ڈاکٹر مقصود حسنی بطور ایک اسلامی مفکر اور اسکالر
(پروفیسر یونس حسن, kasur)
مرتبہ: پروفیسر یونس حسن
ڈاکٹر مقصود حسنی بلاشبہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ مختلف ادبی
سائنسی سماجی صحافتی وغیرہ فیلڈز میں اپنے قلم کا جوہر دکھلاتے چلے آ رہے
ہیں۔ ان کے دوجنوں مقالے مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ بیس سے
زائد کتب بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔ یہ اس امر کی دلیل ہے کہ ان کا تخلیقی
اور تحقیقی سفر نت نئی منزلوں کی جانب رواں دواں رہا ہے۔ ان کے اس سفر میں
ہر سطح پر تنوع اور رنگا رنگی کی صورت نطر آتی ہے۔ ڈاکٹر اختر شمار انہیں
ادبی جن کہتے ہیں۔ راقم نے حال ہی میں ان کے اسلام سے متعلق کچھ مضامین کا
سراغ لگایا ہے۔ یہ مختلف اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔ یہ کل کتنے ہوں گے
ٹھیک سے کہہ نہیں سکتا تاہم ستر کا میں کھوج لگا سکا۔
ان مضامین کے مطالعے سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ڈاکٹر صاحب کا اسلام کے
بارے مطالعہ سرسری اور عام نوعیت کا نہیں۔ انہوں نے اپنے مضامین میں انسان
اور عصر حاضر کے مسائل کو موضوع گفتگو بنایا ہے۔ ان کے موضوعات ان کی گہری
تلاش اور سنجیدہ غور و فکر کا مظہر ہیں۔ وہ روایت سے ہٹ کر کفتگو کرتے ہیں۔
انہوں نے فلسیفانہ موشلافیوں کو چھوڑ کر نہایت سادہ اور دلنشین انداز میں
اپنی بات قاری تک پہنچائی ہے۔ اسلام کا موڈریٹ اور روشن چہرا دکھایا ہے۔
انہوں نے ہر قسم کے تعصبات تنگ نظری اور رجعت پسندی کی نفی کرتے ہوئے حقیقت
اور انسانیت سے محبت کے پہلو کو اجاگر کیا ہے۔
ان کے نزدیک ہر انسان قابل قدر ہے اور اسے معاشی سماجی عزت اور انصاف مہیا
ہونا چاہیے۔ اسلام کے گوناں گوں موضوعات اور پہلووں پر لکھے ہوئے مضامین
میں رواداری ایثار اور قربانی کا پیغام ملتا ہے۔ ان کے نزدیک انسان کو
دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کیے تخلیق کیا گیا ہے۔ اسے ان کی مشکلات
مصائب اور المیوں کے تدارک کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ ان کے نزدیک
اختلاف رائے پرداشت کرنے کا مادہ پیدا کرنا چاہیے۔ دلیل سے بات کرنے کی طرح
ڈالنا ہی آج کی ضرورت ہے۔
اسلام کے گونا گوں موضوعات پر ڈاکٹر مقصود حسنی کے مضامین اور کالم اس بات
کو واضح کرتے ہیں کہ وہ صرف اردو ادب کی یگانہء روزگار شخصیت نہیں ہیں بلکہ
اسلامی امور کے بھی ایک اہم اسکالر ہیں۔ ان کی شخصیت کا یہ شیڈ اور زاویہ
شاید ان کے بہت سے پڑھنے والوں پر وا نہ ہوا ہو گا۔ راقم نے بصد کوشش ستر
مضامین کا کھوج لگایا ہے۔ ہو سکتا ہے میری یہ کوشش کسی کے کام کی نکلے۔ ان
مضامین کے تناظر میں ان کی اسلامی سوچ کی ندرت اوراپج انہیں سمجھنے میں
اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان کا یہ اسلوب روانی دلکشی اور مخصوص رعنائی
رکھتا ہے۔ ذیل میں ان کے مضامین کی فہرست قارئین کی نذر کی جاتی ہے۔
