چچا کو بولو کچھ کریں

وہ سب مردہ دلی کے ساتھ زندہ دلان کے شھر میں سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے تھے مسلہ بلا شبہ ملک کی سلامتی اور فلاح کا تھا مگر "اصل نقصان" تو خاندان اور "خاندان در خاندان" کا تھا........ابھی تو گلشن کا کاروبار شروع ہوا تھا .... گلشن اپنے والد کی طرح خود بھی پرشان تھی اور "گل پنجاب میاں" تو صدمے سے بیہوش سا ہوا جاتا تھا اور بار بار کہتا تھا!!!!

" کیوں لڑا دیا ممولے کو شہباز سے...."

علامہ اقبال نے تو ویسے ہے اتفاقاً بات کی تھی!!!!

وہ بولا. ......یہ کپتان دیکھنے میں تو صرف ممولا ہی دکھائی دیتا تھا مگر بھائی نواز جی اس بلے باز نے تو ہیمیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم سمجھا ہوا ہے........ روز مارتا ہے. ...... ایسا کم شرم نہیں دیکھا وطن کی سیاست میں جو اپنا ریٹ نہ لگاتا ہے نہ بتاتا ہے..... استیفہ نہ ہوا افیدرین والا حنیفہ ہو گیا.... دے دو دے دو دے دو..... !!!

بیٹی بولی..... ابو آپ نے کم از کم الیکشن کمیشن کو تو مینیج کر لیتے اور یہ احسن اقبال انکل اور سعد رفیق انکل تو بس ....باتیں کروا لو ان سے !!!!! پھر سمدھی بولا... بھانجا بولا .... بھانجی بولی .... پھوپی بولی...خالو بولا ....خالہ بولی. .... سب بولے کیوں که نقصان سب کا تھا ........ نہیں بولے تو ووٹر اور سابقہ داماد نہیں بولے ..... سادہ معصوم ووٹر نہ کوئی نقصان کا اندازہ نا دھاندلی پر یقین تو بولتے کیوں..... بس اپنی معصومیت کی بنیاد پر اندھا اعتماد اور اعتقاد نون کے نقطے پر جاوید ہاشمی کی طرح ......

ابو اب کیا ہو گا..... بیٹا کپتان بڑا ضدی ہے فوجیوں کی طرح..... .نہ کھانے دیتا ہے نہ کھاتا ہےاس نے تو ہمیں ہندستان کی کرکٹ ٹیم سمجھا ہوا ہے ... بیٹے اس کے نوکری کے خوائش مند نہیں .... بیوی ہے نہیں ....پاکستانی سیاست جہاں ہر سیاستدان پیسا بنانے اتا ہے وہاں اس جیسے بےشرم سیاستدان کو جس کو انکار کرنے میں شرم نہ آتی ہو اسکو خریدا نہی جا سکتا.... امریکا کی مانتا نہیں......زرداری کا تو دشمن ہے..... پیسا یہ نہیں لیتا .پہلے ارسلان کے پاپا تھے تو ہمیں انصاف مل جایا کرتا تھا مگر اب تو والی سوات کے سپوت بھی خان کی طرح خاندانی لوگ ہیں بات نہیں سنتے ........ لڑکے لڑکیاں اس کے ساتھ صرف خوبصورت ہی نہیں ایماندار بھی ہیں....ہم کتنے افضل خان ماریں گے ہر گھر سے........

....بیٹااب چچا کو بولو کچھ کریں

SOLICITOR R.SAIF REHMAN
About the Author: SOLICITOR R.SAIF REHMAN Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.