دوست نہ والدین، کمپیوٹرز اب آپ کو زیادہ جاننے لگے

مانیں یا نہ مانیں مگر آج کے دور میں کمپیوٹرز آپ کی شخصیت کے بارے میں والدین یا دوستوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر جانتے ہیں۔

یہ ناقابل یقین قسم کا دعویٰ کسی اور نہیں بلکہ دنیا کی معتبر ترین برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی نے اپنی ایک تحقیق میں کیا ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ کسی کے فیس بک پیج پر محض دس لائکس سے ہی ایک کمپیوٹر آپ کی شخصیت کے بارے میں کسی دفتری ساتھی کے مقابلے میں زیادہ درست تصویر تیار کرلیتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ فیس بک پر 150 لائکس کا معائنہ کرنے کے بعد کمپیوٹر آپ کی شخصیت کے بارے میں والدین سے بھی زیادہ بہتر سمجھنے لگتا ہے اور 600 لائکس پر تو وہ آپ کے شریک حیات سے بھی بڑھ کر آپ کو جاننے لگتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کے قائد وو یویو نے بتایا کہ مستقبل میں کمپیوٹر ہماری نفسیاتی عادات کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگا کر ہماری توقعات کے مطابق ردعمل کا اظہار کرے گا جس سے سماجی میل ملاپ جیسی صلاحیت رکھنے والی مشینوں کی تیاری میں پیشرفت ہوگی۔
Rahimzada
About the Author: RahimzadaCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.