متغیر برقی رو۔ کسی وولٹیج کے ذریعے سے
پیدا ہونے والی برقی رو جس کی قطبیت(سمت) وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی ہو ۔
ALTERNATING CURRENT. Current produced by a voltage source whose polarity
keeps on reversing with time.
نقلمی ٹھوس/ خستہ ٹھوس۔وہ ٹھوس جس میں ایٹموں یا سالموں کی ترتیب باقاعدہ
نہ ہو ۔
AMORPHOUS. Solids in which the arrangement of atoms or molecules is not
regular.
افزائش گر۔ایسا آلہ جو درآمدی سگنل کو بڑھائے ۔
AMPLIFIER .A device that increases the input signal.
ترکیبی توانائی۔ایسی توانائی جو مرکزے کو اس کے جزائے ترکیبی میں توڑ دے۔
BINDING ENERGY. The energy required to break its nucleus into its
constituents .
سیاہ جسم۔ ایسا جسم جو اس پر پڑنے والی تمام شعاعوں کو جذب کر لے۔
BLACK BODY.A body which absorbs all types of radiation falling on it.
بھراؤ۔ عامل دباؤ اور حجمی تناؤ کا تناسب ۔
BULK MODULUS Ratio of applied stress to volumetric strain.
گنجائشیہ/کپیسیٹر۔ چارجوں کو ذخیرہ کرنے والا آلہ۔
CAPACITOR. A device that can store charge.
کیتھوڈ شعاعی ارتعاش بین۔ایک تیز رفتار گراف کھینچنے والا آلہ
CATHODE RAY OSCILLOSCOPE. High speed graph plotting device.
کامپٹان اثر۔ ایکس ریز کے طولِ موج میں اضافہ جب یہ مرکزے سے جڑے ہوئے
الیکٹرانوں سے ٹکرا کر منتشر ہوتی ہے۔
COMPTON EFFECT. An increase in the wavelength of X-rays when scattered
by bound electrons.
قلمی ٹھوس/بلوری ٹھوس۔ ایسی اشیاء جن میں ایٹموں یا سالموں کی خاص ترتیب
ہوتی ہے۔
CRYSTALLINE SOLIDS. Substances having regular arrangement of atoms or
molecules.
برقی رو جنریٹر۔ ایسا آلہ جو میکانی توانائی کو برقی توانائی میں بدلے۔
CUURENT GENERATOR. A device which converts mechanical energy into
electrical energy
ہندسی نظام۔ ایسا نظام جو 0 اور 1 یا کم سگنل اور زیادہ سگنل کے ساتھ کام
کرے(جہاں سگنل یکدم کم و بیش ہو )
DIGITAL SYSTEM. A system having o& 1 or low & high signals.
لچک کی حد۔ لچک کی وہ حد جس کے بعد کسی چیز کا کوئی نمونہ اپنی شکل مستقل
بگاڑ لے۔
ELASTIC LIMIT .A limit beyond which a sample becomes permanently
deformed.
برقی رو۔برقی چارجوں کے بہاؤ کی شرح۔
ELECTRIC CURRENT. Rate of flow of electric charge.
برقی میدان کی شدت۔ برقی خطوطِ قوت جو اکائی رقبے پر پڑیں۔
ELECTRIC FIELD INTENSITY. Electric field lines falling on a unit area.
برقی نفاذ۔ برقی خطوطِ قوت کی تعداد جو کسی سطح کے مخصوص قطعہ میں سے گزرے۔
ELECTRIC FLUX. Number of electric field lines passing through certain
surface element.
برقی قوّہ۔کام کی وہ مقدار جواکائی مثبت چارج کو لامحدود مقام سے کسی نقطہ
تک لے جانے کے ہو۔
ELECTRIC POTENTIAL. Amount of work done in bringing a unit positive
charge from infinity to a point.
برق پاشیدگی۔کیمیائی تعامل کی وجہ سے مائعات میں برقی ایصالیت(بہاؤ/گزر)
ELECTRLYSIS. Conduction of electricity due to chemical reaction in
liquids.
برقی مقناطیسی موجیں۔ ایسی موجیں جن کی اشاعت کے لیے واسطے کی ضرورت نہ ہو۔
ELECTROMAGNETIC WAVES. Waves that require no medium for their
propagation
برقی قوتِ متحرّکہ۔ توانائی کی پیمائش جو کہ برقی رو کا کوئی ذریعہ اکائی
چارج کے لیے مہیا کرتا ہے(یعنی اکائی چارج کےبہاؤ کے لیے)
ELECTROMOTIVE FORCE. A measure of energy supplied by a source of
electric current per unit charge.
الیکٹران وولٹ۔توانائی کی اکائی جو 1.6x10-19جاؤل کے برابر ہوتی ہے
ELECTRON VOLT. Unit of energy equals to 1.6x10-19J
برقی ملمع کاری/قلعی کرنا۔بجلی کی مدد سے کسی چیز پر دھاتی استر چڑھانا۔
ELECTROPLATING. Electric metallic coating
پیش میلانیت۔ پی۔این سنگم کی وہ کیفیت جس میں کثیر مقدار میں کرنٹ آگے کی
طرف بہے۔
FORWARD BIAS. Condition of p-n junction in which a large current flows
in the forward direction.
