ذرا سوجیئے!

پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے ہم عوام کا؟ چھوٹی چھوٹی باتوں پر چیخنے چلانے لگتے ہیں "بڑے بڑے دیشوں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں تو ہوتی ہی رہتیں ہیں"۔ خامخواہ میں لاہور میں پولیس کے ہاتھوں ننھے معصوم بچوں پر ممولی سے تشدد کے واقع پر پنجاب حکومت کی پرزور مذمت کر رہے ہیں۔ یہ کونسی بڑی بُری بات ہے۔ یہ تو ابھی کچھ بھی نہیں، میرے خیال سے جس طرح کا ہمارا انتظامی نظام اور پولیس کا سابقہ اور جاری وساری طرزِ عمل ہے اُس کو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کے لواحقین کو شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہیں کہ خدا ناخواسطہ اُن کا کوئی لختِ جگر، مستقبل کا سہارا و پیارا خدا کو پیارا نہیں ہو گیا۔

کچھ بھی ہو سکتا تھا ابھی شکر کریں کہ نابینا افراد کو جس طرح دھکے مارے گئے تھے صرف اس طرح ہلقہ پھلقہ تشدد کرکے بچوں کو گولیاں کھلا دیں ورنہ یہ لوگ سانحہ ماڈل ٹاؤں کے مقتولین کی طرح انکو بھی ابدی نیند سلانے والی بندوق کی گولیاں دے سکتے تھے۔

اور ویسے بھی اتنے عمدہ اور سقم فری نظام کے کسی بھی انتظام کے خلاف احتجاج بنتا ہی نہیں۔
Imtiaz Ali
About the Author: Imtiaz Ali Read More Articles by Imtiaz Ali: 26 Articles with 18858 views A Young Poet and Column Writer .. View More