اے اﷲ کپتان کو محفوظ رکھ

یہ کالم دن12بجے بروزمنگل19 اگست کو لکھا گیا۔خوب سجتی ہے انکی رونقیں جب انسانیت ہیجان میں مبتلاہوتی ہے۔کوئی مرتاہے توگورکن کی آمدنی ہوتی ہے‘کوئی بیمارہوتاہے تو ڈاکٹر کا روزگار چلتا ہے ‘ مگر جو کسی کی موت اوربیماری کی دعاکرے صرف اسکی روزی پر داغ لگتا ہے‘لیکن یہاں تومعلومات پہنچانے کا دھندہ کرنے والے کم وبیش سب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پہلی بار دیکھاہے کہ گھرمیں لگی آگ کو کوئی پٹرول چھڑک کربجھارہاہے۔آگ کی صفت جلاناہے تو پٹرول کی بھڑکانا۔اب اگرپٹرول کو بجھانے کیلئے استعمال کیا جائے اورکوئی نقصان ہوجائے تو مجرم دونوں ہوئے ناں‘آگ بھی اوربجھانے والے بھی۔پھرپیش رفت کیسے ہو۔؟

اس ملک کو پینسٹھ برس بعد تیسری سیاسی قوت نصیب ہوئی جس کا نعرہ تبدیلی تھا۔ جسے شاید کسی بدنظرکی نظرلگ گئی ۔تحریک انصاف نے سترلاکھ کے قریب ووٹ حاصل کیئے اوراس حساب ملک کی دوسری بڑی پارٹی بنی۔لانگ مارچ میں شرکاء کی تعداد میں کمی کی وجوہات بہت بیان کی جارہی ہیں‘لیکن میری نظرمیں ایک اہم وجہ نظریاتی کارکنوں کی پارٹی الیکشن میں پسپائی بھی ہے‘شاید قدرت نے خان صاحب کو دکھادیاہے کہ اگرمخلص کارکنوں کو انکاحق نہ دیاجائے تو نتائج کتنے بھیانک نکلتے ہیں۔تحریک انصاف میں شامل وڈیرے ‘جاگیرداراورسرمایہ داریاکرپٹ سوچ رکھنے والے ایسے افراد جن کی تحریک سے کوئی نظریاتی وابستگی نہیں اسکی حالیہ ناکامی کابڑاسبب ہیں۔اقتدارکی پلیٹ میں کھاناکھانے والے بے چین ہوکرقیادت کوغلط مشوروں سے نواز رہے ہیں جس کا نتیجہ پاکستانی قوم کو بھگتناپڑے گا۔

گزشتہ چند سالوں میں عمران خان ایک بہادر اورایماندار لیڈر کاسمبل بن کراُبھرے ہیں۔مگرسول نافرمانی کے بیان‘ہوم ورک ‘چارٹرآف ڈیمانڈ کی عدم موجودگی ‘منجمدپالیسی‘ اورسخت لہجے نے ان کی مقبولیت کوگہنادیاہے۔پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کے وقت پارٹی نظریات اورمخلص اورایماندارکارکنوں کوجس انداز میں کچھ لوگوں کی شہ پرنظراندازکیاگیااس کے نتائج مزیدواضح ہوناشروع ہوگئے ہیں۔دھرنے میں خواتین اوراعلی قیادت کے رقص نے دائیں بازوکے ووٹرکومتاثرکیاہے۔kpkمیں وہ اتنی تبدیلی نہیں لاسکے جس کاخواب قوم نے دیکھاتھا۔اورنتائج منفی سمت کی جانب رواں دواں ہیں۔تحریک انصاف خان صاحب کے دم سے ہے ‘اﷲ سے دعاہے کہ انھیں اپنے پیاروں جیساصبرعطاء کرے اور ان کیلئے کوئی آسان راستہ نکل آئے تاکہ ملک وقوم قیمتی سرمائے سے محروم نہ ہوجائیں۔

آج شام خان صاحب نے وعدے کے باوجودریڈزون کی جانب جاناہے.مجھے اُمید ہے کہ چوہدری نثارتدبرسے نمٹیں گے ۔اس کے نتائج تواﷲ جانے مگریہاں مجھے سیدناامام حسنؓ کی یاد آگئی ہے۔جنھیں سرورکونین بچپن میں اُٹھاکرچوماکرتے تھے کہ میرایہ بیٹادومسلمان گروہوں میں صلح کرائے گا۔حضرت علیؓ کی شہادت کے بعد خلافت سیدناامام حسن ؓ کے پاس آئی۔پھرجب تصادم کی صورت نظرآئی تو سیدناامام حسن ؓنے حضرت امیرمعاویہؓکے حق میں خلافت سے دستبرداری کااعلان کیااورمسلمان ایک بڑی جنگ سے محفوظ ہوگئے ۔اگر شام ‘لیبیااورمصرکے مسلمان حکمران جنت کے سردار‘جگرگوشہ ء بی بی فاطمہؓکی سنت پرعمل کرتے توکیامسلمان ملک انارکی کاشکارہوتے؟؟؟؟؟؟؟؟موجودہ دورمیں ہے کوئی جواسلامی اصولوں کے مطابق امام عالی مقام سیدناحسن ؓسے زیادہ باصلاحیت ہو؟پارساہو؟بہادرہو؟پھراپنے آپ ہی کو حرف آخرکیوں تصورکیاجاتاہے ؟سورہ لقمان میں فرمان الہی ہے:’’اورہم نے دی ہے لقمان کوعقل مندی‘‘پارہ 21‘آیت 12۔آخرمیں دعاہے کہ اﷲ پاکستان کوسلامت رکھے ۔امین
sami ullah khan
About the Author: sami ullah khan Read More Articles by sami ullah khan: 155 Articles with 188616 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.