تیز رفتار رولر کوسٹرز٬ سفر کرنے کے لیے حوصلہ چاہیے

رولر کوسٹر جیسی دلچسپ سواری سے محبت کرنے والوں کی سب سے بنیادی ترجیح یہی ہوتی ہے کہ وہ ایسی رولر کوسٹر کا سفر کریں جو سب سے زیادہ بلندی پر چلتی ہو یا پھر سب سے زیادہ تیز رفتار ہو- اور اسی حوالے سے مختلف ممالک میں موجود تفریحی پارکوں میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے بلند ترین اور تیز رفتار رولر کوسٹر نصب کی جارہی ہیں اور ان تفریح پارک کے درمیان ایک مقابلے سی کیفیت پائی جاتی ہے- دنیا میں سب سے تیز رفتار رولر کوسٹرز کہاں نصب ہیں؟ آئیے جانتے ہیں آج کے اس آرٹیکل میں:
 

Intimidator 305
یہ رولر کوسٹر ورجینیا کے علاقے Doswell میں موجود Kings Dominion نامی تھیم پارک میں نصب ہے- یہ رولر کوسٹر نیس کار ریسر سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے- اس رولر کوسٹر کی حد رفتار 90 میل فی گھنٹہ ہے جو کہ ایک انتہائی متاثر کن رفتار کہلاتی ہے- آغاز میں یہ رولر کوسٹر 94 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی تھی لیکن چند تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس کی رفتار کو کم کرنا پڑا-

image


Leviathan
یہ رولر کوسٹر سوئزر لینڈ کی بولیگر اور میلبرڈ نامی کمپنی نے ڈیزائن اور تخلیق کی ہے اور یہ کینیڈا کے ونڈرلینڈ پارک میں نصب کی گئی ہے جو کہ ٹورنٹو کے نزدیک ہے- اس رولر کوسٹر کی حد رفتار 92 میل فی گھنٹہ ہے- اس سواری سے محبت کرنے والے اس کو تیز رفتار دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ رولر کوسٹر حیران کن حد تک ہموار انداز میں بھی چلتی ہے- اور پوری دنیا میں رولر کوسٹر کی سواری کو پسند کرنے والے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے-

image


Millennium Force
اوہایو کے علاقے Sandusky کے Cedar Point میں نصب یہ دنیا کی پہلی گیگا کوسٹر ہے جو کہ زمین سے 300 سے زائد فٹ کی بلندی پر چلتی ہے- سال 2000 کی ابتدا میں اس رولر کوسٹر نے ہر طرح کے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیے تھے- یہ رولر کوسٹر سوئزر لینڈ کی Intamin نامی کمپنی نے ڈیزائن کی ہے- اس رولر کوسٹر کے چلنے کی حد رفتار 93 میل فی گھنٹہ ہے- باوجود اس کے کہ اب اس رولر کوسٹر کو بنے 14 سال گزر چکے ہیں آج بھی اسے ایک بہترین اسٹیل کوسٹر قرار دیا جاتا ہے-

image


Steel Dragon 2000
جاپان کے Nagashima Spa Land نامی پارک میں نصب اس رولر کوسٹر نے سال 2000 میں Cedar Point میں نصب رولر کوسٹر سے دنیا کی تیز رفتار رولر کوسٹر کا اعزاز جھین لیا تھا- اس وقت اس رولر کوسٹر کی حد رفتار 95 میل فی گھنٹہ ہے- یہ رولر کوسٹر چلتے کے ساتھ ہی سب سے پہلے اپنے ٹریک سب سے بلند مقام پر جا پہنچتی ہے-

