پاک فوج کے زیر انتظام سکول پر دہشتگردوں کا حملہ کیوں

آرمی سکول پر بزدلانہ حملہ پشاورسمیت ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات نے ریاست پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے۔آئین کے مطابق شہریوں کو امن و امان کی فراہمی کی ذمہ داری براہ راست ریاست پر عائد ہوتی ہے۔ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال انتہائی تشویشناک ہے ملک میں جاری دہشت گردی عوام کا قتل عام کرر ہی ہے ہرطرف جنازوں کے جنازے ہر طرف سوئے وہ معصوم پھول و کلیاں اور ہر جانب سے آتی چیخ میرا بیٹا کہاں ہے میرا بیٹا کہاں ہے بس ماوں کی آہیں آنسو اور بس آنسو سسکیاں ہی سسکیاں ہر سو ننھے ننھے وہ فرشتے لنچ بکس میں اپنی مرضی کا لنچ لیکر گئے ہونگے یہ اجلی اجلی یونیفارم سرخ کیسے ہوگئی ان کا قصور کیا تھا پشاور میں پاک فوج کے زیر انتظام سکول پر دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں طلباء کا کیا قصور تھاکیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ پاک فوج کے زیر انتظام سکول میں تھے یا وہ پشاورمیں تھے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ملک سے سیاسی افراتفری ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں اور ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سطح پر اتحاد و یکجہتی کی فضا پیدا کی جائے تاکہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جاسکے پشاور دہشتگردوں کا ارمی سکول پر بزدلانہ حملہ دہشت گردی کا یہ واقعہ قابلِ مذمت ہے ہم شدید الفاظ میں اس کی مذمت کرتے ہیں ان معصوم پھول و کلیاں پرحملہ کیوں کیا ہم ناکام ہو گئے ہیں؟کیا ہماری سکیورٹی ایجنسیز بیکار ہو چکی ہیں؟کیا ہم واقعی اس قابل بھی نہیں رہے کہ اپنے بچوں کی حفاظت کر سکیں؟کیا ایسے واقعات سے پہلے ان کیلئے انتظامات نہیں کیئے جا سکتے؟ ریاست کا فریضہ ہے کہ وہ ملک کو مقتل بننے سے روکے اور پاکستان کو محفوظ رکھنے کے لئے' اس قسم کے دیگر واقعات کے حقائق کو بے نقاب کرکے قاتلوں اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائے سانحہ پشاور جس میں دہشت گردوں ارمی سکول پر بزدلانہ حملے کا نشانہ بنا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی تھی اﷲ عزوجل سے دعا ہے کے پاکستان کو دہشت گردی اور بدامنی سے پاک کر دے یا اﷲ ہمارے ملک کو اور تمام مسلمانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھ ہم پر اپنا خاص رحم و کرم فرما اور تمام امت مسلمہ کی اور پاکستان کی حفاظت فرما اﷲ ان ظالموں سے حساب لے۔ آمین
Mian Naseer Ahmad
About the Author: Mian Naseer Ahmad Read More Articles by Mian Naseer Ahmad: 32 Articles with 26244 views I am writer, Journalist, Editor i always try to explore the truth of society and never involve in notorious activities.. View More