١- تعبیر شریعت‘ قومی اسمبلی اور مخصوص صلاحیتیں روزنامہ مشرق لاہور ٢٠
دسمبر ١٩٨٦
٢- شریعت عین دین نہیں‘ جزو دین ہے روزنامہ مشرق لاہور ٥ جنوری ١٩٨٧
٣- اسلام کا نظریہء قومیت اور جی ایم سید کا موقف روزنامہ مشرق لاہور ١٥
فروری ١٩٨٧
٤- غیر اسلامی قوتیں اور وفاق اسلام کی ضرورت روزنامہ مشرق لاہور ٢٩ اپریل
١٩٨٧
٥- غیر اسلامی قوانین اور وفاق اسلام روزنامہ مشرق لاہور ٢٨ اپریل ١٩٨٧
٦- اسلام ایک مکمل ضابطہءحیات روزنامہ وفاق لاہور ٧ جنوری ١٩٨٨
٧- اسلام مسائل و معاملات کے حل کے لیے اجتہاد کے در وا کرتا ہے
روزنامہ مشرق لاہور ٧ جنوری ١٩٨٨
٨- اسلام سیاست اور جمہوریت روز نامہ جنگ لاہور ٢٦ جنوری ١٩٨٨٨-
٩- اسلام میں سپر پاور کا تصور روزنامہ مشرق لاہور ٥ فروری ١٩٨٨
١٠- پاکستان اور غلبہءاسلام دو اقساط ہفت روزہ الاصلاح لاہور ١٢‘ ١٩ فروری
١٩٨٨
١١- مسلمانوں کی نجات اسلام میں ہے ہفت روزہ الاصلاح لاہور ٢٢ فروری ١٩٨٨
١٢- انسان کی ذمہ داری خیر و نیکی کی طرف بلانا اور برائی سے منع کرنا ہے
روزنامہ مشرق لاہور ٢٢فروری ١٩٨٨
١٣- خداوند عالم‘ انسان دوست حلقے اور انسانی خون روزنامہ مشرق لاہور ٧
مارچ ١٩٨٨
١٤- اسلامی دنیا اور قران و سننت روزنامہ مشرق لاہور ٢٦ مارچ ١٩٨٨
١٥- جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی روزنامہ مشرق لاہور ٢٩ مارچ
١٩٨٨
١٦- ربط ملت میں علمائے امت کا کردار ہفت روزہ الاصلاح لاہور ١٥ اپریل ١٩٨٨
١٧- غلبہءاسلام کے لیے متحد اور یک جا ہونے کی ضرورت روزنامہ مشرق لاہور٣٠
اپریل ١٩٨٨
١٨- اسلام کا پارلیمانی نظام رائے پر استوار ہوتا ہے روزنامہ مشرق لاہور ٧
مئی ١٩٨٨
١٩- نفاذ اسلام اور عصری جمہوریت کے حیلے روزنامہ نوائے وقت لاہور ١٤ مئی
١٩٨٨
٢٠- اسلام انسان اور تقاضے ہفت روزہ الاصح لاہور ٢٧ مئی ١٩٨٨
٢١- بنگلہ دیش میں اسلام یا سیکولرازم روزنامہ مشرق لاہور ١جون ١٩٨٨
٢٢- بنگلہ دیش میں اسلام۔۔۔۔۔اسلامی تاریخ کی درخشاں مثال روزنامہ مشرق
لاہور ٢٠ جون ١٩٨٨
٢٣- اسلام کا نظریہءقومیت اور اسلامی دنیا روزنامہ امروز لاہور ٢٠ جون ١٩٨٨
٢٤- اسلام کا نظریہءقومیت روزنامہ مشرق لاہور ١٥ جولائی ١٩٨٨
٢٥- ہماری نجات اتحاد اور لہو سے مشروط ہے روزنامہ مشرق لاہور ٣٠ اگست ١٩٨٨
٢٦- اسلام اور کفر کا اتحاد ممکن نہیں روزنامہ وفاق لاہور ٣٠ اگست ١٩٨٨
٢٧- انسان زمین پر خدا کا خلیفہ ہے روزنامہ امروز لاہور ٣٠ اگست ١٩٨٨
٢٨- جمہوریت اشتراکیت اور اسلام روزنامہ مشرق لاہور ٣٠ اگست ١٩٨٨
٢٩- حضور کا پیغام ہے برائی کو طاقت سے روک دو روزنامہ مشرق لاہور ٣١ اگست
١٩٨٨
٣٠- امت مسلمہ رنگ و نسل‘ علاقہ زبان اور نظریات کے حصار میں مقید ہے
روزنامہ مشرق لاہور ٣١ اگست ١٩٨٨
٣١- آزاد مملکت میں اسلامی نقطہءنظر اور آزادی روزنامہ وفاق لاہور ٥ ستمبر
١٩٨٨
٣٢- اسلامی دنیا سے ایک سوال روز نامہ وفاق لاہور ٥ ستمبر ١٩٨٨
٣٣- پاکستان میں نفاذاسلام کا عمل روزنامہ وفاق لاہور ٢ اکتوبر ١٩٨٨
