قطرے سے گہر ہونے تک
(Khalid.Naeemuddin, Islamabad)
خیالات کے بلبلوں کی زندگی اور ان کا حجم ،
انسان کی ذہنی تربیت پر ہوتا ہے ۔
بے تحاشا خیالات ، چھوٹے بلبلے ۔
کم خیالات ، بڑے بلبلے ۔
توانائی کے یہ بلبلے ، خوابوں کو جنم دیتے ہیں ، خواب سے عمل تک ایک طویل
راستہ ہوتا ہے ۔ جس کی یوں وضاحت کی جا سکتی ہے :-
• ENERGY CREATES DREAMS
• DREAMS CREATES THOUGHTS
• THOUGHTS CREATE BELIEFS
• BELIEFS CREATE ATTITUDES
• ATTITUDES CREATE EMOTIONS
• EMOTIONS CREATE MOTIVATION
یہاں تک تو سب انسان ساتھ چلتے ہیں ۔
اور اس سے آگے ۔ ۔ ۔ صرف تیس فیصد ہمت کرتے ہیں ۔
• ACTION PRODUCE RESULTS
• RESULTS DEPICTS PERSONALITY
قطرے کو گہر بننے کے یہ یہ دو یعنی “ عمل اور نتیجہ “ نہایت اہم ہیں ۔
لیکن “ عمل اور نتیجہ “ توانائی سے بھرپور خوابوں کی بنیاد سے نمودار ہوتا
ہے ۔
بچے کا خواب اور جوان کا خواب اور ادھیڑ عمر اور بوڑھوں کے خواب الگ الگ
ہوتے ہیں ،
دانشور کے خواب الگ ، لیکن ہر خواب میں ذاتی خواہشات کی تکمیل کا عنصر ہوتا
ہے ۔
لیکن آفاقی سچائیوں پر یقین رکھنے والا اپنے خوابوں کو دلیل کے ترازو پر
پرکھنے کے بجائے ، ان سچائیوں پر پرکھتا ہے جو لازوال ہیں ۔ |
|