دس کرنے والے کام

زندگی کو ایک برف کا ٹکڑا کہا جاتا ہے۔ جو کہ پگھل رہا ہے کسی بھی شکل میں ڈھال لیا جائے یا کسی بھی شکل میں فطرت کی طرف سے ملا ہو یہ طے ہے کہ دن بہ دن تیزی سے پگھلتے ہوئے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور یقین جانئے کہ اگر آپ زندگی میں واقعی کچھ کرنا اور بننا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے زنسگی کے ایک دن کے چوبیش گھنٹے بھی کم ہی ہوں گے۔ ایک ایک دن کی قدر ہونے لگے گی۔

زندگی میں کوئی مقصد پانا چاہتے ہیں یا زندگی میں آپ خوشی ہی حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ فیس بک پر بیٹھنا اور ایک سٹیٹس لائک اور شئیر کرنا مگر صرف ضرورت یہ ہے کہ جس طرح سٹیٹس ریگولر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے زندگی میں یہ کام بھی باقاعدگی سے کئے جائیں کہ چند دن کی پریکٹس ہی ڈھیر ساری کوشی اور سرشاری قدموں میں لا دے گی۔
۱۔ مسکرانا صبح سویرے اٹھ کر کسی ایک انسان کو اور شیشے میں خود کو دیکھ کر مسکرا دیں بس۔
۲۔ دعا۔ خواہ جائے نماز پر بیٹھ کر کی جائے یا دل میں صرف خاموشی سے بیٹھ کر کر لی جائے مقصد پورا ہو جاتا ہے دل سے کرنا شرط ہے۔
۳۔ ورزش۔۔جس طرح کی بھی پسند پو واک، چہل قدمی، یوگا، جمپنگ، ریسنگ۔ بس کرنا ضروری ہے۔
۴۔ پریکٹس۔ جس کام کے بھی زندگی میں ماہر بنناچاہتے ہیں ۔ کوکنگ، گانا، کمپیوٹر ٹریننگ، پبلک سپیکنگ وغیرہ وغیرہ چوبیس گھنٹے میں سے آدھا گھنٹہ وققت نکال کر کرنا ضروری ہے۔
۵۔ میوزک سننا۔۔۔۔۔کوئی بھی علاقائی یا بین الاقوامی میوزک جو دل اور روح کو سرشار کر سکے
۶۔ کسی ایک انسان کی تعریف یا حوصلہ افزائی کرنا
۷۔ مطالعہ۔۔۔اپنے ذوق کے مطابق کچھ بھی صرف آدھا گھنٹہ یا اس سے بھی کم وقت کے لئے مگر پڑھنا بیش بہا فوائد دیتا ہے۔
۸۔ تنہا وقت گزارنا۔۔۔۔۔صرف دس یا پندرہ منٹ لوگوں دوستوں یاروں پیاروں سے چھپ کر اکیلے میں رہ کر خاموشی سے بیٹھنا سٹریس کم اور سوچنے کی طاقت اچھی کرتا ہے
۹۔ سچ بولنا، سچ کی طاقت زندگی کو آسان اور روزی میں برکت ڈالتی ہے۔
۱۰۔ شکر اداکرنا۔روز رات کو سونے سے پہلے دب بھر کی دس نعمتوں کے بارے میں سوچ کر شکر ادا کرنا لازم کرلیں۔

یہ دس ٹپس وہ ہیں جو روز کرنے پر زندگی میں خوشی لاتی ہیں
شخصیت میں مثبت تبدیلی لاتی ہیں
زندگی میں ترقی اور بہتری کے پھول کھلاتی ہیں شرط صرف عمل کرنا ہے۔
 
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 274049 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More