انکشاف ۔ ۔ ۔

ابھی چند روز قبل فوج میں ہونے والی ترقیوں کی خبر نے ہمارا سکون برباد کر دیا۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم ترقی سے رہ گئے۔ بات یہ ہے کہ اس خبر کی جزیات نے ہمارے رونگٹھے کھڑے کر دئے۔

یہ خبر ہم نے خود ٹیلی وزن پر دیکھی۔ دیگر معلومات کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا کہ ڈائیرکٹر جنرل آئ ایس آئی کے عہدے پر نئے آفیسر کا تقرر کیا گیا ہے جو ڈائیرکٹر جنرل رینجرز سندھ رہ چکے ہیں اور انہوں نے امریکہ میں یو ایس آرمی وار کالج سے گریجویشن کیا ہے۔ اس خبر میں ان کی دھشت گردی کے خلاف خدمات کو سراہا گیا اور یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ مذکورہ آفیسر نے سندھ میں ڈائیرکٹر جنرل رینجرز سندھ کی حیثیت سے تعیناتی کے دوران بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے اپنے عسکری ونگز ہیں۔

جب تک ہمیں یہ پتا نہیں تھا ہم دوسرے شہریوں کی طرح معصوم بچوں اور خواتین کو لیکر شہر میں آرام سے گھومتے تھے۔ کیونکہ ہم بھی عام لوگوں کی طرح یہی خیال کرتے تھے بلکہ ہمارا ایمان تھا کہ سندھ امن کا گہوارہ ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں کا درپردہ دھندہ گلاب کے پھول بیچنا ہے کچھ اور نہیں۔ لیکن اس قدر معتبر شخصیت کے اس انکشاف کے بعد سندھ کے عوام کا یہ یقین متزلزل ہو گیا ہے۔ اب نہ جانے یہ آگاہی کا کرب ہم عوام کو سکون سے جینے بھی دے گا یا نہیں۔ کاش یہ انکشاف نہ ہی ہوا ہوتا۔

مختلف ہوا
طرزِ عمل ۔ ۔ جب یہ خطرہ
منکشف ہو
Dr. Riaz Ahmed
About the Author: Dr. Riaz Ahmed Read More Articles by Dr. Riaz Ahmed: 53 Articles with 44399 views https://www.facebook.com/pages/BazmeRiaz/661579963854895
انسان کی تحریر اس کی پہچان ہوتی ہےاس لِنک کو وزٹ کرکے بھی آپ مجھ کو جان سکتے ہیں۔ویسےکراچی
.. View More