مختلف ممالک میں تعمیر چند خوبصورت مساجد

مسجد مسلمانوں کے لیے ایک مقدس مقام ہوتا ہے- یہ وہ مقام ہے جہاں تمام مسلمان اکھٹے ہو کر عبادت کرتے ہیں- دنیا بھر کی مساجد اسلامی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہیں- مکہ مکرمہ میں واقع مسجد حرام مسلمانوں کے لئے مقدس ترین مقام ہے جبکہ مسجد نبوی سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں قائم اسلام کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے اور ان دونوں مساجد کی خوبصورتی دیکھ کر انسان کی سانسیں تھم سی جاتی ہیں- ہم یہاں چند اور پرکشش اور خوبصورت مساجد کا ذکر کریں گے جو دنیا کے مختلف ممالک میں تعمیر کی گئی ہیں-
 

Grand Mosque - Pakistan
گرینڈ جامع مسجد کو پاکستان کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ساتھ ہی یہ دنیا کی ساتویں بڑی مسجد بھی ہے- اس مسجد کا افتتاح چند روز قبل ہی کیا گیا ہے- لاہور کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں تعمیر کی جانے والی اس مسجد میں بیک وقت 70 ہزار نمازیوں کی نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے اور 25 ہزار نمازیوں کی اندرونی احاطے میں گنجائش ہے- 165 فٹ بلند، 4 میناروں کے ساتھ ایک عظیم الشان گنبد اور 20 چھوٹے گنبدوں پر مشتمل یہ مسجد پاکستانی ثقافت اور اسلامی آرکیٹیکچر کا منفرد نمونہ ہے۔

image

Sheikh Zayed Mosque - United Arab Emirates
متحدہ عرب امارات میں واقع اس مسجد کی خوبصورتی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے- اس مسجد میں 82 گنبد تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ مسجد کو سونے کے پانی چڑھے فانوس سے آراستہ کیا گیا ہے- اس مسجد میں دنیا کا سب سے بڑا ہاتھ سے بنایا گیا قالین بچھایا گیا ہے- مسجد کے مرکزی ہال میں دنیا کا سب سے بڑا فانوس نصب ہے جس کا قطر 10 میٹر٬ بلندی 15 میٹر جبکہ وزن 12 ٹن ہے- مسجد کے خوبصورت تالاب تعمیر کیے گئے ہیں جو مسجد کے حسن کو دوبالا کرتے ہیں-

image


Mevlana mosque - Rotterdam

یہ خوبصورت مسجد نیدر لینڈ کے شہر Rotterdam میں واقع ہے- اس مسجد کی تعمیر 2001 میں کی گئی- یہ مسجد 2006 میں ہونے والی ووٹنگ کے نتیجے میں Rotterdam کی سب سے پرکشش عمارت کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے-

image

Akhmad Kadyrov Mosque in Grozny – Chechnya
یہ خوبصورت مسجد چیچنیا کے دارالحکومت Grozny میں واقع ہے- اس مسجد کو چیچنیا کا دل کہا جاتا ہے- اس مسجد میں تعمیر کردہ میناروں کی اونچائی 62 میٹر ( 203 فٹ ) ہے- اس مسجد میں بیک وقت 10 ہزار افراد نماز ادا کرسکتے ہیں- مسجد کا افتتاح 16 اکتوبر 2008 کو کیا گیا-

image


Hassanil Bolkiah, Mosque
اس مسجد کا مکمل نام Jame'Asr Hassanil Bolkiah ہے اور یہ برونائی میں واقع ہے- اس مسجد کی تعمیر 1992 میں کی گئی اور یہ اس وقت کے سلطان کی حکومت کو 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر تعمیر کی گئی- یہ برونائی کی سب سے بڑی مسجد ہے-

image

Hassan II - Casablanca
مراکش میں واقع یہ حسین و جمیل مسجد اسلامی طرز تعمیر کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے- اس مسجد کا افتتاح 1993 میں کیا گیا- مسجد کے میناروں کی بلندی 210 میٹر ہے جبکہ اس کا فرش مکمل طور پر ماربل سے آراستہ ہے- اس مسجد میں بیک وقت 1 لاکھ افراد نماز ادا کرسکتے ہیں-

