کھیرے کے ایسے فوائدہیں جو حیران کن ہیں۔ آئیے ان کا
جائزہ لیتے ہیں۔ ٭:
دھندلے شیشوں کی صفائی: نہاتے ہوئے اگر شیشے پر دھند جم جائے تو کھیرے کے
قتلوں سے اس کو صاف کرلیں، شیشہ کلئیر ہوجائے گا۔ ٭:
توانائی کی بحالی کے لئے: جب کبھی تھکاوٹ کا غیر معمولی احساس ہو تو کھیرا
ہی آپ کی توانائی بحال کرنے کاذریعہ بن سکتے ہیں۔ کھیرے میں کثرت سے پائے
جانے والا وٹامن B آپ کی توانائی فوری بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
٭:
پودوں کو حشرات سے محفوظ رکھنے کے لئے: گھروں کے پودے اکثر حشرات کا نشانہ
بن جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایسے پودوں کی نگہداشت کے لئے کوئی
پیشہ ور مالی نہیں ہوتا لیکن اگر کسی ایلومینیم کی ڈش میں کھیرے کے چند
ٹکڑے کاٹ کر پودوں کے بیچ میں رکھ دیں تو پودوں کی جان حشرات سے چھوٹ جائے
گی۔ ٭:
بھوک مٹانے کیلئے: کھانے سے قبل اگر چند ٹکڑے کھیرے کے کھالئے جائیں تو یہ
آپ کی بسیار خوری کی عادت کو مٹانے میں کردار ادا کریں گے اور جن حضرات کو
بھوک نہ لگنے کی شکایت ہے وہ بھی کھیرے کھائیں تو یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
٭:
کچن کی صفائی کے لئے: اگر آپ اپنے کچن کے سنک کو چمکتا دیکھنا چاہتے ہیں تو
کھیرے کے قتلوں سے انہیں مانجھ لیں، یہ صفائی کا سب سے سستا اور بہترین
طریقہ ثابت ہوگا۔ ٭:
چپکانے کے لئے: اگر آپ کو فوری طور پر کسی چیز کو چپکانا مقصود ہے تو کھیرے
کو کاٹ کر رگڑلیں اس سے نکلنے والی جھاگ کسی بھی چیز کو چپکانے کے لئے مفید
ثابت ہوگی۔ ٭:
سانس کو بہتر بنانے کے لئے: کھلاڑی اور گلوکاروں کو پکے سانسوں کی ضرورت
ہوتی ہے اس کے لئے کھیرا قدرتی پھل ہے جو سانس کی بحالی اور اسے طویل کرنے
میں خاص مقام رکھتا ہے۔ کھیرے کو 30 سیکنڈ تک ہاتھ میں رکھیں اور پھر
کھائیں، تنفس کا نظام بہتر ہوجائے گا۔ ٭:
روشنائی کے نشانات مٹانے کے لئے: روشنائی یعنی سیاہی فلم کے نشانات کے
خاتمے کے لئے کھیرا استعمال کریں، نشان پر کٹا ہوا کھیرا رگڑیں تو یہ نشان
ختم ہوجائے گا۔
|