ہماری ویب کی جانب سے ای - بُک کی تقریبِ رونمائی

تمام مہذب معاشروں میں کالم نگاروں کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے٬ کیونکہ کالم نگاروں کے قلم اگر کسی کے علم میں اضافہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں تو وہی دوسری جانب معاشرے میں ہونے والے مظالم کے خلاف بغاوت کرتے بھی نظر آتے ہیں-
 

image


یہی وجہ ہے کہ ہماری ویب اپنے آغاز سے ہی اپنے محترم کالم نگاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے کئی اقسام کے اقدامات کرتی آئی ہے اور اسی سلسلے میں گزشتہ ہفتے 4 اپریل کو بھی ہماری ویب نے اپنے کالم نگاروں کی ای بُک کی رونمائی اور رواں سال جنوری میں بنائے جانے والے رائٹرز کلب کے تعارف کے حوالے سے آرٹس کونسل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا-

ہماری ویب کی جانب سے اپنے کالم نگاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد نہ صرف ہمارے مصنفین بلکہ ہماری ویب کے لیے بھی بھرپور پذیرائی کا ذریعہ بنی-
 

image

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک کے مشہور شاعر اور ادیب جناب پروفیسر سحر انصاری صاحب تھے- تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی-

تقریب میں نظامت کے فرائض ہماری ویب رائٹرز کلب کے جنرل سیکرٹری جناب عطا محمد تبسم صاحب نے سرانجام دیے جبکہ خطبہ استقبالیہ ہماری ویب کے بانی اور ہماری رائٹرز کلب کے چئیرمین جناب ابرار احمد نے پیش کیا-

ابرار احمد صاحب نے ہماری ویب کے قیام کو اپنا اور اپنی ٹیم کا ایک خواب قرار دیا جو کہ آج بھرپور حقیقت بن چکا ہے- ابرار احمد صاحب کا کہنا تھا کہ یہ ہماری اولین ترجیح تھی کہ ہم پاکستانی معاشرے کے اعتبار سے ایک صاف ستھری اور فیملی ویب سائٹ کو لے کر چلیں- جو ہمارے معاشرتی اقدار اور ہماری اپنی قومی زبان اردو میں بھی معلومات اور مثبت تفریح کا ذریعہ بنے-
 

image

تقریب میں ہماری ویب کے پروجیکٹ ہیڈ رضوان شیخ نے ہماری ویب کا مختصر تعارف کروایا- اس تعارف میں انہوں نے درپیش چیلجنز کا بھی ذکر کیا اور ساتھ ہی ہماری ویب کی چند ایسی منفرد خصوصیات سے بھی آگاہ کیا جو کسی دوسری ویب سائٹ میں نہیں ملتی-

تقریب میں ہماری ویب رائٹرز کلب کے صدر جناب پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی صاحب نے رائٹرز کلب کے قیام کے مقاصد اور اس کا مختصر تعارف پیش کیا- اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ہماری ویب جس منظم انداز میں اردو کی ترقی و ترویج کے لیے آن لائن دنیا میں کام کر رہی ہے٬ لکھنے والوں کے لیے بھرپور حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنی ہوئی ہے-

ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی کا کہنا تھا کہ “ اردو کی خدمت کے حوالے سے ادارے تو بہت ہیں لیکن آن لائن لکھنے والوں کی پذیرائی کے حوالے سے ہماری ویب رائٹرز کلب کو یقیناً ایک منفرد مقام حاصل ہے- اور اپنے قیام کے 3 ماہ کے اندر ہی اس پروقار تقریب کا انعقاد یقیناً ایک قابلِ تحسین قدم ہے-
 

image

مزید براں انہوں نے ہماری ویب رائٹرز کلب کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “ ہماری ویب کی مرتب کردہ ای بُکس کے ساتھ ساتھ ہماری ویب کے کالم نگاروں کی دیگر کتب کی تقریبِ رونمائی کا بھی انعقاد کیا جائے گا“-

تقریب کا اہم مرحلہ اور بنیادی مقصد ہماری ویب کے چند معزز کالم نگاروں کی ای بُک کی رونمائی بھی تھا اور اسی حوالے سے ہماری ویب نے اس پرمسرت موقع پر ہماری ویب کے 15 کالم نگاروں کا مختصر تعارف اور پروجیکٹر پر ان کی ای بُک کی رونمائی کی-

اس موقع پر جن کالم نگاروں کی ای بُک کی رونمائی کی گئی اس میں جناب ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی٬ جناب عطا محمد تبسم٬ جناب محمد اعظم عظیم اعظم٬ جناب سلیم اﷲ شیخ٬ جناب ایم ابراہیم خان٬ جناب شیخ خالد زاہد٬ جناب منیر بن بشیر٬ جناب سید مسرت علی٬ جناب ڈاکٹر پروفیسر شبیر احمد خورشید٬ جناب فیصل شہزاد٬ جناب عابد محمود عزام٬ جناب عشرت اقبال وارثی٬ جناب عبدالماجد ملک٬ جناب میر افسر امان اور محترمہ عینی نیازی شامل تھیں-

تقریبِ میں ان معزز کالم نگاروں کو تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں-

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی جناب پروفیسر سحر انصار صاحب نے شرکاﺀ سے خطاب کیا-

پروفیسر سحر انصاری صاحب کا کہنا تھا کہ “ اس معاشرے میں جب روز ہم اخبار یا ٹی وی پر ڈالتے ہیں تو مایوسی٬ بے یقینی اور خوف زدگی کا اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں- ایسے ماحول میں ہماری ویب کی جانب سے انتہائی عمدہ کام ہورہا ہے اور اس کے بارے میں واقفیت حاصل کر کے مجھے بےحد خوشی محسوس ہوئی ہے“-

“ میری کتب اگر ہماری ویب کے قابل ہیں تو مکمل طور پر ہماری ویب کو اجازت دیتا ہوں کہ وہ ضرور ان کی ای بُک شائع کرے اور مجھے اس پر بے انتہا مسرت ہوگی“-

ہماری ویب کی جانب سے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے ہائی ٹی کا بھی انتظام کیا گیا تھا-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

The writers possess a respectable place in literate societies. Column writers aim to highlight the domestic issues of the society along with increasing the knowledge of the masses. HamariWeb has always motivated and appreciated the efforts of the writers. Recently, HamariWeb has conducted the launch event of e-book and introduction of writer’s club on 4th April 2015 at Arts Council Karachi.