پاکستان کو وجود میں آئے نصف صدی
سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہے۔۔مگر افسوس صد افسوس کہ اس کی قدرومنزلت کا جو
احساس نظر آنا چاہیے تھا وہ تا حال مفقود ہے۔اس یوم آزادی پر رنگ برنگ
پرچموں کی بھرمار دکھائی دینا اس بات کی علامت ہے کہ سبز ہلالی پرچم کو وہ
اہمیت نہیں دی گئی۔۔لمحہ فکریہ ہے ہمارے سامنے کہ ان رنگ برنے جھنڈوں میں
سبز ہلالی کیوں پرچم دب گیا ہے۔۔۔؟اگر ہم ترقی یافتہ اقوام کی طرف نظر
اٹھائیں تو ہمیں ان میں اس حوالے سے کوئی تفریق نظر نہیں آتی کہ تمام سیاسی
پارٹیاں ایک ہی پرچم رکھتی ہیں۔۔۔۔یہ قباحت صرف پاکستان ہی میں کیوں؟؟؟؟؟
میری آج کے تاریخی دن کے موقع پر حکومت سے استدعا ہے ہوباقاعدہ قانون سازی
کرے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے پرچم ختم کریں اور صرف سبز ہلالی پرچم
اختیار کریں۔جو پاکستان کی آزادی اور تحفظ کا ضامن ہے۔
|