فریز یا ہینگ ہوئے کمپیوٹر کو دوبارہ کیسے ٹھیک کریں

اسلام و علیکم ! دوستو کیسے ہیں آپ، آج میں آپ کوفریز یا ہینگ ہوئے کمپیوٹر کو دوبارہ ٹھیک کرنے کا طریقہ بتاؤں گا۔

اس سے زیادہ کمپیوٹر یوذر کے لیا اور کیا چیز پریشان کن ہو گی کہ اسکا کمپیوٹر startup ہوتے ہی freeze یا hang ہو جائے۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسا کہ defective hardware، کمپیوٹر hardware اور motherboard کے درمیان لوز کونیکشن، آپ کی hardrive کا infected ہونا، یا ونڈوز سافٹ ویئر کا انفیکٹڈ ہونا ان کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

اگر آپ کا کمپیوٹر بھی freeze یا hang ہو جائے تو گھبرائیں مت، دی گئی تجاویز پر عمل کریں انشا اللہ آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

1.اپنے سستٹم کو clean boot پر set کر کے سسٹم کو ریبوٹ کریں۔

2. Crtl + Alt + Delete ایک ساتھ دبانے سے task manager کھل جائے گا، new task میں جا کر msconfig.exe لکھیں اور enter کریں۔

3. General Tab میں جا کر selective startup پر کلک کریں۔

4.selective startup میں جا کر load startup items کو کلیر کریں۔

5. Services tab کو سلیکٹ کریں۔

6.تمام Microsoft services کو disable کریں۔

7. Ok پر کلک کریں اور جب سسٹم restart کرنے کو کہے تو ok کریں۔

8. اگر آپ کا سسٹم startup ہو جائے اور آپ windows xp یا windows vista استعمال کر رہیں ہیں تو آپ کو algorithm divide and conquer کی سیٹنگ کو اپلائے کرنا پڑے گا، جس سے آپ کو معلوم ہو جائے گا کے کون سی Microsoft services کی وجہ سے آپ کا سسٹم فریز یا ہینگ ہو رہا ہے۔

جب آپ کا startup کا مسئلہ حل ہو جائے تو registry میں جا کر دی گئی تبدیلیاں کرنی ہیں۔

1. Start Manu میں جا کر سرچ باکس میں Regedit لکھ کر enter کریں۔

2.اور اس ریجسٹری کو تلاش کریں، HKEY_LOCAL_MACHINE \ SYSTEM \ CurrentControlSet۔

3.Dos کے کسی بھی duplicate یا short ورژن کو delete کرنے کے لیئے NtfsDisabled8dot3NameCreation کو 1 پر سیٹ کریں۔

اگر آپ کا کمپیوٹر سٹارٹ اپ کے دوران یا سٹارٹ اپ کے بعد freeze ہو جائے تو فوراٰ یہ مت سوچیں کے اسے format کرنے کی ضرورت ہے، بلکے اگر آپ کمپیوٹر کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے تو کسی computer technician سے رابطہ کریں، بعض اوقات صرف کمپیوٹر کو 30 منٹ کے لیئے بند کر کہ دوبارہ سٹارٹ کرنے سے بھی مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

امید ہے کے آپ کو میرا یہ Article پسند آیا ہو گا، اپنی رائے ضرور دیں، شکریہ۔
Nasir Ali
About the Author: Nasir Ali Read More Articles by Nasir Ali: 2 Articles with 4127 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.