پُرامن انقلاب کی ابتدا جماعتِ اسلامی کرے۔ لوگ شامل ہوتے جائینگے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان، سراج الحق صاحب نے سینئیر وزیر اور وزیرِخزانہ صوبہ سرحد (KPK) کے عہدوں سے استعفٰی دے دیا ہے۔ اب وہ اپنا پورا وقت جماعت اسلامی کو دینگے، مبارک ہو۔ یہ پُر امن انقلاب کی طرف انشاءاللہ پہلا قدم ہوگا۔ اب وہ پورے اطمینان سے پُر امن انقلاب کے لیے کام کر سکیں گے۔ راقم کی رائے میں پُر امن انقلاب مندرجہ ذیل مطالبات پورے ہونے سے آسکتا ہے:--
١- انتخانی قوانین کی تبدیلی سے (افراد کو نہیں، سیاسی پارٹیوں کو ووٹ دئے جائیں)
٢- نئے قوانین کے تحت درمیانی مدت کے انتخابات کرانے سے۔
٣- نئی منتخب حکومت سے “قراردادِ مقاصد“ پر عملدرآمد کرانے سے۔

اسکے لئے ہر گاؤں، قصبے اور شہر میں سڑکوں پر چھوٹے چھوٹے پرامن جلوس نکالے جائیں جو “پاکستان زندہ باد“ کے نعرے کے ساتھ مندرجہ بالا مطالبات کی قبولیت کے لئے بھی نعرے لگائیں اور پمفلٹ بھی تقسیم کریں، جنمیں مطالبات کی وضاحت کی گئی ہو اور اسکے عوام کے لئے فوائد بتائے گئے ھوں۔ اسکے علاوہ عوامی جلسوں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھی یہ مظالبات کئے جائیں۔ غرض یہ کہ ہر ذریعے سے عوام کو انکی افادیت سے آگاہ کیا جائے۔ یہ کام ہفتے کے ساتوں دن کیا جائے، یہانتک کہ یہ پیغام پاکستان کے بچے بچے کو پہنچ جائے۔

عوام کی صحیح حالات سے آگہی بہت بڑی طاقت ہوتی ہے، اسلئے عوام کو صحیح حالات سے آگاہ کرنے کی پوری کوشش کی جائے۔ انشاء اللہ کامیابی ہوگی اور پاکستان کی قیادت میں امتِ مسلمہ کی عظمتِ رفتہ بحال ہوگی۔ جسکے لئے تمام آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالٰی پاکستان کو وجود میں لایا ہے۔
ظفر عمر خاں فانی
About the Author: ظفر عمر خاں فانی Read More Articles by ظفر عمر خاں فانی: 38 Articles with 41961 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.