جمہوریت بچ جاتی ہے، تو کیا عوام
بھی بچ جا ئیں گے؟؟؟
موجوہ حالات میں عقل والوں کے لئے کچھ نشانیاں بلکل واضح ہو رہی ہے ۔۔۔۔
جمہوریت۔۔۔سب کہتے ہیں جمہوریت بچاتے ہیں۔ اس کے لئے سب سیاست دان اکھٹے ہو
گئے ہیں اور اپنے کام پر سب بہت خوش ہیں کہ ہم مقدس جمہوریت کو بچانے نکلے
ہیں۔
آخر کار یہ کیا چیز ہے جو ان سب کو بہت عزیز ہے۔
جہموریت میں اسمبلی ارکان بڑی بڑی تنخواہیں لیتے رہیں گے اور ملک کے لئے
کچھ نہیں کیا جائے گا۔ اسمبلیاں ان کے بزنس ہیں۔ یہاں سے عمر بھر کی کمائی
ملتی ہے۔
یہاں سے اتنی کمائی ملتی ہے کہ آپ کی نسلیں آرام سے زند گی گزار سکتی ہے۔
اگر چہ ملک کے خیر خواہی کے لئے ان سب کی اکٹھ مثالی ہو تی۔۔ ملک کے لئے ان
سب نے کیا کیا۔۔۔۔
ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے ان کے پا س کو ئی علاج نہیں۔۔
ملک میں بے روزگاری ہے ان کے پاس کچھ علاج نہیں۔۔۔
بے روز گاری اتنی کے لوگ اجرتی قاتلوں کا پیشہ اختیار کرنے لگی۔۔
ملک کے عوام پا نی پینے پیسوں سے خرید تے ہیں۔۔ان کے پاس کو ئی حل نہیں۔۔۔
اس ملک میں ان سب لوگوں کے موجودگی میں جو ابھی اس مقدس جمہوریت کو بچانے
کے لئے اکٹھے ہیں۔بجلی نہیں ہے ، گیس نہیں ہے، CNGنہیں ہے۔۔
شہر شہر گلی گلی روڈ نہیں ہیں ان کے پا س واقت ہی نہیں کہ تعمیر یا مرمت کر
سکے۔۔ایک جنگ زدہ ملک کے روڈ لگ رہے ہیں۔۔
لوگ خود کشیا ں کر رہے ہیں۔۔
آج یہ سب آئین کو بچانے کی بات کرتے ہیں۔۔ کس آئین کے کس شق پر یہاں یہ لو
گ عمل کرتے ہیں؟؟
آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ موت کی پھانسی کی سزا کے لئے جیلوں میں ہیں، 2008 سے
کسی کو پھانسی کی سزا نہیں ملی۔۔
جبکہ 150سے 200 بے گناہ افراد اماہانہ کراچی میں پچھلے سات آٹھ سالوں سے
قتل کئے جا رہے ہیں۔۔
ریمنڈ ڈیوس نے کیسے لاہور میں قتل کئے؟ اپس کا کیا ہوا؟
کراچی میں رینجرز نے کیسے پارک میں لڑکے کو پھڑکا دیا؟
مشرف نے قرآن اور بچیوں کو زندہ جلادیا۔۔۔اُ ن کو کچھ ہوا؟
بے نظیر ماری گئی، اُن کے قا تلوں کو جمہوریت نے پکڑا؟ سزادی؟؟
۔۔ جمہوریت موجود ہے۔۔ کو ئی حل نہیں ہے ان کے پاس۔۔
اس ملک کی اپنی فوج، بری اور بحری، جہاز، جیٹ طیارے، لڑاکا طیارے، میزائل ،
غزنوی حتف اور شاہین موجود ہیں۔۔ پھر بھی ڈرون اٹیکس کو کو ئی روک نہیں
سکتا۔۔۔
کیو نکہ یہ مقدس جمہوریت کے بدولت ہے۔
اس جمہوریت کے سب حامی و مدد گار، پاکستان کے سب سیاستدان ، امریکہ اور
ساری دنیا۔۔۔
عجیب تضاد یہ ہے کی اگر جمہوریت ترکی اور مصر میں میں ہو تو وہ ناقابل
قبول۔
بہت سارے مسائل ہیں۔۔لیکن کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے ہم نے ایسی اکٹھ نہیں
دیکھی، نہ ایسا درد دیکھا، سب لندن سے خیبر تک ایک ایسے نظام کے لئے مر جا
رہے ہیں۔ جسم نظام
میں ان سب پر کوئی آنچ نہیں۔۔اور عوام مرے جا رہے ہیں ۔
آپ جمہوریت میں جو بھی ناجائیز کام کریں گے، آپ کو کو ئی کچھ نہیں کہ سکے
گا۔
سب سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں کہ ہم نے جہوریت کو بچانا ہے۔ جیسے اس کو
بچانے کے بعد سب بھلا ہوجائے گا۔۔
چلیں مان لیتے ہیں جمہوریت بچ جاتی ہے۔ تو کیا عوام بچ جائیں گے؟؟۔۔ |