٣٤- اسلام میں عورت کا مقام روزنامہ وفاق لاہور ٢٥ اکتوبر ١٩٨٨
٣٥- انسانی فلاح اسلام کےبغیر ممکن نہیں روزنامہ وفاق لاہور ٢٨ اکتوبر ١٩٨٨
٣٦- اسلام کی پیروی کا دعوی تو ہے مگر! روزنامہ آفتاب لاہور ٢٨ اکتوبر ١٩٨٨
٣٧- پاکستان میں نفاذ اسلام کیوں نہیں ہو سکا روزنامہ وفاق لاہور ٣١ اکتوبر
١٩٨٨
٣٨- نفاذ اسلام میں تاخیر کیوں روزنامہ آفتاب لاہور ٨ نومبر ١٩٨٨
٣٩- اسلامی دنیا کے قلعہ میں داڑاڑیں کیوں ہفت روزہ جہاں نما لاہور ١٠
نومبر ١٩٨٨
٤٠- اعتدال اور توازن کا رستہ عین اسلام ہے روزنامہ مشرق لاہور ٢٠ نومبر
١٩٨٨
٤١- اسلام کا نظام سیاست و حکومت روزنامہ مشرق لاہور ٢٢ نومبر ١٩٨٨
٤٢- شناخت‘ اسلامائزیشن کا پہلا زینہ روزنامہ مشرق لاہور ٣٠ نومبر ١٩٨٨
٤٣- اسلام کے داعی طبقے کی شکست کیوں روزنامہ مساوات لاہور ٥ دسمبر ١٩٨٨
٤٤- کیا اسلام ایک قدیم مذہب ہے روزنامہ وفاق لاہور ١٠ جنوری ١٩٨٩
٤٥- ملت اسلامیہ کی عظمت رفتہ روزنامہ وفاق لاہور ٢ فروری ١٩٨٩
٤٦- اسلام اور عصری جمہوریت چار اقساط روزنامہ وفاق لاہور
فروری‘ ٣ مارچ‘ ٢٨ اگست ١٩٨٩
٤٧- اہل اسلام کے لیے لمحہءفکریہ روز نامہ وفاق لاہور ٨ مارچ ١٩٨٩
٤٨- اسلام دوست حلقوں کے لیے لمحہءفکریہ روزنامہ وفاق لاہور ١٩ مارچ ١٩٨٩
٤٩- غیر اسلامی دنیا کے خلاف جہاد کرنے کی ضرورت روزنامہ وفاق لاہور ١٩
مارچ ١٩٨٩
٥٠- اسلامی دنیا‘ ذلت و خواری کیوں روزنامہ وفاق لاہور ٢٢ مئی ١٩٨٩
٥١- امور حرامین میں اسلامی دنیا کا کردار ماہنامہ وحدت اسلامی اسلام آباد
محرم ١٣١١ھ
٥٢- حج کی اہمیت عظمت اور فضیلت روزنامہ وفاق لاہور جولائی ١٩٨٩
٥٣- اسلامی مملکت میں سربراہ مملکت کی حیثیت روزنامہ وفاق لاہور ٦ جولائی
١٩٨٩
٥٤- نفاذ اسلام کی کوششیں روز نامہ وفاق لاہور ٣ اگست ١٩٨٩
٥٥- اسلام عصر جدید کے تقاضے پورا کرتا ہے روزنامہ مشرق لاہور ٤ اگست ١٩٨٩
اسلام اور عصری ے جمہوریت چار اقساط روزنامہ وفاق لاہور
فروری‘ ٣ مارچ‘ ٢٨ اگست ١٩٨٩
٥٦- مسلم دنیا کی نادانی جوہرقسم کی ارزانی ہفت روزہ جہاں نما لاہور ١٧
ستمبر ١٩٨٩
٥٧- اسلام میں جہاد کی ضرورت و اہمیت روزنامہ وفاق لاہور ٣٠ ستمبر ١٩٨٩
٥٨- ورقہ بن نوفل کا قبول روزنامہ وفاق لاہور ١٥ اکتوبر ١٩٨٩
٥٩- اسلام میں جرم و سزا کا تصور روزنامہ مشرق لاہور ١٥ اکتوبر ١٩٨٩
٦٠- پاکستان اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے حاصل کیا گیا تھا
روزنامہ مشرق لاہور ١٥ اکتوبر ١٩٩٠
٦١- ہم اسلام کے ماننے والے ہیں پیروکار نہیں اردو نیٹ جاپان
٦٢- ہم مسلمان کیوں ہیں اردو نیٹ جاپان
٦٣- مذہب اور حقوق العباد کی اہمیت اردو نیٹ جاپان
٦٤- آقا کریم کی آمد ورڈز ولیج ڈاٹ کام
٦٥- الله انسان کی غلامی پسند نہیں کرتا فورم پاکستان ڈاٹ کام
٦٦- مسلمان کون ہے سکربڈ ڈاٹ کام
٦٧- سکھ ازم یا ایک صوفی سلسلہ اردو نیٹ جاپان
٦٨- شرک ایک مہلک اور خطرناک بیماری
٦٩- اسلامی سزائیں اور اسلامی و غیراسلامی انسان اردو نیٹ جاپان
٧٠- پہلا آدم کون تھا سکربڈ ڈاٹ کام |
|