✕
ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Directory
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
English
اردو
Home
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
Home
Urdu Articles
Politics Articles
اس قوم کا معیار
(Nusrat Aziz, Attock)
آج سے کچھ عرصہ قبل اس قوم نے ایک میڈیا گروپ کے خلاف دو باربڑھ چڑھ کر احتجاج کیااس میڈیا گروپ پر دو الزامات تھے ایک پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ، جس کو تجزیہ کاروں نے پاک فوج کو بدنام کرنے کی غیر ملکی سازش اور اس میڈیا گروپ کو غیر ملکی ایجنڈکہا، دوسرا الزام یہ تھا کہ اس میڈیا چینل نے اہل بیت کی شان میں گستاخی کی جس پر بھی تجزیہ کاروں نے خوب بڑھ چڑھ کر دلائل دئیے اوراسلامی جمہوریہ پاکستان کے عوام کی دینی غیرت کو جگایا۔پاکستانی عوام کا اس میڈیا گروپ کے خلاف ان دو اقدامات پر احتجاج کرنا جائز بھی تھا اور حق بھی بنتا تھاکیوں کہ ایک طرف ملکی عزت ووقار کا سوال تھا تو دوسری طرف خاندان نبوتﷺ سے محبت کا تقاضا بھی۔
اس میڈیا گروپ کے خلاف ہونے والے اس احتجاج کے رنگ پاکستان میں جگہ جگہ دکھائی دیتے تھے، سوشل میڈیا سے لے کر ایس ایم ایس سروس تک کو لوگوں نے اس میڈیا گروپ کے خلاف استعمال کیا۔اس میڈیا گروپ کے خلاف ہونے والے ان احتجاجوں کا انجام یہ ہوا کہ اس میڈیا گروپ کی ریٹنگ ایک دم گِر گئی کیوں کہ میڈیا گروپ کے ان اقدامات کو اس ملک کے باسیوں نے ملکی حمیت اور دینی غیرت پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف گردان کر اس میڈیاگروپ کی طرف سے فراہم کردہ پاکستانی عوام کے لیے سروسز کا بائیکاٹ کیا۔بائیکاٹ اس حد تک پہنچ گیا تھاکہ یہ میڈیا گروپ ماننے پر تیار ہو گیا کہ اس بائیکاٹ سے اسے روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔اس نقصان کا ازالہ اور لوگوں میں اپنا اعتماد دوبارہ بحال کرنااس میڈیا گروپ کے تھِنک ٹینک کے لیے چیلنج بن گیا جو اس میڈیا گروپ کے تھِنک ٹینک نے بہت احسن طریقے سے انجام پذیر کیااور ایک بار پھر یہ میڈیا گروپ اس عوام کے لیے دن رات بن گیا جو چند ماہ پہلے اس میڈیا گروپ سے ملکی اور دینی غیرت و حمیت کی وجہ سے الگ ہو گئی تھی۔
11مئی 2013سے چوں کہ ملکی سیاسی حالات کچھ پیچیدہ اور غیر یقینی صورت حال پر مشتمل ہیں جس کی وجہ سے ملکی سیاسی جماعتیں دو گروہوں میں بٹ چکی ہیں جو ایک دوسرے کی مخالفت شدت و حِدت سے کرتی ہیں۔ان حالات کو بھانپتے ہوئے اس میڈیا گروپ نے ایک سیاسی گروہ کی حمایت میں اپنے سبھی ذرائع استعمال کیے جب کہ دوسرے سیاسی گروہ کی کھل کر مخالفت کی۔ اس سے اس میڈیا گروپ کے ذرائع کو نہ صرف پہلے سیاسی گروہ کے حامیوں نے تعریفی نگاہ سے دیکھابل کہ اپنے دلائل کو حق و سچ منوانے کے لیے اس میڈیا گروپ کے ذرائع کو بطور دلائل بھی پیش کیا۔اس میڈیا گروپ کو ایک سیاسی گروہ کی طرف سے ہی فائدہ نہ ہوا بل کہ دوسرے سیاسی گروہ کی طرف سے بھی بہت فائدہ ہواایک سیاسی گروہ اس میڈیا کے ذرائع کو بطور حمایتی کسی نہ کسی طرح استعمال کرتے تو دوسرا سیاسی گروہ اس میڈیا کے ذرائع کو بطورمخالفین استعمال کرتے جس سے نہ صرف عوام کا اس میڈیا گروپ پر اعتمادبحال ہوا بل کہ اس کی ریٹنگ دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی اور اربوں کا نقصان کم ہوتے ہوتے نہ صرف ختم ہوگیا بل کہ عوام بھی اس میڈیا گروپ کی طرف سے کی جانے والی پاک فوج کی تضحیک اور اہل بیت کی شان میں گستاخی بھول کر قصہ پارینہ بنابیٹھی۔
