خدا کیلئے اپنے ملک پاکستان کو بچائیے - ٢

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جوبڑا مہربان نہایت مہربان ہے۔
السلام وعلیکم پاکستان:۔

اس امید سے کہ میرے دل کی باتوں کو آپ لوگوں نے پڑھا ہوگا اور شاید کہ آپ لوگوں کے دلوں میں اپنے پیارے ملک پاکستان کی محبت جاگی ہوگی۔ میرا مقصد صرف پاکستانی عوام میں اس احساس کو بیدار کرتا ہے جسے ہم نے پاکستان بنے کے بعد اپنے دلوں میں دفن کردیا تھا دولت اور ہوس کے نشے میں اپنے ضمیر کو مار دیا تھا اور اسی وجہ سے آج ہمارا ملک پاکستان بہت برے حالت میں ہے یہ ملک اسلام کے نام پر چل تو رہا ہے پر صرف نام کی حد تک لیکن اصل میں اس ملک کے اندر ہر چیز ہر کام غیراسلامی ہوتا جارہا ہے ہمارا پورا نظام غیر اسلامی ممالک چلاتے ہیں اور بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے صدر ہو یا کوئی بھی بڑے عہدے دار سب کو ان یہودیوں کے پاس حاضری دینی ہوتی ہے اور ان کے بنائے ہوئے قانون پر چلنا پڑتا ہے میں آپ لوگوں سے پوچھتا ہوں کیا ہم اسی قابل ہیں کہ اپنا آزاد ملک ہونے ک باوجود اپنی مرضی کے قانون نہیں بناسکتے ہر رپوٹ اپنے باپ(امریکہ) کو دیں کیوں آخر کیوں؟؟ کیا اللہ سے ڈر ہمارا ختم ہوگیا ہے کیا صرف ہمارے دلوں میں امریکہ کا ڈر ہے کیوں ڈرتے ہیں ہم امریکہ سے اگر ہمیں اپنی موت سے ڈر لگتا ہے تو یاد رکھیں اگر ہماری موت آنی ہے تو امریکہ بھی نہیں بچا سکتا پھر ہم کیوں ڈریں ڈرنا صرف اللہ کی ذات سے چاہیے کیوں کہ وہ ہی ہمارا رب ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ نے ہمشہ دھوکہ دیا ہے خاص کر مسلمانوں کو اگر آپ مغل دور کو دیکھیں تو اسمیں بھی آپ کو کھلے الفاظوں میں امریکہ کی دھوکہ دہی نظر آئے گی اور سب سے بڑھ کر یہ بات بتاتا ہوں آپ کو کہ امریکہ یہودیوں کا ملک ہے اور “اللہ نے صاف صاف قرآن پاک میں بتا دیا ہے کہ یہودی اور کافر مسلمان کے دشمن ہیں پھر ہم یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں وہ ہزار بار ہمارے ساتھ بھلائی کرے پھر بھی اسکے دل میں مسلمانوں کے لئے ہمشہ نفرت ہی ہوگی اور وہ کبھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے اور وہ ہمشہ اپنے بھلائی کے لئے دوسروں کا سات دیتے ہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت دوں میں آپ لوگوں کو جب اللہ نے بول دیا تو وہ ہر حال میں سچ ہے ہر غیر مسلم ہمارے دشمن ہیں اور ہمشہ رہینگے خدا کے واسطے اپنی انکھیں کھولیں آپ لوگ۔

ہم سے چھوٹا ملک ہے بنگلہ دیش جو ہمارے بعد آزاد ہوا اس نے آج تک قرض نہیں لیا پھر ہم کیوں لیتے ہیں کیوں ہمارے رہنما بھیگ مانگنے امریکہ اور دوسرے ملک چلے جاتے ہیں کیوں؟

