیش،دبئی،الجزائر اور مراکش بھی بہترین دفاعی صلاحیتوں حائل ہیں.یہ تمام ممالک مسلمان اکثریت رکھتے ہیں،یہ لوگ بھی جذبہ ایمانی رکھتے ہیں،ان لوگوں میں بھی مسلم امہ کے لئے خاص محبت اور درد پایا جاتا ہے.

لیکن فلسطین کے معاملے میں تنقید ، طنز، اور بے عزتی کا نشانہ صرف پاکستان ہی کو بنایا جاتا ہے اور بنایا جا رہا ہے؟
Syed Shamil bukhari
About the Author: Syed Shamil bukhari Read More Articles by Syed Shamil bukhari: 5 Articles with 3647 views My name is Syed Shamil And i am Student It's my hobby to write articles.. View More