image


The Shah Alam mosque - Malaysia
یہ مسجد ملائیشیا کے شہر Kuala Lumpur میں واقع ہے اور اس تصویر میں مسجد کی خوبصورتی کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے- اس مسجد کو ملائیشیا کی سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- اس مسجد کی تعمیر کا کام 1982 میں شروع ہوا اور یہ 1988 میں مکمل ہوئی-

image

Al-Saleh Mosque - Sana’a, Yemen
یمن کے شہر صنعا میں تعمیر کی جانے والی یہ مسجد اپنے شہر کی سب سے بڑی اور جدید مسجد ہے- یہ مسجد شہر کے جنوبی مضافات میں واقع ہے- اس مسجد کا افتتاح 2008 میں یمنی صدر علی عبداﷲ صالح نے کیا- 27300 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلی اس مسجد 44 ہزار نمازی بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں- اس مسجد کا مرکزی ہال 13596 اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

image


Mohammed Ali's Mosque - Egypt
یہ مسجد مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں واقع ہے- یہ قاہرہ کی ایک نمایاں مسجد ہے اور اس شہر میں آنے والے سیاح سب سے پہلے اسی مسجد کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں- اس مسجد کی تعمیر 1830 سے لے کر 1848 کے درمیان کی گئی-

image


The Jumma Masjid mosque
دلکش تزئین و آرائش سے آراستہ یہ مسجد براعظم افریقہ کے ملک موزمبیق کے دارالحکومت Maputo میں واقع ہے- اور اس کی تعمیر مکمل ہونے تک یہاں سیاحوں کا داخلہ ممنوع رکھا گیا-

image


Istiqlal Grand Mosque - Indonesia
انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں واقع اس خوبصورت مسجد کے 7 داخلی دروازے ہیں اور ہر دروازے کا نام اﷲ تعالیٰ کے نام پر رکھا گیا ہے- یہ مسجد عوام کے 22 فروری 1978 کو کھولی گئی- اس مسجد کی تعمیر مکمل ہونے میں 17 سال کا عرصہ لگا-

image


Melaka Straits Mosque - Malaysia
یہ خوبصورت اور دلکش مسجد ملائیشیا کے ایک مصنوعی جزیرے Malacca پر تعمیر کی گئی ہے- اس مسجد کے اسٹرکچر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پانی کی سطح بلند ہوتے ہی یہ مسجد لہروں پر بہنا شروع ہوجائے گی- اس مسجد کا افتتاح 24 نومبر 2006 کو کیا گیا-

image


Qul Sharif mosque, Kazan
یہ مسجد روس کے شہر قازان میں واقع ہے- اپنی تعمیر کے وقت یہ روس کی سب سے بڑی مسجد تھی- اس مسجد کی تعمیر 16ویں صدی میں کی گئی- اس مسجد کی تعمیر کے لیے متعدد ممالک نے فنڈ فراہم کیے٬ جن میں قابلِ ذکر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہیں -

image


El Rifaï mosque - Egypt
یہ خوبصورت منظر مصر میں واقع الرفاعی مسجد کا ہے- یہ مسجد مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں تعمیر کی گئی - اس مسجد کی تعمیر دو مرحلوں میں کی گئی- اور یہ تعمیرات 1969 سے لے کر 1912 کے درمیان کی گئیں-

image

Great Mosque-Syria
شام کے شہر Aleppo میں واقع یہ مسجد اس شہر کی سب سے بڑی اور قدیم ترین مسجد ہے- اس مسجد کی تعمیر 8ویں صدی میں کی گئی٬ تاہم حالیہ عمارت کی تعمیر 11ویں سے 14 ویں صدی کے درمیان میں ہوئی-

image

   

YOU MAY ALSO LIKE:

Mosque is a Holy place for Muslims. It refers to its Arabic name – Masjid. A Mosque is a place for worship for all the followers of Islam. Mosques all around the world are well known for the general importance to Muslims as well as for Islamic architecture and representation of Islamic culture.