اب ایک اور میڈیا گروپ کی طرف آئیے جو موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر بننے والے دوسرے گروہ کا حمایتی ہے ۔اس میڈیا گروپ پر ایک اینکر ایسا ہے جو پہلے سیاسی گروپ کی مخالفت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا ہے اور ایسے ایسے حقائق سامنے لاتا ہے کہ جن کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔پہلے سیاسی گروپ کی پکی مخالفت اور دوسرے سیاسی گروپ کی پکی حمایت کی وجہ سے اس اینکر کو بھی بے شمار حلقوں میں سراہا جاتا ہے ایک سیاسی گروہ اس اینکر کو بطور مخالفین دیکھتے ہیں جب کہ دوسرا سیاسی گروہ اس اینکر کو بطور حمایتی دیکھتے ہیں مگر اس اینکر کے بارے میں غالباً سال پہلے ملک کے ایک بڑے بلڈر کا پری پلینڈ(Pre-Planned)پروگرام کرنے کا الزام تھا جس پر بھی انھی عوام نے بڑھ چڑھ کر نہ صرف تنقید کی بل کہ نفرت اور بے اعتمادی کا اظہار بھی کیاجو آج اس اینکر پرسن کو سراہتے ہوئے تھکتے نہیں ،مگر اب یہ اینکر پرسن نہ بے اعتمادہے اور نہ ہی قابل نفرت ۔
ان دو مختصر وضاحتوں سے اندازہ لگا لیں کہ اس قوم کا معیار کیا ہے اور ذہنی سطح کتنی بالغ النظر ہے۔ مذکورہ بالا حقائق اور ہمارے موجودہ رویے کو دیکھ کر یہ کہتے ہوئے مضائقہ نہیں ہوگا کہ اس قوم نے ملکی غیر ت، حمیت اوراہل بیت سے محبت اپنی پسند کی خاطرپس پشت ڈال دی اور ماضی قریب کے حقائق کو بھول گئے۔ اس بچگانہ رویے سے اس قوم کی ذہنی غیر یقینیت اور ذہنی پستی کا عالم عیاں ہوتا ہے جس کو اس دین اور ملک و قوم کے دشمن باآسانی بھانپ کراتحاد و اتفاق کی ٹوٹی پھوٹی دیوار میں مزید دراڑیں ڈالنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ المیہ بھی یہی ہے کہ ہم میں دینی غیرت بھی ہے اورملکی حمیت بھی ، درد دل بھی اور خلوص نیت و رواداری بھی ، جذبہ بھی کوٹ کوٹ کر بھرا ہے اور قربانی بھی مگر ۔۔۔مگر صرف چند لمحوں کے لیے ،چند منٹوں کے لیے یا پھر چند گھنٹوں کے لیے ۔۔۔
< PREVIOUS
تھرپارکر پکار رہا ہے
NEXT >
مولانا فضل الرحمن کے لئے
Facebook
WhatsApp
Pinterest
Twitter
Comments
Print
02 Nov, 2014
Views: 687
About the Author:
Nusrat Aziz
Read More Articles by
Nusrat Aziz
:
100 Articles with 92436 views
Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile
here.
Add Your Article
Article Categories
Politics
سیاست
Society & Culture
معاشرہ اور ثقافت
Religion
مذہب
Other/Miscellaneous
متفرق
Literature & Humor
ادب و مزاح
Education
تعلیم
Health
صحت
Famous Personalities
مشہور شخصیات
Science & Technology
سائنس / ٹیکنالوجی
Novel
افسانہ
Sports
کھیل
True Stories
سچی کہانیاں
Books Intro
تعارفِ کتب
Travel & Tourism
سیر و سیاحت
Career
کیریر
Entertainment
انٹرٹینمنٹ
Kids Corner
بچوں کی دنیا
Poetry
شعر و شاعری
100 Lafzon Ke Kahani
سو لفظوں کی کہانی
Young Writers
نوجوان قلم کار
Arts
ہنر
Military Democracy
سول فوجی جمہوریت
Hamariweb Writers Club
ہماری ویب رائٹرز کلب
Recent
Politics
Articles
غزہ کے لیے آخرہم تماشائی کیوں ؟
بیڑ مسجد دھماکہ :ہندو دہشت گردوں پر یو اے پی اے
ڈونلڈ ٹرمپ پر چینی سرخ آنکھوں کا قہر
کانپور تشدد: جنگل راج میں چیتے کی سواری
View all Politics Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
چین کی معاشی پالیسیاں اور عالمی ترقی
"Can a Green Card Be Canceled in America? Understanding the Risks and Protections"
The Evolving Political Landscape of Pakistan: Challenges and Opportunities
بلوچستان کی جغرافیائی اہمیت اور عالمی سازشیں
قرار داد پاکستان اور قیام پاکستان کا مقصد
Musharraf Era, Martial Law and Major Reforms:
لال مسجد آپریشن کی کہانی تصویروں کی زبانی
بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پکڑنےوالے کیپٹن قدیر شہید کی داستان