کہا جاتا ہے دوست وہ ہوتا ہے جو
کہ دوست کے ہسپتا ل میں ہونے کا سن کر آئے اور ناراض ہو کے میں تو سمجھا
تھا کہ تیری بریانی کھانے ہی آؤں گا پر تو پھر بھی بچ گیا۔
دوستی کی بات کی جائے تو ہ زندگی کا وہ رشتہ ہے جو انسان خود بناتا ہے اور
اکثر ہی یہ رشتہ ، رشتہ داریوں سے ذیادہ دیر پا اور سچا ثابت بھی ہوتا ہے۔
دوستی کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ جادؤئی طور پر آپکے اپنے جیسے لوگوں سے
ہی ہوتی ہے اور آپ بالاخر بغیر کسی خاص ردد کے اپنے جیسے ہی آئٹمز کے ساتھ
مل کر دوستی کی بنیاد اور عمارت کھڑی کرتے ہیں۔ دس میں سے مشکل سے دو دفعہ
ہی ایسا ہوتا ہے کہ آپکی دوستی کسی ایسے سے ہو جس کے ساتھ آپ اتنے نہ ملتے
ہوں اور آپ دونوں ایک دوسرےسے خاصے الگ ہوں مگر پھر بھی بحیثیت اچھے دوست
اکٹھے ہوں۔
دوستی کرنا زندگی میں کیوں ضروری ہے۔
۱۔ انسان دنیا میں آتا اور جاتا تو تنہا ہے مگر اسکو رہنا دوسروں کے ساتھ
ہی ہوتا ہے اور چاہے یا نہ چاہے وہ دوسروں کے ساتھ مل جل کر ہی رہتا ہے اور
پروان چڑھتا ہے۔ اسی لئے اکیلے رہنا ناممکن نہ بھی سہی مشکل ضرور ہے۔
ریسرچز نے بھی یہ بات ثابت کی ہے کہ انسان تو انسان جانور تک بھی اور پرندے
بھی اکٹھے رہتے ہیں اور غول یا گروہ کی شکل میں زندگی گزارتے ہیں۔
۲۔ خوش رہنے کے لئے ضروری ہے کہ دوسروں کے ساتھ اچھی طرح سے چلنا سیکھا
جائے جی ہاں اگر آپ دوسروں کے ساتھ میل جول رکھتے ہیں تو آپ کے خوش خوش
رہنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ریسرچز نے یہ بت یا ہے کہ جو لوگ دوسروں کے
ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں انکی اوسط عمر بڑھ جاتی ہے اور انکی زندگی میں
یاسیت بھی کم پائی جاتی ہے۔
۳۔ انسان کے ترقی کرنے کے مواقع بھی بڑھ جاتے ہیں جی ہاں۔۔۔۔۔۔۔ اچھے
تعلقات بنانا آپکو جاب مارکیٹ ٹرینڈز ہوں یا کاروباری معاملات ہوں حتی کہ
گھریلو معاملات ان میں جزباتی سپورٹ تو ضرور فرااہم کرتا ہے۔ کیونکہ سرمایے
کے لئے تعلقات اچھے رکھنا دیر پا تعلقات نہیں بننے دے گا۔ بلکہ دل سے اچھے
تعلقات بنانا کامیابی کی سیڑھی بنائے گا۔ یہی وجہ ہے دنیا کے جتنے بھی
کامیاب لوگ ہیں آپ انکی ناکام اور کامیاب زندگی کا جائزہ لیں دونوں عرصوں
میں ہی آپ کو انکے دوستوں کی مدد ضرور نظر آئے گی۔
۴۔ نسبت کا اثر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جی ہاں اگر تو انسانوں کو دیکھا جائے تو یہ ایک
دوسرے سے تعلقات بناتے ہیں اور پھر لاشعوری طور پر اچھا یا برا ایک دوسرے
کو سکھاتے ضرور ہیں۔ یہی وجہ ہے چند سال اکھٹے گزارنے والے دوستوں کی عادات
ایک دوسرے سے بہت ذیادہ ملنے لگتی ہیں۔ صرف اسی پر بس نہیں آُ ایک دوسرے سے
اچھ عادتیں بھی سیکھتے اور ایک دوسرے کی ترقی اور اچھی باتوں کے اثرات ایک
دوسرے پر اتنے پڑتے ہیں اور سب سے بڑھ کر اگر حسد جیسی چیزوں کو بیچ میں نہ
آںے دیا جائے تو آپ اچھے لوگوں کے ساتھ ہونے کی وجہ سے آہستہ آہستہ ترقی
یافتہ ہونے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی یافتہ لوگوں کے دوست بھی ترقی
یافتہ لوگ ہی ہوتے ہیں۔
۵۔ صحت کا ٹانک۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوستوں سے ملنے اور دکھ سکھ بانٹنے سے ذیادہ صحت
بخش ٹانک اس دنیا میں کوئی نہیں۔ اگر آُکے پاس ایک ایسا دوست ہے جس سے آپ
دکھ کہہ سکیں تو یہ آپکی زندگی میں ایک عظیم نعمت سے کم نہیں۔ برے وقتوں
میں دوستوں سے مشورہ کرنا اور انکی تسلیاں برے وقت کے جزباتی جھٹکے کو ضرور
کم کرتی ہں۔ تحقیق نے بتا یا ہے کہ کسی غم خوار سے دل کی بات کہہ دینا
جزبات کو ٹھیک کرنے میں جادؤئی حیثیت رکھتا ہے۔ اور غم بھرنے کا وقت جلد
گزر جاتا ہے
۶۔ طاقت کا ٹانک۔۔۔۔۔ اگر آپ کامیاب بھی ہیں اور ایک اچھی زندگی گزار رہے
ہیں تو آپکے پاس پہلے ہی اچھے دوست اور اچھے تعلقات موجود ہوں گے۔ روز مرہ
زندگی میں بہرحال آپکو کام مکمل کرنے کے لئے بھی ایک توانائی اور پھر روز
مرہ زندگی کے سٹریس کو بھگانے کے لئے دوست چاہئے ہی ہوتے ہیں۔ ریسرچ یہ بات
بھی کہتی ہے کہ روز مرہ روٹین اور لوگوں سے ہٹ کر اچھے دوستوں کے ساتھ وقت
گزارنا آُکے دماغ میں وہ کیمیکل پیدا کرتا ہے جو کہ انسان کو خوشی دیتے ہیں۔
۷۔ آپ زندگی میں میں کوئی بھی ایڈوینچر کرنا چاہیں وہ ایڈوینچر وہ ایڈوینچر
سنسی خیز بنتا ہی دوستوں کی وجہ سے ہے۔ زندگی میں آپ کہیں بھی چلیں جائیں
مگر اچھے دوستوں کا ساتھ آپکو ایک دلچسپی اور یادوں سے بھرپور وقت دے جاتا
ہے جسکا کوئی نعم و البدل ہو ہی نہیں سکتا۔
۸۔ اگر آپ کے مشاغل آپ دوستوں کے ساتھ بھی بانٹتے ہیں تو اس سے ذیادہ
زبردست بات کوئی ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ مشاغل ویسے ہی زندگی میں بہت ضروری
ہیں اور انکو دوستوں کے ساتھ بانٹنے کا فائدہ ایک نہیں بے شمار ہیں۔
لوگوں سے آدم بیزار ہونے کی بجائے انکے ساتھ بیٹھنے اور ملنے کو ترجیح دیں
اور دوست بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|