یزیدیت ۔۔۔ ایک فلسفہ

دنیا کیا تاریخ میں ایک یزید گزرا جس نے ظلم اور بربر یت کی ایسی مثال قائم کی جو قیامت تک کبھی کوئی دوسرا قائم نہیں کر سکتا ۔یزید تو ایک شخص تھا مگر یزیدیت صرف شخصیت کا نا م نہیں بلکہ یہ ایک فلسفہ ہے۔یزیدیت مسند اقتدار پہ بیٹھ کے ظلم اور کرپشن کرنے کا نام ہے ۔جب کوئی نا اہل تخت پہ بیٹھ کے امت مسلمہ کو لوٹنا اور اس پہ ظلم کرنا شروع کردے اسے یزیدیت کہتے ہیں ۔یزید تخت پہ بیٹھ کے کرپشن کرتا تھا وہ اسلامی شعار کا باغی تھا وہ تخت پہ بیٹھ کے قومی خزانے کا بے جا خرچ کرتا تھا اسنے تمام حرام کاموں کو جائز قرار دے رکھا تھا شراب نوشی اور زنا کرتا تھا ۔ جناب عالی نا اہل فرد کا مسند اقتدار پہ بیٹھنا اور پھر کرپشن کرنا قومی خزانہ لو ٹنا قوم کو دہشت گردی کے عذاب میں مبتلا کرنا اپنے لئے بزنس امپائر ز بنانا اور تمام حرام کامو ں میں مشغول ہونا یزیدیت ہے اور کیا یہ سب آپ کو آج کے حکمرانوں میں نظر نہیں آتا ۔پارلیمنٹ لاجز میں لائی جانے والی لڑکیا ں اور شراب کی بوتلیں دیکھنے کے بعد کیا آپ کو کوئی شک ہے انکی یزیدیت اور فرعونیت میں ۔ جناب عالی ہر وہ بندہ یزیدیت کا پیروکار ہے جو اپنے اختیا ر کا ناجائز استعمال کرتا ہے ۔جو اپنے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پہ ترجیح دیتا ہے ۔ یزید بھی تخت پہ بیٹھ کے اپنے مفاد کا تحفظ کرتا تھا اسے بس اپنی حکومت سے غرض تھی اسنے اپنے لئے کرپٹ لوگ جیسے شمر وغیرہ کا انتخا ب کیا اور ان سے مل کر زبردستی لوگو ں کی بیعت لیتا تھا ۔ بیعت دینے والا گویا اقرار کرتا ہے کہ میں فلاں شخص کو اقتدار کااہل سمجھتے ہوئے اسکی حکومت کو قبول کرتا ہوں یہ بلکل سو فیصد آجکل ووٹ کے مصداق ہے جس سے لوگ اپنے نمائندہ چنتے ہیں ۔آجکل کے حکمرانوں نے بھی تو پنے پالتو لوگو ں کو پارلیمنٹ میں بٹھا کر سرکاری اداروں کی ملازمتیں دے کر اپنے آپ کو محفوظ کیا ہو ہے ۔جیسے یزید نے اپنے من پسند قاضی کو اپنی کرپشن پہ پردہ ڈالنے کے لئے بٹھا رکھا تھا اسی طرح آج کے حکمرانوں نے عدالتوں میں اپنے مرضی کے ججز کو بٹھا کے اپنے آپ کو محفوظ بنا رکھا ہے ۔ یزید نے تمام عسکری اداروں کے اہم عہدے بھی اپنے کرپٹ لوگو ں کو دے رکھے تھے جنھوں نے اسکے ناجائز حکم کی تعمیل کرتے ہوئے معرکہ کربلا بپا کردیا ۔اسی طرح آج وقت کے یزیدوں نے اپنی مرضی کے ڈی ایس پی ، ائی جی وغیرہ کو تعینات کر کے نہتے عوام پہ ظلم کرناشروع کر دیا ہے ۔ جنھوں نے انکے ناجائز حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ۱۸۰ فراد پہ گولیاں چلائیں اور کئی افراد کو شہید کر ڈالا۔ جناب عالی یہی یزیدیت ہے جو آج کے حکمرانوں میں آپ کو نظر آرہی ہے یہ شرابیں بھی پیتے ہیں زنا بھی کرتے ہیں کرپشن بھی کرتے ہیں ہر سرکاری ذمہ داری انھوں نے اپنے پالتو لوگوں کو دے رکھی ہے جو انکو تحفظ دیتے ہیں اور انکے کہنے پہ ہر ظلم کر ڈالتے ہیں۔مگر آپ یہ یاد رکھیں کہ جیسے اس یزید کے آگے ایک حسین( علیہ اسلام )آیا تھا اسی طرح آج اس یزیدت کے سامنے حسینیت ضرور آئے گی۔
Hamid Raza
About the Author: Hamid Raza Read More Articles by Hamid Raza: 20 Articles with 19267 views i am Electrical in engineer with specialization in Power... View More