وسائل سے مالا مال پاکستان
(ABDUL SAMI KHAN SAMI, SWABI)
..میں ہوں وسائل سے مالا مال
پاکستان مگر 67 سال سےظالم، جابر، فاسق اور کرپٹ حکمرانوں کے نرغے میں ہوں،
میری عوام ظُلم، جبر، ناانصافی اور غُربت کی بدترین حالت میں زندگی گزارنے
پر مجبور ہے۔ احتسابی ادارے سیاسی غلام بن چکے ہیں، عوام کی محافظ پولیس
بدمعاش بن چکی ہے اور عوام کی جان، مال اور عزت کو خود لوٹ رہی ہے۔عدلیہ
خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا بلکہ بِکتا ہے۔
جائز سے جائز کام بھی رشوت اور سفارش کے بغیر ممکن نہیں۔ جائز آئینی حقوق
سے محروم عوام اندھیروں میں جبکہ حکمران روشن و پُر آسائش محلوں میں آباد
ہیں۔
آئینِ پاکستان میں عوامی فلاح و بہبود کے ضامن پہلے 40 آرٹیکلز کو معطل کر
دیا گیا ہے جبکہ کرپٹ حکمران صرف اپنے مفاد کے لیے آئین میں بار بار
ترمیمیں کر رہے ہیں۔ کرپشن اور لوٹ مار کا نام جمہوریت رکھ لیا گیا ہے۔
ایسی برائے نام جمہوریت بلکہ مجبوریت پر لعنت بھیجو۔
میں ہوں بدقسمت پاکستان اور میں 67 سال سے عوامی جمہوری انقلاب کا مُنتظر
ہوں تا کہ جمہور عوام اقتدار میں آئیں۔ مگر افسوس آج اس عظیم انقلاب کو
روکنے کے لیے وطن کو گُلو بٹوں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ملک کو کنٹینر
آباد بنا دیا گیا ہے۔ 22 مُحبِ وطن و بے گُناہ پاکستانیو کو بے دردی سے
شہید کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ ظالموں کے آگے جُھکنے والے نہیں تھے۔
اے لوگو! ایسے ظالم و کرپٹ نظام پر ہروقت غُصہ کرنے اور کُڑھنے کی بجائے
14اگست کو گھروں سے نکل کر وہ عظیم انقلاب برپا کردو جسکا پاکستان 67 سال
سے مُنتظر ہے، کیونکہ آپکا مُقدر صرف انقلاب سے بدلے گا ورنہ آپ نسل در نسل
غلام ہی رہو گے اور الیکشن برائے الیکشن ہوتے ہی رہیں گے۔
یہ مُلک آپکا، مُقدر بھی آپکا، مُستقبل بھی آپکا ہے اس لیے اقتدار پر حق
بھی آپکا ہے نہ کہ کرپٹ و ظالم حکمرانو کا!
تو پھر فیصلہ کر لو کہ 14 اگست کو تمام تر اختلافات سے بالاتر ہوکر ذوقِ
یقین کیساتھ گھروں سے نکلیں گے کہ غلامی کی زنجیریں توڑ دیں گے اور حقیقی
آزادی حاصل کریں گے۔ اور امامِ انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری 33 سال سے
کرپٹ نظام کی تبدیلی اور آئین ِ پاکستان کی بحالی کے لیے جو انتھک جدو جہد
کر رہے ہیں اُن کے ساتھ ملکر جمہوری انقلاب لائیں گے، اُٹھو اور آگے بڑھو
انشاءاللہ منزل بہت قریب ہے۔
|
|