دس رحمتیں

حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کا فرمانِ مُشکبارہے:'' جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود پاک پڑھا، اﷲ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجے گا اور اس کے دس گناہ معاف کئے جائیں گے اور اس کے دس دَرَجے بلند کئے جائیں گے ۔''(مشکٰوۃ المصابیح،کتاب الصلاۃ،باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم، الحدیث۹۲۲،ج۱،ص۱۸۹)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا کہ ایک دُرُود پاک میں تین فائدے ہیں ۔دس رحمتیں ،دس گناہوں کی معافی اور دس دَرَجوں کی بُلندی۔(مراٰۃ المناجیح،کتاب الصلاۃ ،باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ، ج۲، ص۱۰۰)
Nasir Memon
About the Author: Nasir Memon Read More Articles by Nasir Memon: 103 Articles with 193553 views I am working in IT Department of DawateIslami, Faizan-e-Madina, Babul Madinah, Karachi in the capacity of Project Lead... View More