ہم اللہ کی بات کیوں نہیں مانتے جب اللہ نے فرما دیا ہے کہ رزق دینا اللہ کا کام ہے اور وہ اپنے ہر بندے کو رزق دے گا اور یہ بھی کہا کہ اللہ پتھر کے اندر موجود کیڑے کو بھی رزق دیتا ہے تو ہم اللہ سے رزق کیوں نہیں مانگتے کیوں اپنے جھولی پھیلائے امریکہ کے پاس چلے جاتے ہیں کیا ہمیں اللہ پر بھروسہ نہیں ہیں بولیں۔ میں آپ سب کی تو نہیں پر اپنے بارے میں ضرور کہونگا کہ میں بھوکا مرجاؤنگا پر ایک غیر یہودی اسلام دشمن کے سامنے اپنے جھولی کو کبھی نہیں پیھلاؤنگا کاش یہ سوچ ہم سب کی ہوجائے تو ہمیں کبھی بھی کس کے سامنے جھولی پیھلانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اور ہم دوسرے سے کیوں ڈرتے ہیں جب کہ ہمیں صرف اللہ سے ڈرنا چاہیے یہ انسانوں کی کیا اوقات جو ہمیں کچھ کرسکے اور یہی وجہ ہے کہ آج ہم جس حالت میں ہیں وہ ہمارے ڈر کی وجہ سے ہے کیوں کے ہم نے اپنے دلوں سے اللہ کا ڈر ختم کردیا ہے جب کہ اگر آپ تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو مسلمانوں کی ہمشہ سے جیت رہی ہے اور تمام غیر مسلم مسلمانوں سے ڈرتے تھے کیوں ایسا تھا کیوں کہ اس وقت مسلمانوں کے دلوں میں صرف اللہ کا ڈر ہوتا تھا اسلئے وہ فتح یاب ہوتے تھے وہ انسانوں سے نہیں ڈرتے تھے اسے بہت سے واقعات ہیں کتنا بتاؤں میں آپ لوگوں کو ہم نے اپنا مقام کھو دیا ہے گانوں میں دوستی کرنے میں الٹی سیدھی باتوں میں وقت ضائع کرتے ہیں اسکی مثال آپ کے سامنے ہے اگر آپ کا کوئی دوست کہے کہ یار کل پارٹی ہے فلاں جگہ پر کافی بڑے بڑے گلوگار آرہے ہیں تو ہم ہر حالت میں چاہے ہمارے پاس وقت نہ پھر بھی ہم وقت نکال کر جائینگے جگہ نہ بیٹھنے کی پھر بھی کھڑے ہوکر دیکھیں گے اور اسی جگہ اگر کوئی اسلام کی بات ہو یا کچھ بھی مذب کے بارے میں تو ہم نہیں جائیگے چاہے ہمارے پاس وقت ہو۔

خدارا اپنے آپ کو بدلیں اور اس دن سے ڈرے جب اللہ ہمارے سامنے ہوگا اور ہم سے پوچھیں گے کہ تم نے کیوں نہیں کیا جب تمہارے مذھب کا لوگ مذاق اڑاتے تھے جب تمھارے ملک پر زوال آیا تھا تم کیا کررہے تھے کیوں ناچ گانے میں اور برے کاموں میں مصروف تھے کیا جواب دو گے آپ لوگ سوچو؟

اس وقت یہ گانے اور ناچ اور برے کام نہیں آئیں گے آپ لوگوں کو بچائیں پلیز سوچیں آپ لوگ آج ہمارے ملک کو سچے پاکستانی کی ضرورت ہے آپ سب کی ضرورت ہے میں بھی آپ لوگوں کی طرح ایک عام سا پاکستانی ہوں مجھے آپ لوگوں کا ساتھ چاہیے آئیے اپنے ملک پاکستان کو ان غداروں سے بچائیں اور آج ہمارے ملک کو ہماری ضرورت ہے اس کا ساتھ دیں کیوں ایک سچا مسلمان اور سچا پاکستانی اس ملک کو بچا سکتا ہے۔
save of pakistan
About the Author: save of pakistan Read More Articles by save of pakistan: 10 Articles with 8667 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.