حضرت بابا عبدالغنی چشتیہؒ سرکار
کے 14ویں سالانہ عرس مبارک کے موقع پر اپنے مضمون پیرسید عرفان احمد شاہ
المعروف نانگا مست کا کچھ حصہ یادگار سمجھ کر پیش کررہا ہوں اُمید ہے پڑھنے
والوں کو رہنمائی ملے گی اور میرے لئے دُعاؤں کا اہتمام ہوجائے گا۔ بابا جی
محمد علی مست سرکار اور عبدالغنی چشتی ؒ آپس میں گہرے دوست ہیں آپ کے مرشد
بابا عبدالغنی سرکار اکثر آ پ کو بابا محمد علی مست سرکار جو دربار پیر مکی
کے پاس قبرستان میں بیٹھتے تھے ان کے پاس لے جاتے بابا جی مست محمد علی
سرکار کسی کو بھی اپنے پاس نہیں بیٹھنے دیتے تھے بابا جی عبدالغنی سرکارنے
بابا جی محمد علی مست سرکار سے کہا کہ یہ میرا شہزادہ ہے اسے پاس بیٹھنے
دیں یہ سگریٹ نہیں پیتا ۔بابا جی محمد علی مست سرکار نے مرشد عبدالغنی
سرکار کو کہا کہ تمہار ا شہزادہ ہے تو میرا معراج دین ہے اور پا س بیٹھنے
کی اجازت دے دی۔
ناپاک نظریں اورلقمہ حلال
پیرسید عرفان احمد شاہ اپنے مرشد عبدالغنی چشتی سر کار کے لیے میٹھی روٹیاں
پکا کر لاتے، کچھ روٹیاں بڑی مزید دار ہو تیں اور کچھ روٹیاں کھائی نہ
جاتیں عبدالغنی چشتی سرکار فرماتے جس طرح جسم ناپاک ہو تا ہے اس طرح نظریں
بھی ناپا ک ہوتیں ہیں لقمہ حلال کا ہونا بہت ضروری ہے لقمہ حلال کا ہو گاتو
اس میں تاثیر ہوگی حرام لقمہ کھانے سے چالیس دن کی عبادت و ریاضت قبو ل
نہیں ہوتی ۔لقمہ کا بڑا خیا ل رکھنا چاہیے ۔اﷲ اور اس کے رسول ؐ کا حکم ہے
کہ جس چیز سے کراہت آئے اس سے پرہیز کرنا چاہئے ۔ناک میں انگلی مار کر آپ
منہ میں نہیں مار سکتے۔آپ کے بزرگوں نے آپ کو برائلر (چکن) بچپن سے ہی نہ
کھانے دیا آپ کو بزرگوں نے بتایا کہ برائلر چکن مکروہ کے زمرے میں آتا ہے
کالے مشروب(بوتل) کے متعلق آپ فرماتے ہیں کہ چودہ سو سال پہلے حضور پاک ﷺ
نے فرمایا کہ پانی وہ پیو جس کی تہہ نظر آئے تہہ نظر نہ آئے تو پتہ ہونا
چاہئے کہ کس پھل کا جوس ہے کالے مشروب (بوتل)کے بارے میں کوئی نہیں جانتا
کہ یہ کس پھل کا مشروب ہے ۔ اسی طرح چینی( شوگر) کے بارے میں بھی آپ فرماتے
ہیں کہ چینی کو سفید کرنے کے لیئے جو چیزیں ڈالی جاتی ہیں وہ صحت کے لیے
مضر ہے اس سے بھی پرہیز کرنا چاہیے اور اس کے متبادل گڑ (براؤن شوگر)کا
استعمال کرنا چاہے تاکہ لوگوں کی دعائیں قبول ہوسکیں ۔
عبدالغنی چشتی سرکار کا دنیاسے پردہ فرمایا
عبدالغنی صاحب کی طبیعت اکثر خراب رہنے لگی وہ سید عرفان احمد شاہ سے اکثر
کہتے شہزادے تم ایبٹ آباد چلے جاؤ میں لیٹ گیا تو تمہاری آواز دی پرمجھے
اٹھنا پڑ ھ جائے گا ،ایسا ہوادونوں تماشابن جائیں گے ۔اﷲ کے حکم کو پوری
طرح ماننا چاہیے ایک دن بابا جی عبدالغنی نے سختی سے کہا کہ تم ایبٹ آباد
چلے جاؤ آپ مرشد کا حکم مانتے ہوئے ایبٹ آباد چلے گئے ۔ دن گیارہ بجے کے
قریب آپ کو ایسا محسوس ہوا جیسے دل سے کوئی چیز نکل گئی ہے آپ واپس لاہو ر
میں آئے تو پتہ چلا کہ آپ کے مرشد با با جی عبدالغنی سرکار پردہ فرماگئے
ہیں اس وقت آپ کو مرشد کی بات سمجھ میں آگئی زندگی میں ہی محمد علی مست
سرکار نے بابا عبدالغنی چشتی سرکار کو غسل دیااور تھوڑی دیر بعد ہی بابا جی
عبدالغنی چشتی سرکار کی روح خالق حقیقی سے جا ملی ۔آج مورخہ جمعہ
28نومبرحضرت بابا وبدالغنی چشتیہؒ کا 14عرس مبارک بمقام :درگاہ حضرت
باباعبدالغنی کھاڑہ پیرمکی تکیہ پترنگہ راوری روڈ لاہوپر منایا جارہا ہے- |