کچھ مشاغل کے بارے میں

'مشغلہ' اس کام کو کہا جاتا ہے جو کہ آپ نے فارغ وقت میں زوق تسکین کی خاطر کرنا ہوتا ہے۔

مگر افسوسنک پہلو یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ مشغلے کو ایک فلتو اور بے کار کام سمجھنے لگے ہیں کہ جسکا کوئی فائدہ نہیں اور فارغ لوگوں کے کرنے کا کام سمجھنے لگے ہیں۔ خاص طور پر انٹرنیٹ کے بڑھتے رجحان نے تو پہلے سے ہی وقت کی کمی کے مسئلے کو مزید سنگین بنادیا ہے۔ انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا پر ہر دوسرے منٹ نئی آنے والی اپ ڈیٹ کو دیکھنا لوگ مشغلہ سمجھنے لگے ہیں۔ مگر ذوق تسکین کی خاطر کچھ ایسا کرنا بے حد ضروری ہے جو کہ خوشی دے سکے اور آپ لطف و اندوز ہو سکیں۔
کچھ مشاغل درج ذیل ہیں۔

باغبانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قدیم پیشہ ہے۔ بہت سے لوگ اب بھی اس کو اپنائے ہوئے ہیں مگر بہت سے لوگ گھر میں لان رکھ کر اور مالی کے حوالے کر کے اسکو سمجھتے ہیں کہ انھوں نے باغبانی میں حصہ ڈال لیا۔

اگر لان ہے تو کچھ وقت اس کی بہتری کے لئے اس پر ہفتے میں ایک دن لگایا جاسکتا ہے۔ اور جو لوگ شوق رکھتے ہیں ہمت کر کے تھوڑی سی انویسٹمنٹ کر کے اس کام کو کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ کوئی مرلوں کے حساب سے جگہ رکھنا مشغلے کے لئے ضروری نہیں بلکہ چند ایک پودے بھی آپ کے شوق کو پورا کرنے اور تجربہ دینے کے کام آسکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ تجربہ اور شوق پودوں میں اضافہ خود ہی کر دیتا ہے۔

کتاب پڑھنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب سے کتاب بنی یہ شوق لوگوں میں اسی وقت سے ہے۔ اب بھی شوق ہے تو سہی مگر پہلے سے کم ہو گیا ہے اور جن کو ہے وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وقت نہیں ہے پڑھنے کا اور بہت کم پڑھ پاتے ہیں۔ جبکہ کچھ تکنیک لگا کر آپ اگر سچے دل سے چاہیں تو کتاب پڑھنے کا وقت نکال ہی سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ سیل فون میں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور سفر میں یا کسی کا انتظار کرتے ہوئے پڑھ سکتے ہیں۔
جس موضوع میں دلچسپی ہو اس حوالے سے کتاب ضرور پڑھیں یہ آُپکو خوشی دے گی اور آُپ زندگی کے ہر گزرتے دن کے ساتھ کچھ نیا سیکھیں گے۔

پکانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لوگوں کا دماغ نہیں کھانا پکانا بھی ایک آرٹ ہے اور اب تو مردوں میں بھی اس کام کا ایک شوق کی حیثیت سے رجحان موجود ہے اور بہت سے لوگ فارغ وقت میں کچھ بنانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگر تو آپ ایک خاتون ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ہر وقت یہ کام کرکے آپ بور ہو جاتی ہیں تو آپ لسٹ میں موجود کوئی اور مشغلہ چن لیں اور جن حضرات کو شوق ہے وہ لوگوں کی باتوں کی پروا کئے بغیر اس کاام کو سیکھیں اورآج تو انٹر نیٹ ہر طرح کی انفارمیشن ہاتھ میں تھما دی ہے آپ کچھ بھی سیکھ اور پڑھ سکتے ہیں۔

نئے لوگوں سے ملنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت سے لوگ اس کام سے ڈرتے ہیں اور بہت سے لوگ اس کام کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور روز مرہ میں جن لوگوں سے ملنا پڑتا ہے اور جن کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے اسکو کافی سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خاص طور پر اگر آپ ایک Extrovert پرسنالٹی رکھتے ہیں اور لوگوں سے گھلنا ملنا بے حد پسند ہے تو لوگوں سے ضرور ملیں اسکے لئے کوئی بھی نیا ہونے والا سیشن شہر کے مختلف آڈیٹوریمز میں ہوتی رہتی ہے وہاں ضرور جائیں۔ اپنے ذوق کے مطا بق ہونے والی سرگرمیں میں دلچسپی لیں اور نئے لوگوں سے ملیں۔ آپکے تعلقات بنیں گےا ور ترقی کے مواقع بھی ملیں گے۔

گٹار بجانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس طرح کی بات سننے کا احتمال بہت ذیادہ ہے کہ کوئی سننے والا کہے کہ یہ کوئی کرنے والا کام ہے بھلا۔ تو شوق تو شوق ہوتا ہے اگر آپکو گار بجانے کا، سارنگی بجانے کا، وائلن بجانے کا۔۔۔۔۔۔۔شوق کسی کا چیز کا بھی ہو سکتا ہے مگر شوق کی تسکین ضرور کی جائے۔ اور باقاعدہ سیکھا بھی جائے تو برا نہیں۔

جانور پالنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کو جو چریا کبوتر، طوطا، مینا، گائے، بکری، مرغی پسند ہے اسکو پالیں آُپکو فارغ وقت گزارنے کا ایک بہت اچھا مشغلہ تو جو ملے گا سو ملے گا مگر آپ کو مزہ بھی آئے گا۔ سب سے بڑھ کر انسانو سے ملنے والے دکھ کم محسوس ہوں گے۔

پینٹنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت سے لوگ ایسے ملتے ہیں شوق تو جنکا پینٹنگ تھا مگرکام انکو کوئی اور کرنا پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے انکو لگتا ہے کہ پینٹنگ کا شوق مر گیا ہے۔ اس شوق کو فارغ وقت کے لئے ضرور زندہ رکھیں آپ بے حد خوشی و مسرت محسوس کریں گے اور صلاحیتوں میں بھی نکھا ر آئے گا۔

سونا اور کھانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ وہ مشاغل ہیں جب آُپ کے پاس اپنے کام یا جاب کے بعد کوئی کام نہیں ہوتا تو آُپ انکو انجام دینے لگتے ہیں۔ زندگی گزارنے کے لئے ان دونوں کاموں کا کرنا ضروری ہے۔ مگر یہ یاد رکھیں کہ مشغلہ اگر کوئی نہ اپنا یا تو اندگی ایسے ہی گزر جائے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاتے پیتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوتے جاگتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہنستے روتے
 
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 293109 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More