گفتگو
(Dr. Riaz Ahmed, Karachi)
ایک بات کئی انداز سے کی جا سکتی
ہے۔ عموما کیسی کو اس کی غلطی پر ٹوکتے وقت درشت لہجہ اپنایا جاتا ہے اور
اونچی آواز میں بات کی جاتی ہے ۔ ۔ ۔ اس رویہ سے ہم سامنے والے کے دل میں
اپنے لئے نفرت پیدا کر رہے ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ جس کی وجہ سے اکثر سامنے والا
بھی اپنی غلطی ماننے سے انکار کر دیتا ہے اور ڈھٹائی پہ اتر آتا ہے ۔ ۔ ۔
دائرہ اخلاق میں رہتے ہوئے میانہ روی اور دھیما لہجہ سامنے والے کو آپ کی
بات سمجھنے اور اپنی غلطی کو قبول کرنے میں زیادہ معاون ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ لیکن
یہ کوئی اصول نہیں ہے بعض لاتوں کے بھوت اخلاق برتنے سے کبھی نہیں سدھرتے ۔
۔ ۔ مگر ایک ہی لاٹھی سے سب کو نہیں ہانکنا چاہیئے۔
-
گفتگو کھری
کر ۔۔۔ مگر وہ ساتھ میں ہو
پیار سے بھری
- |
|