کامیابی اور بہتر زندگی

"زندگی میں کامیاب اور فتح مند بننے کے لئے صرف ایک شے کی ضرورت ہوتی ہےوہ ہے "مثبت طرز فکر اور اسکی متواتر مشق مثبت طرز فکر رکھنے والوں کے لئے ہر مصیبت اتنے ہی فائدے لیکر آتی ہے ۔ راستے کی رکاوٹیں اور تکالیف انکے لئے ایک کھیل سے کم نہیں ، جنکی منزلیں ہمالیہ سے بھی بلند ہوتی ہیں ۔ کامیابی کی طرف قدم اٹھاتے ہوئےہم اکثر ناموافق حالات سےخوف کھاجاتےہیں حالانکہ ناموافق حالات کامیابی کی راہ کو بند نہیں کرتے بلکہ اکثر اوقات تو نشان منزل ثابت ہوتے ہیں -

اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ میں بڑے اور کامیاب بننے کی خوبیاں موجود ہیں تو پھر آپ خود کو نفسیاتی طور پر اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کیجئے کہ آپ اپنی زندگی میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کرنے کے اہل ہیں اگر انسان کسی صیحیح راستے پر گامزن ہے تو منزل کے حصول کیلئے کسی جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں بڑی کامیابیاں ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ بڑی دیر یعد آتی ہیں ۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسے کامیابی مل جایے لیکن جب مسجد سے آواز آتی ہے حی علی الفلاح (آو کامیابی کی طرف ) تو کوئی زحمت نہیں کرتا جس چیز کو انسان ساری زندگی ہر جگہ تلاش کرتا ہے وہ خود اسے اپنے پاس بلارہی ہے مگر انسان ٹھرا جلدباز

دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کا کوئی مستند طریقہ نہیں ہے جس پر چل کر کامیاب ہو سکتے ہیں اور نہ ہی اسکا باقاعدہ کوئی فارمولا موجود ھے -

کامیابی کسی بھی عمر میں حاصل کی جاسکتی ھے زیادہ عمر کے لوگوں کو یہ احساس کہ بڑھاپے کے قریب کچھ نھیں کیا جاسکتا۔ یا کوئی معزوری آڑے آتی ھے ، یہ سوچ صرف تاریخ سے بےخبری کی علامت ھے "ایک اسکاؤٹس کا بچپن "اس کتاب کی مصنفہ "میری" ھیں یہ کتاب سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتابوں میں سے ایک ہے یہ کتاب" میری" نے" 93 "برس کی عمر میں لکھی تھی۔

پاکستان کی مثال لے لیجیے۔ کیا پاکستان قائداعظم کے خود پر پختہ یقین کا ثبوت نہیں-

قائداعظم کو پاکستان کے قیام کے سلسلے میں مشکلات پیش نہیں آئیں؟ لیکن خدا کے فضل سے پاکستان معرض وجود میں آکر رہا۔ خود پر پختہ یقین کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوسکتی ہے ۔

زندگی میں جدوجہد مشکلات سے عبادت ہے اگر مشکلات اور رکاوٹیں نہ ہو تو انسان جدوجہد نہ کرے کامیابی صرف وہ ہی حاصل کرسکتے ہیں اور برقرار رکھ سکتے ہیں ۔ جو "عمل اور مسلسل جدوجہد "پر یقین رکھتے ہوں۔ وہ شخص کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا جس کے ارادے مضبوط نہ ہوں۔ یاد رکھیے کامیابی صرف ان ہی لوگوں کو ملتی ہے جو خود پر یقین رکھتے ہیں۔

خود پر یقین کرنے کا اصل مطلب یہ ہے آپ جو بھی مثبت کام کریں تو آپ کو خود پر پختہ یقین ہو کہ ہاں میں یہ کام کرلوں گا یا گی ۔ جب خود پر یقین ہوتا یے تو آپکی وہ خفیہ صلاحیتں بھی بیدار ہو جاتی ہیں جو عام حالات میں دبی رہتی ہیں۔

منزل حاصل کرنے کے لیے ہوسکتا ہے کہ راستہ طویل ہو مگر گھبرایؑیں نہیں منزل آپکو ہی ملے گی آپ سفر کی طوالت سے پریشان ہوکر سفر کرنا ہی چھوڑ دیں لیکن ہمیں امید ہے کہ آپ ایسا نہیں کریں گے۔

زندگی کا کوئی مقصد بنالیں پھر پوری طاقت اس کے حصول پر لگادیں ۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی ۔ امین
farheen riaz
About the Author: farheen riaz Read More Articles by farheen riaz: 33 Articles with 47116 views rukht e safar (رختِ سفر )the name of under which numerous column and Articals has been written by Columnist Farheen riaz
starting 2012
.. View More