انڈیا کے ساتھ امریکہ بھی دشمن ہے
(Ghulam Abbas Siddiqui, Lahore)
اس مرتبہ عید الاضحی پر ملک بھر میں اندورنی حملے تو نہ ہوئے مگر بھارت
کی طرف سے سیالکوٹ اور شکرگڑھ ورکنگ باوئنڈری پر حملے شروع ہوگئے ان سیکٹرز
پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرکے دس پاکستانیوں کو
شہید جبکہ بیالیس کو زخمی کردیا گیا اس کاروائی میں املاک ،مویشیوں کو بھی
نقصان ہوا سیالکوٹ ورکنگ باوئنڈری پر ایک ہفتے کے دوران گیارہ افراد شہید
ہوچکے ہیں چالیس دیہاتوں کو خالی کروالیا گیا ہے چناب رینجر کے مطابق
بھارتی فورسز نے اکتیس بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی، جس پر بھارتی فوج کو
پاکستانی آرمی نے منہ توڑ جواب دیا ہے جبکہ دوسری طرف عالمی دہشت گرد
امریکہ پاکستانی سرحدات کا تقدس پامال کرنے میں مصروف ہے امریکی ڈرون
طیاروں کے حملوں کے باعث متعدد جانیں ختم ہو چکی ہیں اتوار سے اب تک شمالی
وزیرستان ایجنسی کو چار مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے ضرب عضب آپریشن کے بعد
دوبارہ امریکہ نے حملے شروع کئے آپریشن سے لے کر اب تک ہونے والے حملوں لی
تعداد گیارہ ہو گئی ہے حالیہ حملوں میں چھ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو
چکے ہیں امریکہ نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ کے مفاد کے لئے
ڈرون حملے جاری رہیں گے جو اس عالمی دہشت گرد،بدمعاش امریکہ کے عزائم
کاکھلا اظہار ہے کہ یہ اپنے مفاد کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے اگر یہ کہا
جائے کہ اسوقت دنیا میں سب سے بڑا خود غرض ملک امریکہ ہے تو بے جا نہ ہوگا
مندرجہ بالا صورتحال کے پیش نظر پاکستانیوں کی عید سوگ میں بدل گئی عید
الفطر پر یہی کام امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل نے فلسطینیوں کے ساتھ کیا
تھا اب یہی کام ہمارے ساتھ ہو رہا ہے پاکستانیوں کے چہرئے اپنے بھا ئیوں کی
شہادت کے بعد غمزدہ نظرآرہے ہیں بھارتی حملوں کے خلاف ردعمل تو بہت سخت
دیکھنے میں آیا اس سے بھی زیادہ ردعمل ہونا چاہیے تھا مگر امریکی ڈرون
حملوں کے نتیجے میں سرحدات پاکستان کے تقدس کی پامالی پر لیڈران کرام کی
زبانیں مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں کسی نے نہیں کہا کہ امریکہ اب
ڈروں حملہ ہوا تو تیرا جینا حرام کردوں گاآخر کیوں؟وزیراعظم نے سیکیورٹی
کونسل کا اجلاس طلب کیا تو صرف بھارتی حملوں کے خلاف اس اجلاس میں امریکی
ڈرون حملوں کو ایجنڈے میں شامل نہ کیا گیا البتہ قوم تو یہ چاہتی ہے کہ
بھارت کے ساتھ امریکہ کی دہشت گردی کی بھی خبر ہر سطح پر لی جائے متعدد
رہنماوں نے مزمتی بیانات دئیے صرف انڈیا کے خلاف نہ کہ امریکہ کے خلاف
۔۔۔۔۔ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے حکومت اور سیاست دانوں کی رضامندی سے
امریکی ڈرون حملے ہورہے ہیں یا امریکہ پاکستانی آرمی کے ضرب عضب آپریشن پر
مطمعن نہیں جس کے باعث اسے حملے کرنے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے اگر ایسا ہے
تو انتہائی خطرناک،افسوس ناک ہے ماضی قریب میں امریکی ڈرون حملوں کو حکومت
نے اپنی نگرانی میں شروع کروایا تو اسکا نتیجہ سخت ردعمل کی کے طور پر ظاہر
ہوااب بھی یہ ہو سکتا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔صرف بھارت کی مزمت کرنے
والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ بھارت تو امریکہ کے اشاروں پر سب کچھ کر رہا
ہے دنیا کے امن وامان کی تباہی کا ذمہ دار توصل میں امریکہ ہے اس کی دہشت
گردی کے خلاف مزمت اور احتجاج کیوں نہیں کیا جا رہا؟ہمیں یہ ذہن میں رکھنا
چاہیے کہ امریکہ نمبرایک جبکہ بھارت نمبر دو ہمارا دشمن ہے انکی دشمنی
دوستی میں نہیں بدل سکتی ہر حال میں یہ ممالک پاکستان کو گزند پہنچانے میں
مصروف ہیں انکی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستانی قوم کو پریشان،غمزدہ اور
ان پر اپنا غلبہ قائم رکھا جائے سیاستدانوں کی طرف سے امریکہ کی بدمعاشی کے
خلاف مجرمانہ خاموشی ملکی خدمت نہیں بلکہ ملک دشمنی،ملک وملت سے بے
وفائی،غداری ہے۔۔۔اے پاکستانی قوم امریکہ اور بھارت کی بدمعاشی کو روکنے کے
لئے آپ کو یک آوازا ہو کر ان اسلام اور پاکستا ن دشمنوں کے خلاف میدان عمل
میں اترنا ہوگا اگر میری قوم خواب غفلت کی نیند سوئی رہی تو یہ ضمیر
فروش،مطلب پرست،مفاد پرست سیاست دان امریکہ و بھارت کے ہاتھوں تمھیں بیچ
دیں گے اپنے اور اپنی آنیوالی نسلوں کے روشن مستقبل کی خاطر امریکہ سمیت سب
ملک وملت دشمن قوتوں کے اثر رسوخ سے آزادی لازم ہے ۔ |
|