تعدّد۔ اکائی وقت میں چکروں/دوروں/ارتعاشات کی تعداد
FREQUENCY. Number of cycles per unit time.
اِنضمام/اِدغام/ایتلاف/گداخت/پیوسگی۔ایسا جوہری تعامل جس میں دو ہلکے مرکزے
باہم مدغم ہو کر ایک بھاری مرکزہ بناتے ہیں اور ساتھ ہی توانائی کا اخراج
بھی ہوتا ہے۔
FUSION. Such a nuclear reaction in which two light nuclei merge to form
a heavy nucleus with the emission of energy.
نصف حیات۔وہ وقفہ جس میں نصف تابکار ایٹم زوال پزیر ہو جائیں۔
HALF LIFE. It is the period in which half of the radioactive atoms
decay.
تصویر نگاری۔سہہ جہتی تصویر ریکارڈ کرنے کا طریقہ۔
HOLOGRAPHY. A method of recording three dimensional image.
جامع مزاحمت۔اے سی سرکٹ کے مجموعی مزاحمتی اور ردِ عملی اثرات۔
IMPEDENCE. Combined effect of resistances and reactances in an A.C
circuit.
امالیت(مائل ہونا) وہ مظہر جس میں کسی کوائل میں بدلتی ہوئی برقی رو اسی
کوائل میں برقی قوتِ متحرکہ پیدا کرے۔
INDUCTANCE. The phenomenon in which changing current in a coil produces
an emf in itself.
جمودی حوالے کا فریم۔ایسا محدداتی نظام(حدود قائم کرنے والا نظام) جس میں
جمود کا قانون قابلِ عمل ہو۔
INERTIAL FRAME OF REFERENCE. Coordinate system in which the law of
inertia is valid.
غیر موصل۔ ایسے مادے جن کی برقی مزاحمت زیادہ ہو۔
INSULATORS. Materials with high electrical resistivity.
برقی قوّہ برائے آئن سازی۔کسی ایٹم یا سالمے سے الیکٹران کو باہر نکالنے کے
لیے درکار توانائی۔
IONIZATION POTENTIAL. The energy needed to remove the electron from an
atom or molecule.
لیزر۔ شعاعوں کے تحریک انگیز اخراج سے روشنی کی افزائش۔
LASER. Light amplification by stimulated emission of radiation.
منطقی باب۔ ایسے الیکٹرانی سرکٹ جن میں منطقی افعال استعمال کیے جاتے ہوں۔
LOGIC GATE. Electronic circuits which implements various logic
operations
مقناطیسی امالیت۔ خارجی مقناطیسی میدان کے ذریعے کسی چیز کو مقنانا۔
MAGNETIC INDUCTION. Magnetization of a substance by an external magnetic
field.
فرقِ تول/فرقِ کمیت۔نیوکلئیس کے الگ الگ ذرات کے تول اور متحدہ نیوکلئیس کے
تول کا فرق۔
MASS DEFECT. Difference b/w the mass of separated nucleons and the
combined mass of the nucleus.
تول نمبر/کمیتی نمبر۔ مرکزے میں نیوٹرانوں اور پروٹانوں کی کل تعداد۔
MASS NUMBER. Total number of protons and neutrons in the nucleus.
کمبیشی(کمی+بیشی)/تلحین(لحن سے)/زیروبم۔کم تعدّد والے سگنل کو زیادہ تعدّد
والے ریڈیائی سگنل کے ساتھ ملانا۔
MODULATION. The process of combining the low frequency signal with high
frequency radio signal.
باہمی امالیت۔ ایسا مظہر جس میں ایک کوائل میں برقی رو گزرنے کی وجہ سے
دوسری کوائل میں ای- ایم –ایف(برقی قوتِ متحرکہ) پیدا ہو۔
MUTUAL INDUCTANCE. A phenomenon in which a changing current in one coil
produces emf in other coil.
ناواسٹار۔ ایک ایسا تفتیشی نظام جو آئن سٹائن کے نظریہء اضافت کی بنیاد پر
ہو۔
NAVASTAR. A navigation system based on Einstein theory of relativity.
مراکزائی توانائی(یعنی جو مرکزے سے نکلے)۔ عملِ انشقاق یا عملِ انضمام
سےحاصل شدہ توانائی۔
NUCLEAR ENERGY. Energy gained from fission or from fusion.
مراکزائی انشقاق/مراکزائی پارگی۔ایٹمی مرکز کا ایک یا زیادہ اجزاء میں کثیر
مقدار میں توانائی کے اخراج کے ساتھ ٹوٹنا۔
NUCLEAR FISSION. Disintegration of atomic nucleus into two or more
fragments with the emission of huge amount of energy.