image


Ring Racer
یہ رولر کوسٹر جرمنی کے نربرگرنگ پارنگ میں نصب ہے اور یہ 2009 میں ایس اینڈ ایس ورلڈ وائڈ نامی کمپنی نے تیار کی تھی- آغاز میں اس رولر کوسٹر کی رفتار 135 میل فی گھنٹہ تھی لیکن یہاں بھی چند تکنیکی وجوہات کی بنا پر اس رولر کو حد رفتار کو 99 میل فی گھنٹہ پر لایا گیا- اس عجیب و غریب ٹریک پر سواری کرنے والوں کو ایک منفرد تجربہ حاصل ہوتا ہے-

image


Superman: Escape from Krypton & Tower of Terror
دنیا کی 5ویں تیز رفتار رولر کوسٹر کا اعزاز درحقیقت دو رولر کوسٹر کے پاس ہے- جن میں سے ایک سپرمین نامی رولر کوسٹر کیلیفورنیا کے Six Flags Magic Mountain میں نصب ہے جبکہ دوسری آسٹریلیا کے ڈریم لینڈ میں ٹاور آف ٹیرر کے نام سے جانی جاتی ہے- ان دونوں رولر کوسٹر کی حد رفتار 100 میل فی گھنٹہ ہے- یہ دونوں کوسٹر ایک بلند ترین ٹاور پر بالکل سیدھی جاتی ہیں اور پھر ایسے ہی نیچے کی جانب اتر آتی ہیں اور اسٹیشن آنے سے پہلے ہی رک جاتی ہیں-

image


Dodonpa
یہ رولر کوسٹر جاپان کے فیجی کیو ہائی لینڈ میں نصب ہے اور یہ اپنی متاثر کن رفتار 107 میل فی گھنٹہ کے لحاظ سے دوڑتی ہے- یہ رولر کوسٹر 90 ڈگری کے زاویے پر بنائے گئے ٹریک پر چلتی ہے اور اپنے بلند ترین مقام پر پہنچنے کے واپسی زمین کی جانب سفر شروع کردیتی ہے- اس کا سفر رولر کوسٹر سے محبت رکھنے والوں کے لیے ایک منفرد تجربے کا باعث بنتا ہے-

image


Top Thrill Dragster
اس رولر کوسٹر کو بنانے والی بھی وہی کمپنی ہے جس نے Cedar Point میں نصب تمام ریکارڈ توڑنے والی رولر کوسٹر بنائی تھی اور دلچسپ بات یہ ہے اسے بھی اسی پارک میں 2003 میں نصب کیا گیا ہے- یہ رولر کوسٹر صرف چند سیکنڈ میں اپنی حد رفتار 120 میل فی گھنٹہ تک جا پہنچتی ہے- 10 سال سے زاڈہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اپنے منفرد سفر کی وجہ سے یہ رولر کوسٹر آج تک سیاحوں میں انتہائی مقبول ہے-

image

Kingda Ka
2005 میں نیو جرسی کے ایک پارک میں نصب کی جانے والی اس رولر کوسٹر کی سواری کرنا کسی ایڈونچر سے کم نہیں- اس ٹریک کا سب سے بلند مقام 456 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور یہ رولر کوسٹر 128 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے- یہ رولر کوسٹر بھی سوئزرلینڈ کی Intamin نامی کمپنی نے تیار کی ہے اور اسے اپنے منفرد ڈیزائن کی بدولت مقبولیت حاصل ہے-

image

Formula Rossa
اس وقت دنیا کی سب سے تیز رفتار رولر کوسٹر ابو ظہبی کے فراری ورلڈ نامی تھیم پارک میں نصب ہے- اس رولر کوسٹر کی حد رفتار 149 میل فی گھنٹہ ہے- یہ رولر کوسٹر ہائیڈرولک سسٹم کے تحت چلتی ہے اور اس تیز رفتار رولر کوسٹر پر سواری کرنے والوں کو اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے چشمہ لگانا پڑتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

These days, roller coasters are all about height and speed. Across the globe, parks race to outdo each other each year, striving for the claim to fame of “fastest roller coaster” or “tallest roller coaster.” Read on to explore the current 10 fastest roller coasters on the planet.