جشنِ ولادت کا چراغاں

 سوال: میلاد شریف میں جھاڑ (یعنی پنج شاخہ مشعل)،فانوس ۱؎ ، فروش ۲؎ وغیرہ سے زیب وزینت اِسراف ہے یا نہیں ؟
جواب : علما فرماتے ہیں :

لَاخَیْرَ فِی الْاِسْرَافِ وَلَا اِسْرَافَ فِی الْخَیْرِ

یعنی اسراف میں کوئی بھلائی نہیں اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنے میں کوئی اسراف نہیں۔

(ملخصاً، تفسیر کشاف، سورۃ الفرقان تحت الایۃ ۶۷، ج۳، ص۲۹۳)

جس شے سے تعظیمِ ذکر شریف مقصود ہو ، ہر گز ممنوع نہیں ہوسکتی ۔

ایک ہزار شمعیں

اِمام غزالی (علیہ رحمۃ اللہ الوالی) نے اِحیاء ُ العلوم شریف میں سید ابوعلی رود باری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے نقل کیا کہ ایک بندہ صالح نے مجلسِ ذکر شریف ترتیب دی اور اس میں ایک ہزار شمعیں روشن کیں۔ ایک شخص ظاہربین پہنچے اور یہ کیفیت دیکھ کر واپس جانے لگے ۔بانیِ مجلس نے ہاتھ پکڑا اور اندر لے جاکر فرمایا کہ جو شمع مَیں نے غیرِ خدا کے لئے روشن کی ہو وہ بجھا دیجئے۔ کوششیں کی جاتی تھیں اور کوئی شمع ٹھنڈی نہ ہوتی ۔
 
حشیم الدین قادری
About the Author: حشیم الدین قادری Read More Articles by حشیم الدین قادری: 4 Articles with 18335 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.