برسات کا موسم

یوں تو برسات کو موسم باران رحمت ہے لیکن ہماری ناقص حکمت عملی سے یہ ہمارے لئے باعث زحمت بن جاتا ہے۔جیسا کہ اس بار دیکھنے میں آیا ہے کہ آزاد کشمیر اور پنجاب میں لوگوں کا جو مالی اور جانی نقصان ہوا ہے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔عام طور پر لوگوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ برسات کے موسم کے آغاز سے پہلے ہی اپنے گھروں ارو چھتوں کی مرمت کر لیں اور حکومت وقت کا فرض ہے کہ نکاسی آب کے لئے برسات سے پہلے بندوبست کرے تاکہ شہری جس عذاب میں مبتلا ہوئے ہیں آئندہ نہ ہوں۔جگہ جگہ برسات کا پانی کھڑا ہونے سے کئی ایک بیماریاں جنم لیتی ہیں وہ ایک علیحدہ مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔میں آج کی اخبارات پڑھ رہا تھا تو معلوم ہوا کہ زیادہ نقصان دیہات میں ہوا ہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ یہ دیہات جن میں نقصان کی شرح سب سے زیادہ ہے وہ دریا کے کنارے پر واقع ہیں۔حکومت نے کچھ دیہات کو ممکنی سیلاب کی پیش گوئی پر خالی کرنے کے لئے آگاہ کر دیا ہے۔اب ان لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ یہ کسی محفوظ جگی پر منتقل ہو جائیں۔

دوستو! یہ مضمون لکھنے کا مقصد یہ تھا کہ آپ کو اس موسم میں اپنی حفاظتی تدابیر کرنے کی ترغیب دے سکوں۔ضروری ہدایات پر ضرور عمل کریں تاکہ آپ بڑے نقصان سے بچ سکیں۔

حفاظتی تدابیر :
برسات سے پہلے اپنے گھروں کی چھتوں اور پرنالوں کو ضرور چیک کریں ۔
چھتوں پر فالتو اشیاء اور کوڑا کباڑ نہ رکھیں۔
بجلی کے سوئچ کو آن کرنے سے پہلے پاؤں میں نائلون اور ربڑ کی چپل کا استعمال کریں۔
برسات کے موسم میں گیلے ہاتھوں سے بجلی کے سوئچوں یا اپلائنسز کو ہاتھ نہ لگائیں۔خاص طور پر کولر ،استری،پیڈسٹل فین وغیرہ کو۔
برسات میں گھر سے باہر بجلی کے پول سے دور رہیں ۔اور اگر تار وغیرہ گری ہو تو اس کو اٹھانے یا چھونے سے گریز کریں۔
برسات کے موسم میں پانی ابال کر پئیں۔
برسات کے موسم میں باسی اشیاء کھانے سے پرہیز کریں۔
برسات کے موسم میں کھانے کے ساتھ پیاز کا استعمال ضرور کریں۔
ہیضہ،نمونیہ،ڈینگی بخار،ملیریا،قے وغیرہ کی صورت میں قریبی ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں۔
حکومت کا فرض ہے کہ باہر سڑکوں پا کھڑے پانی کا جلد از جلد نکاس کرے تاکہ بیماریاں نہ پھیل سکیں۔
اپنی بچوں کی اس موسم میں خاص طور پر احتیاط کریں۔
اکثر بچے باہر گلیوں میں بارش کے گندے پانی میں کھیلتے ہیں جس سے بیمار ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔انہیں ایسا کرنے سے باز رکھیں۔
دیہات کے لوگ اپنے مال مویشیوں کو منہ کھر،گل گھوٹو،نمونیہ،انتڑیوں کا زہر،مرغیوں میں رانی کھیت کے انجیکشن کسی بھی محکمہ لائیو سٹاک کے ونڑی سنٹر یا ڈسپنسری سے ضرور لگوا لیں۔

اﷲ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کی آفات سے محفوظ رکھے ۔آمین
H/Dr Ch Tanweer Sarwar
About the Author: H/Dr Ch Tanweer Sarwar Read More Articles by H/Dr Ch Tanweer Sarwar: 320 Articles with 1924915 views I am homeo physician,writer,author,graphic designer and poet.I have written five computer books.I like also read islamic books.I love recite Quran dai.. View More