عشرہِ ذوالحجہ کی فضیلت اور کرنے کے کام

 رسول اللہﷺ نے فرمایا: " کسی بھی دن کیا ہوا عمل اللہ تعالٰی کو ان دس دنوں میں کئے گۓ عمل سے ذیادہ محبوب نہیں ہے، صحابہ نے پوچھا: اے اللہ کے رسولﷺ جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں، آپﷺ نے فرمایا: جہاد فی سبیل اللہ بھی نہیں ہاں مگر وہ شخص جو اپنی جان و مال کے ساتھ نکلے اور کچھ واپس لے کر نہ آۓ"۔ (سنن ابی داؤد)

کوئی دن اللہ تعالٰی کے ہاں ان دس دنوں سے عظمت والا نہیں اور نہ ہی کسی دن کا عمل اللہ کو ان دس دنوں کے عمل سے ذیادہ محبوب ہے پس تم ان دس دنوں میں کثرت سے تہلیل(لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ) تکبیر(اَللہُ اَکبَر) اور تحمید(اَلحَمدُ لِلہ) کہو۔" (مسند احمد 5446)

کرنے کے کام
نماز:
اول وقت میں نماز ادا کرنا
خشوع وخضوع کے ساتھ ادا کرنا
ہر رکعت میں مختلف سورتیں پڑھنا
نفل نمازیں ادا کرنا
تہجد میں طویل قرات کرنا
مردوں کا جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنا
روزہ:
9 ذوالحجہ کا روزہ رکھنا
ذیادہ سے ذیادہ نفلی روزے رکھنا
پیر اور جمعرات کا روزہ رکھنا
قضا شدہ روزے رکھنا
امید ہے کہ عرفہ کا روزہ رکھنا گزشتہ اور آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاۓ گا (مسلم)

قرآن مجید:
قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کرنا
مختلف قراء کی تلاوت سننا
نئی سورتیں حفظ کرنا
حفظ کی دہرائی کرنا
قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر پڑھنا، سننا اور معنی پر غور و فکر کرنا
دوسروں تک قرآن کا پیغام پہنچانا

ذکر و دعا:
تہلیل، تکبیر اور تحمید کا اہتمام کرنا
صبح و شام کے اذکار کرنا
استغفار اور ذکر کی کثرت کرنا
درود شریف پڑھنا
مقبول اوقات میں دعائیں مانگنا، خصوصاً عرفہ کے دن
نئی دعائیں اور اذکار یاد کرنا

صدقہ و خیرات:
زائد از ضرورت چیزیں صدقہ کرنا
کوئی پسندیدہ ترین چیز اللہ کی راہ میں دینا
والدین، بیوی، بچوں اور عزیزو اقارب پر خرچ کرنا

خدمت خلق:
رشتہ داروں کے ساتھ صلح رحمی کرنا
پڑوسیوں کی خبر گیری کرنا
ضرورت مندوں کی مدد کرنا
دین کی تعلیم و تبلیغ میں حصہ لینا
اجتماعی بھلائی کے کاموں میں رضا کارانہ خدمت انجام دینا

عید و قربانی:
قربانی تک ناخن اور بال نہ کاٹنا
عید کے دن سنتوں پر عمل کرنا
عید کی نماز کا اہتمام کرنا
عزیز و اقارب کے ملاقات کرنا
اخلاصِ نیت سے قربانی کرنا
قربانی کا گوشت کھانا اور دوسروں کو کھلانا

متفرقات:
نیکی کا کوئی موقع ضائع نہ کرنا
بے مقصد کاموں اور باتوں سے پرہیز
گناہوں کے بچنا
اچھی کتب کا مطالعہ کرنا

"کسی بھی دن کیا ہوا عمل اللہ تعالٰی کو ان دس دنوں میں کئے ہوۓ عمل سے ذیادہ محبوب نہیں ہے"۔
desert rose
About the Author: desert rose Read More Articles by desert rose: 13 Articles with 18019 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.