پانچ طرح کے مسلمانوں پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر پر پابندی

گزشتہ ماہ رمضان میں چین کے مغربی صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں کے روزہ رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تو اب اسی صوبے کے ایک علاقے کرامے میں حکام نے داڑھی والے نوجوانوں، برقع، حجاب اور سکارف پوش خواتین پر پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
 

image


حکام کے مطابق یہ فیصلہ امن و عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے- واضح رہے کہ سنکیانگ میں گزشتہ کچھ عرصے سے پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

20 اگست تک عائد رہنے والی اس پابندی کے نتیجے میں داڑھی والے نوجوان اور برقع پوش خواتین پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کرسکیں گی۔

پانچ طرح کے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جن میں برقع پوش، نقاب پوش، سکارف پہننے والی عورتیں، داڑھی والے نوجوان اور اسلامی نشانیاں پہننے والے افراد شامل ہیں- جبکہ مسافروں کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے-
 

image

یاد رہے کہ چند روز قبل کاشغر میں ملک کی سب سے بڑی اور 600 سال پرانی مسجد عید گاہ کے امام کو مبینہ طور پر ہدف بنا کر قتل کیا گیا ہے۔ 74 سالہ جمعہ طاہر کو مسجد کے باہر مبینہ طور پر چاقو گھونپ کر ہلاک کیا گیا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

China has clamped a temporary ban on people wearing Islamic clothing or having a Muslim-style beard while travelling on public transport in Xinjiang, according to a report in the Karamay Daily newspaper. The ban includes wearing hijabs, niqabs, burqas and any clothing with the Islamic crescent moon and star symbol, infuriating rights groups around the world.