سنبھل جاؤ دسمبر آگیا ہے- مصطفےٰ عزیز آبادی

مصطفےٰ عزیز آباد صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی جس کے نتیجے میں چند لوگوں نے اسے اپنے اوپر تصور کیا اور دھواں دار تقریر اور پریس کانفرنس کیں اور نتیجہ بے نتیجہ ہی رہا۔

اس نظم کے اشعار پیش خدمت ہیں :

نظم کا عنوان ہے “سنبھل جاؤ دسمبر آگیا ہے
(این آر او کے حوالے سے منظوم تبصرہ)
مصطفےٰ عزیز آبادی۔


وہ جس کی جنبش ابرو سے ہوکر
پرندے اپنا رستہ ناپتے ہیں
وہ جس کے رعب سلطانی سے ڈر کر
سفیران وطن بھی کانپتے ہیں
کہیں مل جائے وہ سلطاں تو کہنا
سنبھل جاؤ دسمبر آگیا ہے

ادھر ہے اک سمندر مال و زر کا
ادھر ہر ایک گھر میں مفلسی ہے
وہاں خوشحال ہیں بس چند گھرانے
یہاں فاقہ کشی ہے، خودکشی ہے
یہ کیسا دور بدتر آگیا ہے
سنبھل جاؤ دسمبر آگیا ہے

اصول و ظرف سے کیا کام ان کو
فقط دولت ہو جن کا دین و ایماں
ہیں جن کے واسطے کیڑے مکوڑے
غریبی میں سسکتے روتے انساں
ہے جو مشہور رہزن سارے جگ میں
وہ بن کے آج رہبر آگیا ہے
سنبھل جاؤ دسمبر آگیا ہے

دیا تھا جس نے مشکل میں سہارا
اسی کو داغ رسوائی دیا ہے
دیے جس نے بھروسے کے خزانے
اسے ہر گام پہ دھوکہ دیا ہے
جسے سمجھا گیا تھا دوست اب وہ
لئے ہاتھوں میں خنجر آگیا ہے
سنبھل جاؤ دسمبر آگیا ہے

کہاں تک اب رفیقان چمن بھی
تمہارے درد کے رشتے نبھائیں
یہی بہتر ہے سب کچھ بھول کر ہم
اب اپنے راستوں کو لوٹ جائیں
جہاں پر زہر بن جائے رفاقت
سفر میں اب وہ منظر آگیا ہے
سنبھل جاؤ دسمبر آگیا ہے۔

امکان غالب ہے کہ اسی نظم پر ناراض ہو کر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی دوستوں کو لپیٹنے کی کوشش کی تھی اور آج ہی اپنے ایک نہایت بھروسے والے وزیر موصوف کو اور دوسرے پارٹی رہنماؤں کو ایم کیو ایم کے خلاف بیانات نا دینے کے احکامات صادر فرمائے ہیں اور ایک اچھے حلیف کے طور پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بھی اپنی پارٹی کے رہنما مصطفےٰ عزیز آباد کی اس نظم پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور غالباً ہدایت جاری کی ہیں کہ اس طرح کی نظمیں اور بیانات رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد شائع ہونے چاہیے۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 522516 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.