ہماری ویب٬ رائٹرز کلب کا قیام

اگرچہ اس وقت پاکستان میں بہت سے ادبی فورم اور کلب موجود ہیں لیکن ایسے فورم کی کمی شدت سے محسوس کی گئی جو کہ آن لائن رائٹرز یا لکھنے والوں کی نمائندگی کر سکے-انٹرنیٹ پر آن لائن فورم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہماری ویب نے اپنی اولین ذمہ داری سمجھتے ہوئے رائٹرز کلب تشکیل دے دیا ہے- ہماری ویب کے اس ڈیجٹل فورم کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ مختلف اقدامات کے ذریعے آن لائن لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے-

ہماری ویب نے “ رائٹرز کلب “ کے قیام کے باضابطہ طور پر اعلان کے حوالے سے گزشتہ ہفتے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا- اس تقریب میں ہماری ویب کے معزز کالم نگاروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی-
 

image


تقریب میں “ رائٹرز کلب “ کے لیے منتخب کردہ اعلیٰ عہدیداران کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا- جس میں “ رائٹرز کلب “ کے صدر کا عہدہ ہماری ویب کے ایک معزز کالم نگار جناب ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب کو سونپا گیا-

اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داریاں اٹھانے کے لیے ہماری ویب کے ایک اور معزز کالم نگار جناب عطا محمد تبسم کا انتخاب کیا گیا-

رائٹرز کلب کے کوآرڈینیٹر کے طور پر ہماری ویب کے معزز کالم نگار جناب محمد اعظم عظیم اعظم کو منتخب کیا گیا- اس کے علاوہ ہماری ویب کے جن معزز کالم نگاروں نے رائٹرز کلب کے حوالے سے منعقد کی جانے والی گزشتہ دو میٹنگ میں بھرپور شرکت کر کے اپنی قیمتی تجاویز اور مشوروں سے نوازا انہیں کلب کے فاؤنڈر ممبر کے اعزاز سے نوازا گیا-

رائٹرز کلب کے لیے متنخب کیے جانے والے تمام اعلیٰ عہدیداران کا انتخاب سابقہ میٹنگ میں شامل معزز کالم نگاروں کی رائے اور مشاورت سے کیا گیا-

اس پروقار تقریب میں ہماری ویب کے بانی اور رائٹرز کلب کے چئیرمین جناب ابرار احمد کا کا کہنا تھا کہ “ہماری ویب “ رائٹرز کلب “ کے اعلیٰ عہدیداران کی یہ تقرریاں آغاز میں صرف 6 ماہ کے لیے کی گئی ہیں- بعد ازاں ایک آن لائن الیکشن سسٹم کے ذریعے مزید ایک سال کے لیے اعلیٰ عہدیداران کا انتخاب کیا جائے گا- اس الیکشن میں ہماری ویب کے تمام کالم نگار اور شعراﺀ حضرات حصہ لے سکیں گے“-
 

image

اس موقع پر رائٹرز کلب کے نومنتخب صدر جناب ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے ہماری ویب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کلب کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ تمام ممبران کے ساتھ مل کر اور ان کی مشاورت سے ہوگا-

تقریب میں موجود “ راںٹرز کلب “ کے نو منتخب جنرل سیکرٹری جناب عطا محمد تبسم کا کہنا تھا کہ “ مجھے امید ہے کلب کے حقیقی مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے تمام ممبران ضرور ہر قدم پر میرے معاون ثابت ہوں گے اور مجھے اپنی قیمتی تجاویز اور آرا سے نوازیں گے“-

تقریب میں آنے والے شرکاﺀ کا ظہرانے کے بعد ہماری ویب کی جانب سے شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کالم نگاروں کا ہماری ویب کے ساتھ سفر ہمیشہ ایسے ہی رواں دواں رہے گا-
 

image

رائٹر کلب کے قیام کے اغراض و مقاصد:

1. رائٹرز کلب کے عہدیداران ہر دو ماہ میں لازمی طور پر رائٹر کی ایک میٹنگ منعقد کرنے کے ذمہ دار ہوں گے جن میں مختلف ادبی اور کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی کے موضوعات پر بات کی جائے گی.

2. اگر کوئی ممبر ادبی یا اسی طرح کی کوئی تعمیری سرگرمیوں سے بھرپور تقریب منعقد کرنا چاہتا ہے تو ہماری ویب ان کو مکمل مدد فراہم کرے گی.

3. اگر کوئی ممبر یا رائٹر اپنی کتاب شائع کروانا چاہتے ہیں تو ہماری ویب اس سلسلے میں بھی انہیں سپورٹ کرے گی ساتھ ہی کتاب کی تشہیر میں بھی مدد فراہم کرے گی.

4. ہماری ویب پر لکھنے والے احباب کے تمام تحریری مجموعے پر مشتمل ہر ممبر کی ڈیجیٹل بک کی اشاعت سہ ماہی اور سالانہ بنیاد پر کی جائے گی.

5. اگر کوئی ممبر سمجھتا ہے کہ کسی اور ادارے کے تحت ہونے والی ادبی یا تعلیمی تقریبات میں ہماری ویب کو بھی شرکت کرنی چاہیے تو ضرور ہماری ویب کی متعلقہ انتظامیہ کو آگاہ کرے٬ ضرور شرکت کی جائے گی.

6. رائٹرز کلب کے ممبر ہماری ویب پر نئے لکھنے والوں کی رہنمائی بھی کریں اور جو لکھنا چاہتے ہیں انہیں اپنے مفید مشوروں سے بھی نوازیں گے.

7. اس رائٹرز کلب کے ذریعے ہماری ویب کے کسی بھی کالم نگار کی کتاب کی رونمائی بھی ممکن ہوسکے گی اور اس تقریب میں کوشش کی جائے گی کہ ادب سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ شخصیات کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا جائے.

8. رائٹرز کلب کے قیام کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ہماری ویب پر لکھنے والے ایک دوسرے سے مستقل رابطے میں رہیں اور ایک دوسرے کو جان سکیں.

9. رائٹرز کلب کے ممبر مختلف سماجی موضوعات کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد بھی کرسکیں گے جس پر باقاعدہ رپورٹ بھی بنا کر شائع کی جائے گی اور پریس ریلیز بھی.

10. سالانہ رائٹر ایوارڈ کا انعقاد ایڈیٹوریل بورڈ کی نگرانی میں کیا جائے گا- جس میں سالانہ بہترین کالم نگار اور شعراﺀ کا انتخاب کیا جائے گا.
YOU MAY ALSO LIKE:

Although there are various forums and clubs in the country, but there should be a forum to accommodate online writers. To fulfill this purpose, HamariWeb launches a digital forum to appreciate the efforts of online writers.