مراکزائی /جوہری بھٹی۔ ایسا آلہ جس میں کنٹرول شدہ مراکزائی انشقاق وقوع
پزیر ہوتا ہو۔
NUCLEAR REACTOR. A device in which controlled nuclear reaction takes
place.
جوہری /مراکزائی ذرّے۔ مرکزے میں موجود پروٹانوں اور نیوٹرانوں کا مجموعہ۔
NUCLEONS. Sum of Protons & neutrons in the nucleus.
پیدائشِ جوڑا۔ ایک فوٹان سے الیکٹران-پازیٹران جوڑے کی پیدائش۔
PAIR PRODUCTION. Production of electron-positron pair from a photon.
ضیائی وولٹائی سیل۔ ایسا سیل جو روشنی کے ذریعے وولٹیج پیدا کرے۔
PHOTO VOLTAIC CELL. A cell which produces voltage by light.
ضیائی دو برقیرہ۔ ایسا دو برقیرہ جو روشنی پڑنے پر کام کرے۔
PHOTODIODE. A diode which works when light falls on it.
ضیائی برقی اثر۔ دھاتی سطح سے الیکٹرانوں کا اخراج جب اس پر برقی مقناطیسی
شعاعیں پڑیں۔
PHOTOELECTRIC EFFECT. Emission of electron from the metal surface when
exposed to electromagnetic radiation.
پلاسٹک بگاڑ۔ ٹھوس کو دبانے پر اس میں مستقل بگاڑ پیدا ہونا۔
PLASTIC DEFORMATION. A permanent deformation of a solid object on
applying stress.
کثیر شکلی ٹھوس۔ایسا ٹھوس مادہ جس کی ساخت ترتیب یافتہ اور غیر ترتیب یافتہ
ٹھوس کے بین بین ہو۔
POLYMERIC SOLID. The solid material with a structure that is
intermediate between ordered and disordered solid.
راست گری(سیدھا کرنا)متغیّر برقی رو کو راست برقی رو میں بدلنا۔
RECTIFICATION. Conversion of alternating current into direct current.
مزاحمیت/مزاحمت۔کسی مادے کی برقی رو کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی
صلاحیت۔
RESISTIVITY. Tendency of a material to oppose the flow of current.
معکوس میلانیت (الٹ رجحان)۔ پی-این سنگم کی وہ حالت جس میں معکوس سمت میں
بہت کم یا بالکل برقی رو نہ گزرے۔
REVERSE BIAS. The condition of p-n junction in which very small current
or no current flows in reverse direction.
طیف نگار۔ ایسا آلہ جو رنگوں کی پٹی کا تصویری ریکارڈ بنا دے۔
SPECTROGRAPH. An instrument for producing photographic record of
spectrum.
طیف بینی۔ ایٹم سے خارج شدہ یا جذب شدہ برقی مقناطیسی شعاعوں کے طولِ موج
اور ان کی شدّت کی تفتیش کرنا۔
SPECTROSCOPY. The investigation of wavelength and intensities of
electromagnetic radiations emitted or absorbed by the atoms.
کھنچاؤ۔جسم کو دبانے پر اس کی جسامت یا شکل میں تبدیلی پیدا ہونا۔
STRIN. The change produced in size or shape of the body by applying a
stress.
دباؤ۔ اکائی رقبہ پر عمل کرنے والی قوت۔
STRESS. Force per unit area.
فوقی موصل۔وہ مادے جن کی مزاحمت فاصل درجہ حرارت سے نیچے صفر ہو جاتی ہے
SUPER CONDUCTORS. Those materials whose resistivity becomes zero below a
critical temperature.
ٹھرمسٹر۔ حرارت سے حساس مزاحمت۔
THERMISTOR. Heat sensitive resistor
دوری وقفہ۔ وہ وقفہ جس کے دوران وولٹیج کا ذریعہ اپنی سمت(قطبیت) کو ایک
دفعہ بدلے۔
TIME PERIOD. Interval during which a voltage source changes its polarity
once.
ٹرانسفارمر وہ آلہ جو زیادہ اے سی وولٹیج کو کم یا کم وولٹیج کو زیادہ
وولٹیج میں تبدیل کرے۔
TRANSFORMER. A device which converts high to low or low to high A.C
voltage.
ٹرانسسٹر۔ ایسا آلہ جس کے تین برقی ٹانکے ہوں۔
TRANSISTOR. Semi- conductor having three electrical contacts.
آخری تُنشی دباؤ۔ وہ زیادہ سے زیادہ دباؤ جو کوئی مادہ برداشت کر سکے۔
ULTIMATE TENSILE STRESS. The maximum stress that a material can
withstand.
ینگ ماڈولس۔ کسی مادے پر عمل کردہ تنشی دباؤ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے
والے تنشی تناؤ کے درمیان تناسب۔
YOUNG ,S MODULUS. Ratio of tensile stress applied to the material to the
resulting tensile strain. |